آفت!

3.2K 103 45
                                    

تیسری قسط::
'حامد ابھی اپنی گاڑی سے نکلا تھا کہ اس کی کمر میں کوئی چیز اتنی زور سے آ کر لگی کہ اس کی دنیا ہل گئی'اور وہ وہی زمین پہ گر گیا۔۔۔
اوووو۔۔۔بھائی ٹھیک تو ہے نا آپ ارے سیدھے تو ہو کمر ٹوٹ تو نہیں گئی۔۔۔۔۔ہائے گڈو لگتایہ بندہ مر گیا ہے۔کمینے آہستہ گیند نہیں کروا سکتا تھا۔۔۔حور نے گڈو کو گورتے ہوئے کیا۔۔۔
ارے حور تم آہستہ شارٹ نہیں تھی لگا سکتی۔
اچھا بکواس نہیں کر اس کو سیدھا کر اس کی شکل تو دیکھے۔۔
گڈو نے جیسے اس بندے کو سیدھا کیا"حور کی ہنسی شروع ہو گئی"ارے حور کیا ہوا ہنس کیوں رہی ہے؟
ارے یار یہ تو وہ ہے "سڑا کریلا"
اوووو تمھاری ہمت کیسے ہوئی مجھے "سڑا کریلا"کہنے کی؟
اوووو اب کیسے ہوش آ گئی؟ڈرامہ کر رہے تھے ہاں؟
تمھیں شرم نہیں آتی گلی میں کرکٹ کھیلتے ہوئے؟'حامد نے غصے سے پوچھا'
تم میری 'امی'لگے ہو جو مجھ سے یہ سوال کر رہے ہو؟
نہیں تمھارا کزن لگا ہوں۔۔۔
کزن نہیں مجھ پہ وزن ہو تم۔۔۔موٹے' حور کونسا باز آنے والی تھی'
اوووو آرام سے رہو ۔یاد ہے نا اس دن کیسے سوری بلوایا تھا تم سے سب کہ سامنے۔۔۔
اس سوری کا تو ایسا بدلہ لوں گی تمھاری نسلیں یاد رکھیں گی۔۔۔یاد رکھنا۔۔۔
اچھا حور تم میں کوئی لڑکیوں والا کام نہیں ہے کیا؟؟
اور آپ میں کوئی مردوں والا کام نہیں ہے کیا؟؟جب دیکھوں اپنا اتنا بڑا منہ اٹھا کر ہمارے گھر آ جاتے ہیں۔۔۔
اوووو اتنا پیارا فیس ہے میرا "یونی" میں لڑکیاں مرتی تھی اس منہ پہ۔۔۔
اوووو تو آپ بھی فارغ ٹائم نکال کہ اپنا منہ دیکھ کر مر کیوں نہیں جاتے...آئے پڑے ہٹو پڑے کھیلنے دو ہمیں۔۔۔
چلو گھر کوئی نہیں کھیلنا تم نے گھر رہا کرو۔۔حامد نے حور کو گھورتے ہوئے کہا۔۔
دیکھوں حامد خان زندگی پیاری ہے تو میرے کاموں میں اپنی یہ "ہزارفٹ"لمبی ٹانگ نہیں پھنسایا کروں۔۔۔آئی سمجھ؟
چلوں گھر حامد نے بولتے ہوئے حور کا بازو پکڑا اور آگے بڑھنے لگا۔۔۔
دیکھوں پچھلی دفعہ اس گھٹیا حرکت کی وجہ سے میں جوس پھینکا تھا۔۔۔آج میں بیٹ مار کہ سر کھول دوں گی تمھارا چھوڑو۔۔
'اچھا ٹھیک ہے میں جا رہا ہوں اور جا کر پھوپھو کو بتاتا ہوں۔۔۔
ہاں جاؤ جاؤ بتاؤ جسے بتانا ہے۔۔۔آئے بڑے
ہونہہ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
'حامد "خان ہاؤس"میں داخل ہوا تو سب لوگ شام کی چائے پی رہیں تھے'
اسلام و علیکم!
ارے "ماشااللہ" میرا بیٹا آیا ہے کیسے ہو؟"آسیہ بیگم نے حامد کو پاس بیٹھاتے ہوئے کہا"میں تو ٹھیک ہوں پھوپھو۔۔
عشاء بھائی کو چائے دو۔۔۔سمیرا بیگم نے عشاء کو مخاطب کر کہ کہا۔۔۔""
جی تائی جان۔۔۔
پھوپھو جی۔۔۔
جی بیٹا۔
یہاں سب موجود ہے۔۔۔حور نظر نہیں آ رہی؟
ارے بیٹا وہ اپنے کمرے میں ہے۔۔کالج سے آ کہ سو گئی تھی۔۔۔
اچھا جب میں آ رہا تھا تو گلی میں کوئی لڑکی کرکٹ کھیل رہی تھی۔مجھے لگا شاید حور ہے۔۔خیر میری نظر کا دھوکہ ہو گا۔۔۔۔
نہیں نہیں گلی میں صرف یہ حور نالائق ہی کرکٹ کھیلتی ہے۔۔۔دیکھ لے نزاکت جی میں اس کی ٹانگیں توڑ دینی ہیں...
جاؤ گلریز اس نالائق کو لے کر آؤ۔۔
جی چچی جان۔۔۔
ارے بہو کیوں ہماری بیٹی کو ڈانٹتی رہتی ہو
۔آ جائے گی ابھی کھیل کہ۔۔۔
ابا جی یہ آپ کہ پیار نے اس نالائق کو بگاڑ دیا ہے۔اس کی شادی بھی کرنی ہے کون کرے گا ایسی لاپرواہ سے شادی؟
ارے آسیہ اتنی پیاری بیٹی ہے میری حور بہیت خوش قسمت ہو گا وہ جس کی بیوی بنے گی ہماری گڑیا۔۔"تایا جان نے حور کی سائیڈ لیتے ہوئے کہا"
اور وہ خوش قسمت میں ہی بنوں گا"انشاء اللہ" "صداقت صاحب کی بات سن کر حامد نے دل میں کہا''"
۔۔۔۔۔۔۔
آؤٹ آؤٹ آؤٹ۔۔۔
ہٹ گڈو توں آؤٹ ہو گیا۔چل اب مجھے آئسکریم کھلا چل جلدی۔۔
ارے حور آئسکریم کل کھائیں گے نا میرا وائلٹ گھر رہ گیا پلیز۔۔۔
دیکھ اے فضول ترین انسان چپ کر کہ مجھے آئسکریم کھلا نہیں تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہو گا۔۔
اور تجھ سے برا کوئی ہے بھی نہیں یہ سب کو پتہ ہے"گلریز نے آتے ہوئے کہا"
اوووو زکوٹا کہ جڑواں بھائی آرام سے میں بزی ہوں ابھی آپ کو بعد میں بتاتی ہوں۔۔آپ لائن میں لگ کہ اپنی بستی کروانے کا انتظار کے۔۔۔
بیٹا میں۔ تو انتظار کر لوں گا تم ذرا گھر چلوں چچی جان جوتا ہاتھوں میں سجائے تمھارا انتظار کر رہی ہے۔۔۔۔"گلریز نے دانت نکالتے ہوئے حور کو بتایا"
اففف یہ آسیہ بہن کو کس نے بتایا کہ میں گھر نہیں ہوں؟؟؟
تمھارے پیارے کزن نے۔۔۔۔
میرا کوئی کزن پیارا نہیں ہے۔۔سارے ایک سے بڑھ کر ایک نمونے ہیں۔۔۔۔نام بتائیں اس کزن کا۔۔۔
حامد خان۔۔۔۔
اس حامد کو تو میں چھوڑنا نہیں۔۔۔خیر اب امی سے تو جوتیاں پڑنی ہی ہے تو میں گڈو سے آئسکریم کھا کہ آتی ہوں پھر کھاتی ہوں جوتیاں۔۔۔۔
یار گلریز بھائی پلیز اس کو لے جائے روز یہ جیت جاتی اور میرے سارے پیسے کھا جاتی۔۔"گڈو نے گلریز سے مدد مانگی"
اوووو گڈو توں تو ہے ہی کمینہ۔۔۔اور کوئی تیرے پیسے نہیں کھاتی میں۔۔محنت کرتی ہوں جیتتی ہوں محنت سے پھر اپنی کمائی کہ پیسوں سے کھاتی ہوں۔۔۔"حور نے اپنا کندھا تھپکتے ہوئے کہا۔۔""
چل حور گھر ہم چلے گے آئسکریم کھانے رات کو پکا۔۔۔۔
ہاہاہا آپ آئسکریم کھلائیں گے گلریز بھائی ارے آپ تو "مری جوؤ" نہ دے کسی کو بڑے آئے آئسکریم کھلانے والے۔۔۔۔
توں ہے ہی آفت""جا رہا ہوں میں بائے۔۔
ہاں بائے۔۔۔۔۔۔۔۔حور نے منہ چراتے ہوئے کہا۔۔
چل گڈو آج تجھے معاف کیا۔۔میں گھر جا رہی ہوں اس شہزادے گلفام کی خبر لوں پہلے۔۔۔
حور پکا تم سچی کہہ رہی ہو میں جا سکتا ہوں؟؟تم مذاق تو نہیں کر رہی۔۔۔
ابے جاتا ہے کہ پیزا کھاؤ اب تجھ سے۔۔۔
نہیں نہیں میں جا رہا ہوں معاف کر دو۔""گڈو کہتا ہوئے بھاگ گیا کیونکہ حور کا کیا پتہ کب ارادہ بدل جائے اس کا"""
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
""حور گھر میں داخل ہوئی تو سب باتوں میں مصروف تھے گلریز نظر نہیں آ رہا تھا "یعنی وہ گھر نہیں آیا تھا"" ابھی حور دبے پاؤں اپنے کمرے میں جا ہی رہی تھی آسیہ بیگم کی نظر پڑ گئی""
او میری نالائق اولاد۔۔۔۔
اففففف۔۔۔آسیہ بہن
حور ہزار دفعہ بولا ہے میں ماں ہوں تمھاری دوست نہیں مجھے امی بولا کروں مگر میری نالائق اولاد نے میری بات مانی کب ہے۔۔۔
اچھاآسیہ بہن مجھے سمجھ آ گئی ہے اب میں جاؤں اپنے کمرے میں۔۔۔۔"حور کی بات پوری ہونے سے پہلے آسیہ بیگم کا جوتا اڑتا ہوا آیا تھا جو حور نے کیچ کر لیا""یاہو۔۔۔آسیہ بہن آپ آؤٹ ہو گئی۔۔۔
ادھر آ نالائق میرے پاس۔۔
نہیں میں پاگل نہیں ہوں جو آپ کہ پاس آ جاؤں اور آپ آرام سے اپنے ہاتھ کی گرمی مجھ نازک پہ نکال لے۔۔
دیکھ لے آپ سب اور پیار کرے اسے کتنی زبان چلتی ہے اس کی ""آسیہ بیگم نے سب کو دیکھتے ہوئے کہا۔۔۔
ارے بہو اس کی شرارتوں سے ہی تو ہمارا گھر گھر لگتا ہے میری بچی نظر نا آئے تو مجھے یہ گھر کاٹنے کو دوڑتا ہے۔۔۔دادی جی نے حور کو اپنے ساتھ لگاتے ہوئے کہا۔۔۔
ہائے میری پیاری دادی میں کبھی آپ کو چھوڑ کر نہیں جانا 'لو یو' میری جوان دادی۔۔
ہٹ شریر",حور کی بات پر دادی شرما گئی"
ہائے میری "بلو رانی" کو شرم آ رہی ہائے کیوں میری جان نکالنی ہے جان حور۔۔۔"حور نے دادی کو اور تنگ کرتے ہوئے کہا۔۔۔
او 'آفت"میرے سامنے میری گھر والی کی تعریفیں نہیں کر۔۔۔۔
دادا جی آپ مجھے ڈانٹ رہے ہے؟میں ابھی سب جو بتاتی ہو کہ دادی رات کو۔۔۔
"حور کی بات سن کر دادا جی چونک گئے""
ارے حور میری بچی ادھر آئے اپنے داد پاس۔۔
دادا جان پہلے 'پانچ ہزار'دے پھر آپ کا راز رکھ لوں گی۔۔۔
دادا جی کو مجبوری میں پیسے دینے پڑے نہیں تو اس آفت کا کیا پتہ سب کو بتا دیتی"
ارے حور بتاؤ نہ داد جی کی کیا بات ہے عشاء اور گلزار نے پوچھا۔۔۔
دیکھے میں داد جی سے پیسے لے لئیے ہے اب میں نہیں بتا سکتی ہاں اگر کسی کو بہت دل ہے پوچھنے کا تو مجھے 'دس ہزار'دے کرپوچھ سکتا ہے۔۔۔حور نے دانت نکالتے ہوئے کہا۔۔۔
اففففف کتنی وہ ہو تم ہمیں نہیں پوچھنی بات۔۔
ہاں تو نا پوچھوں۔۔۔
ارے نالائق یہ پیسے لینے والا کام کہا سے سیکھ لیا ہاں امی نے دوسری جوتی بھی اتار کہ پھینکی اور وہ بھی حور نے کیچ کر لی۔۔۔۔
واہ حور مجھے فخر ہے مجھ پہ اففففف
آسیہ بہن آپ کہ دو جوڑی جوتے میرے پاس جمع ہو گئے ہیں۔پیسے دے کر لے جائیے گا۔۔۔
ارے تم ماں سے پیسے لو گی؟
جی آسیہ بہن بزنس سب کیلئے برابر ہے۔۔۔
تیری ٹانگیں توڑتی ہوں میں دے جوتے۔۔۔
نہیں میں نہیں دوں گی۔۔۔
حامد پیچھے بیھٹا ہنس رہا تھا۔۔"حور کی اچانک اس پہ نظر پڑی تو اس کہ تن بدن میں آگ لگ گئی۔۔۔۔
اوووو شہزادے گلفام آپ کہ بڑے دانت نکل رہے ہیں لگتا پہلی دفعہ دانت صاف کئیے ہیں آپ نے۔۔۔۔
ارے میں نے کیا کیا ہے حور آپ کیوں ایسے بول رہی۔۔۔۔"حامد نے معصوم سی شکل بنا کر کہا""
یہ جو سب کہ سامنے آپ معصوم بنتے ہیں نا زہر لگتے ہیں مجھے۔۔۔۔سب کو بھی اپنی اصلیت دکھائے نا۔۔حور نے جل کر بولا""
ارے حور آپ ایسے مجھ سے لڑتی ہے۔۔۔
حور بکواس بند کر میرے پیادے بھتیجے کو کچھ نہیں بولو۔۔۔آسیہ بیگم نے آنکھیں دکھاتے ہوئے کہا۔۔۔
ہاں اتنا پیارا ہے کہ اسے دیکھ کر جن بھی'غش'کھا کر مر جاتے ہیں۔۔"حور کی بات پر سب قہقہ لگا کر ہنسے سوائے"آسیہ بیگم"اور "حامد" کہ جو حور کو کھا جانے والی نظروں سے دیکھ رہیں تھے۔۔۔
اچھا چلو چھوڑو سب چلوں آئسکریم کھانے چلتے ہیں۔تب تک گلریز بھی آجاتا ہے۔۔۔۔گلزار نے اٹھتے ہوئے بولا۔۔۔
ہاں ٹھیک ہے تب تک سب فریش ہو کہ آؤ میں بھی نہا کہ آتی ہوں۔۔۔۔حور نے اٹھتے ہوئے کہا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اچھا آئسکریم تو ہم کھانے جا رہے ہیں مگر "بل"حامد خان دے گا""حور نے گاڑی میں بیٹھتے ہوئے کہا۔۔
ہاں ٹھیک ہے میں کھلا دیتا ہوں آئسکریم اس میں کون سی بات ہے...
ہاں اب اپنی بات پہ قائم رہنا ""سڑےکریلے""ہم میں سے کوئی بل نہیں دے گا۔۔۔۔
اوکے۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چلوں سب اپنا اپنا آرڈر دو۔۔۔۔حامد نے سب سے پوچھا''
میں چاکلیٹ آئسکریم کھاؤں گی وہ بھی دو۔۔۔۔""حور نے جھٹ سے جواب دیا۔۔۔""
ٹھیک ہے آفت۔۔۔۔
اور باقی سب۔۔۔
ہم سب مینگو آئسکریم کھائیں گے۔۔۔
اوکے۔۔۔۔
حامد نے ویٹر کو آرڈر دیا۔۔۔۔۔تو حور اسی خطرناک مسکراہٹ کہ ساتھ حامد کو دیکھ رہی تھی۔۔۔۔""جی جی وہی مسکراہٹ جو شرارت کہ وقت حور کہ ہونٹوں پہ ہوتی ہے""
ارے ویٹر بھائی۔۔۔
جی میم۔۔۔
دیکھے بل آپ نے اسی بندے سے لینا ہے۔۔ان کا نام ہے ""حامد خان""
جی میم۔۔۔۔
واہ ""سڑے کریلے""کیا آئسکریم تھی مزہ آ گیا۔۔۔
چلے اب آپ "بل"دیں دے۔۔۔
سر حامد..۔۔بل
ہاں ابھی میں دیتا ہوں۔۔۔۔حامد نے وائلٹ نکالنے کیلئے پاکٹ میں ہاتھ ڈالا تو وہ خالی تھی۔۔۔ایک کہ بعد ایک ساری پاکٹس چیک کی مگر""وائلٹ ہوتا تو ملتا نا"
کیا ہوا حامد گلریز نے پوچھا۔۔۔
یار وائلٹ نہیں مل رہا۔۔۔۔
اوو میں بھی وائلٹ نہیں لایا۔۔۔۔گلریز بولا
ہاں گلریز بھائی آپ تو سدا کہ کنجوس ہے۔۔۔۔حور کی زبان میں کھجلی ہوئی''
ارے میں دے دیتا ہوں بل گلزار وائلٹ نکالتے ہوئے بولا۔۔۔۔۔""گلزار نے وائلٹ کھولا تو خالی وائلٹ اس کا منہ دیکھ رہا تھا"" ارے میرے پیسے کہاں گئے یہ کیا ہو رہا ہے؟؟
اوووو اب تو کسی کہ پاس پیسے نہیں ہیں۔۔۔۔اور بل تو بس حامد نے دینا تھا۔۔۔تو یعنی اب آپ کو یہاں برتن دھونے پڑے گے۔۔۔ہم تو گھر جا رہیں۔۔۔۔۔حور نے حامد کو دیکھتے ہوئے کہا۔۔۔۔
ارے نہیں میں نہیں دھونے برتن۔۔۔عشاء تمھارے پاس پیسے نہیں ہے کیا؟؟؟""حامد نے عشاء سے پوچھا جو اس کی آخری امید تھی عزت بچانے کیلئیے۔۔۔۔
نہیں بھائی میں تو پرس نہیں لے کہ آئی۔۔
اففففف کچھ کرو ۔۔۔میں برتن نہیں دھو سکتا۔۔۔آفت یہ تمھارا کام ہے نا؟؟میں تمھیں چھوڑوں گا نہیں۔۔۔۔
ہاہاہاہا ہاتھ تو لگا کہ دکھائے حور کو ہلکا نہیں لینا۔ آپ جیسے بہت دیکھے ہیں حور نے ہونہہ۔۔۔
ارے ویٹر بھائی آپ جائے آپ کو بل مل جائے گا۔۔۔
اوکے میم۔۔۔
حور یاد یہ کیا شرارت ہے چلوں میرے پیسے اور حامد کا وائلٹ دو۔۔۔
سوری گلزار بھائی آپ کہ پیسے اور حامد کا وائلٹ دونوں گھر پہ ہے۔۔۔۔
واٹ۔۔۔تم پاگل تو نہیں ہو اب کیا کرے گے ہم؟؟حامد نےحور کو گھورتے ہوئے پوچھا۔۔۔
ہم نہیں آپ کریں گے۔۔۔ دیکھے حامد خان پیسے بس میرے پاس ہیں اگر تو چاہتے ہیں کہ میں بل دوں تو ابھی آپ سب کہ سامنے گھٹنوں کہ بل بیٹھ کر مجھے سوری بولیں گے اور گلریز بھائی ویڈیو بنائیں گے۔۔۔۔منظور ہے تو بتائیں؟؟؟
""حور کی بات سن کر حامد تو رونے والا ہو گیا تھا اور باقی سب ہنس ہنس کر دوہرے ہو رہیں تھے۔۔۔۔
""دیکھو حور میں گھرجا کر معافی مانگ لوں گا۔۔یار تمھیں شاپنگ کروا دوں گا یہ والا کام نہیں کروا پلیز۔۔۔۔۔اچھا مجھ سے بھی پیسے لے لینا۔۔
""اوووو ہیلو حور صرف گھر والوں سے پیسے لیتی ہے باہر والوں سے نہیں اتنا لو سٹینڈرڈ بھی نہیں ہے حور کا۔۔'"" اچھا جلدی بتاؤ نہیں تو میں جا رہی۔۔۔۔
ارے نہیں نہیں پلیز۔۔۔
چلے پھر اسٹارٹ کرے۔۔۔۔چلے گلریز بھائی ویڈیو بنائے۔۔۔
یار حور کھڑے ہو کر بول دیتا ہوں نا۔۔
نو جلدی کرے۔۔۔۔۔مسٹر حامد
حامد مجبوری کا مارا اپنے گھٹنوں پہ بیٹھ گیا۔۔۔۔ایم سوری بولتے ہوئے جلدی سے اٹھ گیا۔
""دوبارہ بیٹھے اور بولے حور جی مجھے معاف کر دے آج کہ بعد میں آپ کو کچھ نہیں بولوں گا اور آپ کی عزت کروں گا۔ ""جلدی کرے۔۔
اففف ٹھیک ہے۔۔۔
حامد دوبارہ بیٹھا""اس وقت اس سے مظلوم کوئی نہیں تھا لگ رہا۔۔۔
""حور جی مجھے معاف کر دے آج کہ بعد میں آپ کو کچھ نہیں بولوں گا اور آپ کی عزت کروں گا۔۔۔پلیز معاف کر دے "آفت"
""ہاہاہا سب کا ہنس ہنس کر برا حال ہو رہا تھا۔۔۔۔اور حامد کا چہرہ سرخ ہو گیا تھا شرمندگی سے۔۔۔ ""
گلریز بھائی لائے میرا فون دے اور آپ شہزادے گلفام آج کہ بعد مجھ سے پنگا نالینا نہیں تو بہت برا ہو گا۔۔آفت نام ہے میرا سڑے کریلے۔۔۔""
حور دیکھو یہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دو پلیز۔۔۔
کھبی نہیں ۔۔
حامد حور کہ پیچھے موبائل لینے بھاگا۔۔۔جو آئس پارلر سے نکل کر بھاگ گئی تھی۔۔۔۔
ارے حامد پریشان نہیں ہو میں لے لوں گا حور سے ویڈیو۔۔۔گلریز نے حامد کو تسلی دی بتیس دانت نکالتے ہوئے۔۔
ارے ہٹ کوئی۔مجھے اب اس آفت سے نہیں بچا سکتا افففف۔۔۔حامد رونے ہی لگا تھا
کہ اس کا موبائل بج اٹھا۔۔۔۔
اسلام و علیکم۔۔
جی ماما۔۔۔
آ رہا ہوں میں ابھی۔۔۔
اچھا میں چلتا ہوں ماما بلا رہی۔۔۔۔
اوکے یار اللہ حافظ""
۔۔۔۔۔۔۔۔
حامد کہ جاتے ہی وہ سب گھر چلے گئے گھر جاتے ہی سب کو حور کی حرکت بتائی۔۔سب ہنس ہنس کہ پاگل ہو رہیں تھے سوائے آسیہ بیگم کہ""جو دل میں آج حور کی پھینٹی لگانے کا سوچ رہی تھی۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حامد ہمیں بتا دو کب ملواؤں گے اس بچی سے وہ آج بھی رو رہی تھی فون پہ۔۔
ماما میں نہیں جانتا اس لڑکی کو اور پتہ نہیں کیوں وہ ایسا کر رہی پلیز میری جان چھوڑ دے اسے بولے آپ۔۔
حامد تمھاری شادی بس اسی سے ہو گی سن لو۔۔۔
اوکے پھر ڈھونڈ لے اس کو اور کروا دے شادی۔۔۔۔۔ میں سونے لگا ہوں۔۔۔
""حامدحور سے مل کر بہت خوش تھا اس کی شرارتوں سے اسے زندگی خوبصورت لگتی تھی۔۔لیکن شازمہ نے سارا موڈ خراب کر دیا""میں چھوڑوں گا نہیں ایک دفعہ مل جاؤ مھجے۔۔۔۔حامد ابھی یہی سوچ رہا تھا کہ اس کی میسج ٹیون بجی۔۔۔اسی نمبر سے میسج تھا۔۔۔
""جانو آپ کہ بنا رہنا بہت مشکل ہے پلیز جلدی شادی کر لے""
میسج پڑھ کہ حامد سر پکڑ کہ بیٹھ گیا وہ بہت بڑی مصیبت میں پڑ گیا تھا۔۔۔
حامد کی میسج ٹیون ایک دفعہ پھر بجی۔۔۔
اس بار میسج پڑھ کر حامد کہ چہرے پہ مسکراہٹ آ گئی تھی ""جی جی ٹھیک سمجھ رہے ہیں میسج ہماری 'آفت' کا تھا""
""تو شہزادے گلفام اب آپ کو حور سے پنگا لینے کی سزا تو مل گئی ہو گی تو آج کہ بعد مجھ سے دور رہنا۔نہیں تو اگلی بار مرغا بناؤ گی آپ کو۔۔۔اینڈ پہ شرارتی سا ایموجی تھا۔۔۔۔بلکل اس شیطان کی شرارتی شکل جیسا۔۔۔
""اففف یہ لڑکی جان لے گی میری کیوں میرے حواسوں پہ چھا گئی ہو چڑیل میں لڑکیوں سے دور بھاگتا تھا اور اب تمھیں ملنے کیلئے روز آتا ہوں۔۔۔تم کہیں کا نہیں چھوڑوں گی مجھے میری چڑیل۔۔۔"حامد حور کو سوچتا ہوا نیند کی وادی میں کھو گیا تھا۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نالائق تیری ہمت کیسے ہوئی میرے حامد کہ ساتھ ایسا کرنے کی۔۔۔
اوووو تو وہ "سڑا کریلا""آپ کا ہے اور میں کس کی ہوں بتا دے مجھے آج آسیہ بہن۔۔۔
اففففف آسیہ بہن کان چھوڑ دے یار یہ مذاق نہیں کیا کرے اففففف چھوڑے نا۔۔۔
ماں کو یار بولا آج نہیں بچے گی توں ۔۔کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔۔۔
مگر حور کیا جانے وہ کیا ہوتی ہے"حور نے جھٹ سے آسیہ بیگم کا فقرہ پورا کیا""
آسیہ بیگم کا تھپڑ حور کا بازو سینک گیا تھا۔ ہاں میری نالائق اولاد تم کیا جانو وہ کیا ہوتی ہے۔۔۔۔ تم صبح ماموں کہ گھر جاؤ گی اور حامد کو سوری بولوں گی۔۔۔ سمجھ گئی۔۔
ارے اس کوجے کو سوری بولتی ہے میری جوتی۔۔"حور نے جھٹ سے جواب دیا""
ٹھیک ہے تمھارا کرکٹ کھیلنا بند کل گھر سے باہر گئی تو پھر دیکھنا۔۔۔
یار آسیہ بہن پلیز نا۔۔۔۔
چپ کر جاں۔۔۔
اچھا چلی جاؤں گی۔۔۔اس کھڑوس کی بینڈ بجانے"حور نے آخری بات دل میں کہی تھی۔۔"
ٹھیک ہے سو جاؤ۔۔۔
جی آسیہ بہن۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سب لوگ ناشتہ کر رہیں تھے۔۔۔حور کالج جانے کیلئے تیار ہو کہ نیچے آئی"عشاء کی شادی ہونے والی تھی اس لئیے اس نے کالج جانا چھوڑ دیا تھا""
گڈ مارننگ۔۔۔
ارے میری بچی آ جو دادی نے حور کو پاس بٹھاتے ہوئے کہا۔۔۔
میری پیاری دادی۔۔۔
ابا جی مجھے کچھ بات کرنی تھی 'نزاکت صاحب نے بولنا شروع کیا۔۔۔
ہاں بیٹا بولو۔۔۔
ابا جی دراصل میرا دوست ہے نا ""عادل""
ہاں ہاں۔۔
اسکے بیٹے نے حور کو دیکھا تھا شانزے جی شادی پہ اسے حور پسند آ گئی ہے وہ لوگ آنا چاہتے ہیں رشتے کیلئے۔مجھے اور بھائی صاحب کو لڑکا پسند ہے ۔اب آپ بتائے۔۔۔۔
"لاحول ولاقوۃ"بابا یہ کیسا لڑکا ہے جو لڑکیاں پسند کرتا ہے شادیوں پہ مجھے ایسے فضول انسان سے شادی نہیں کرنی۔۔ ۔۔
نہیں تمھارے لئے کون سا شہزادہ آنا ہے بکواس بند کرو اپنی۔۔۔آسیہ بیگم نے حور کو گورتے ہوئے کہا۔۔۔
میں نہیں کروں گی شادی بول دیتی ہوں میں۔۔۔۔
اچھا ہماری بیٹی نہیں خوش تو دفعہ کرے۔۔۔تائی امی حور کو ساتھ لگاتے ہوئے کہا۔۔۔۔
نہیں اب فیصلہ ابا جی کریں گے آپ بتائیں ابا جی۔۔۔۔"آسیہ بیگم نے پوچھا"
ایک دفعہ رشتہ دیکھ لینا چاہئیے۔۔دادا جی نے بولا۔۔۔۔
میں نہیں کروں گی شادی بول دیتی ہوں۔۔۔میں ماموں کہ گھر جا رہی ہوں۔۔۔بس وہی مجھ سے پیار کرتے ہیں۔۔۔۔"حور اٹھ کہ باہر کی طرف بھاگ گئی۔۔۔
اور آسیہ بیگم سر پکڑ کہ بیٹھ گئی۔۔۔۔ان کی یہ بیٹی جان تھی ان کی اور جان کا عذاب بھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حور کو صبح صبح اپنے گھر دیکھ کر شاداب صاحب پریشان ہو گئے تھے جو آتے ہی ان کہ گلے لگ کہ رونے لگ گئی تھی۔۔۔""حور ان کو جان سے زیادہ عزیز تھی""
کیا ہوا میری بچی کو۔۔۔چپ کروں مجھے بتاؤ
"حامد بھی وہاں آ گیا تھا اور حور کو روتا دیکھ کر اس کی جان ہی نکل گئی تھی۔۔۔""
کیا ہوا حور کیا بات ہے مجھے بتا ؤ کسی لڑکے نے کچھ بولا کیا ہوا ۔۔حامد نے حور سے پوچھا۔
ارے پڑے ہٹے کسی لڑکے میں اتنی ہمت نہیں جو مجھے کچھ بولے""
اچھا پھر بتاؤ کیا بات ہے۔۔
ماموں۔مامی حور نے روتے ہوئے ساری بات بتائی۔۔۔۔۔
شاداب صاحب اور شائستہ بیگم تو ہنسنے لگے حور کی بات سن کر۔۔۔
مگر حامد کو اپنی جان نکلتی ہوئی محسوس ہو رہی تھی۔۔۔۔
ماموں میں اس سے شادی نہیں کروں گی. اور میں سوچ لیا میں کیا کرنا دفع کرے اسے۔۔۔۔مامی مجھے بھوک لگی ہے ناشتہ دے نا
اچھا بیٹا ۔۔۔
حور مجھے بتاؤ تم نے کیا کرنا ہے۔۔۔حامد نے بے چینی سے پوچھا۔۔۔۔
ارے شہزادے گلفام آپ فکر نہیں کرو حور کو پسند کرنے کی ایسی سزا دوں گی کہ یاد رکھے گا۔۔۔
اور حور کی بات سن کر حامد کو سانس آیا تھا۔کیونکہ اسے اس "آفت" کہ شیطانی دماغ پر پورا بھروسہ تھا۔یہ کچھ نا کچھ کر لے گی ۔۔۔""حور صرف حامد خان کی ہے۔اور کوئی نہیں چھین سکتا حور کو مجھ سے"""
حور ناشتہ کر رہی تھی کہ شائستہ بیگم کا موبائل بج اٹھا۔۔
شائستہ بیگم فون سن کر پریشان ہو گئی تھی۔
ارے کیا ہوا مامی جان آپ پریشان کیوں ہو گئی ہے۔۔۔
ارے بیٹا شازمہ کی کال تھی۔۔۔۔
اوو کون شازمہ؟؟
اس نالائق سے پوچھو۔۔
ارے شہزادے گلفام کون ہے یہ شازمہ؟ہماری ہونے والی بھابی تو نہیں۔۔۔
"استغفار"کوئی بھابی نہیں ہے وہ پتہ نہیں کون ہے پیچھے پڑ گئی ہے میرے۔۔
آپ کہ پیچھے پڑ گئی ہے ۔۔مطلب کوئی عقل کی اندھی ہی ہو گی۔۔ہاہاہاہا۔۔اچھا مجھے پوری بات بتائیں۔۔۔
حامد نے حور کو پوری بات بتائی۔۔۔تو حور کہ ہونٹوں پہ وہی مسکراہٹ آ گئی"""ارے واہ شہزادے گلفام""مفت کی بیوی مل رہی ہے کر لو شادی۔۔
کبھی نہیں اوپر سے میرے ماں باپ بھی میرا یقین نہیں کر رہے۔ ۔۔۔حامد نے منہ بسورے ہوئے کہا۔۔۔
ہاہاہاہا آپ کی شکل ہی ایسی ہے دھوکہ دینے والوں جیسی۔۔۔
پلیز حور میں نہیں جانتا اسے میں زندگی میں کبھی لڑکیوں کہ ساتھ ایسا رشتہ نہیں رکھا۔۔۔
ہاہاہاہا مامی اب کیا بول رہی تھی وہ؟
وہ بول رہی تھی وہ گھر چھوڑ کہ آ جائے گی حامد کہ پاس۔۔۔۔
ہاہاہاہا اففففف مجھے بہت مزہ آ رہا۔۔۔
حور تمھیں بلکل خیال نہیں میرا۔۔۔۔حامد نے حور کو دیکھتے ہوئے کہا۔۔
حامد میں کچن میں جا رہی ہوں مجھے اس لڑکی کہ پاس لے کر جاؤ آج ہی نہیں تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہو گا۔۔۔۔شائستہ بیگم حامد کو دھمکی دیتی ہوئی کچن کی طرف بڑھ گئی۔۔۔۔
حور پلیز میری ہیلپ کرو پلیز۔۔
ہاں ہاں شادی کی ساری تیاری میں ہی کروں گی آپ کی۔۔۔۔ہاہاہاہا
حور ایک ایک چیز کا بدلہ لوں گا میں یاد رکھنا۔۔۔مجھ سے برا کوئی نہیں ہو گا۔
اوووو ہیلو آرام سے رہو منہ نہیں لگو میرے پہلے لڑکیاں پھنساتے ہو پھر نیک ہونے کی ایکٹنگ کرتے ہیں ہونہہ۔۔۔۔بائے۔۔
حور ایک دفعہ یہ شازمہ مل لے پھر میں تمھیں بتاؤ گا کہ حامد خان ہے کیا چیز۔۔۔حامد حور کو جاتا دیکھتے ہوئے بولا۔۔۔
ہاں یہ ساری دنیا کو پتہ ہے کہ حامد کوئی سڑی ہوئی چیز ہے۔۔۔۔حور حامد کو منہ چراتے ہوئے بھاگ گئی۔۔۔۔۔۔
اور حامد شازمہ کو ڈھونڈنے کی پلاننگ کرنے لگ گیا تھا۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حور ماموں کہ گھر سے کرکٹ اکیڈمی گئی اور اب شام ہوتے گھر آئی تھی۔۔۔۔""
حور گھر آئی تو سب باہر بھیٹے تھے۔۔۔حور سب کو اگنور کرتے کمرے کی طرف جا رہی تھی۔۔۔۔کہ آسیہ بیگم کی آواز سنائی دی۔۔۔
ارے او نالائق اولاد کل لڑکے والے آ رہے ہیں تیار رہنا۔۔
ہاں ہاں آسیہ بہن تیاری تو میری پوری ہے ۔۔۔ کیا مطلب کیسی تیاری۔۔۔آسیہ بیگم کو اپنی اولاد پہ شک ہوا۔۔۔
وہ سونے کی تیاری سو رہی ہوں میں۔۔۔کھانا نہیں کھاؤ گی کوئی مجھے تنگ نہیں کرے۔۔گڈنائٹ"
میں کہہ دیتی ہوں اگر کل اس نے کوئی شرارت کی تو میں اسے چھوڑوں گی نہیں۔۔ آسیہ بیگم نے غصے سے سب کو بولا۔۔۔۔
اور دوسری طرف ینگ جنریشن حور کی خاموشی پہ حیران ہو رہی تھی۔۔۔
ارے گلزار،عشاء مجھے تو حور کی خاموشی طوفان سے پہلے کی خاموشی لگ رہی ہے۔۔۔گلریز نے دونوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔۔۔۔
ہاں کچھ تو سوچ رہی ہے یہ "آفت" چلوں دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے کل۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
حور اپنے کمرے میں سب کہ سونے کا انتظار
کر رہی تھی۔۔۔۔سب کہ سوتے ہی وہ کمرے سے باہر آئی اور دبے پاؤں چلتی گلریز,گلزار کہ کمرے کی طرف بڑھ گئی۔۔۔ کمرے میں جاتے ہی وہ گلریز کہ پاس گئی اور اسے اٹھانے کی کوشش کی۔۔۔
گلریز گہری نیند سویا تھا۔۔""حور کہ اٹھانے پر اس نے آنکھیں کھولیں تو اسے لگا عشاء ہے اس کہ پاس۔۔۔""
ارے عشاء میری جان تم میرے کمرے میں بھی نظر آنے لگی ہو اب مجھے۔ کب ہو گی ہماری شادی کب میرا انتظار ختم ہو گا""یہ کہتے ہوئے گلریز نے حور کا ہاتھ پکڑ لیا""
گلریز بھائی یہ اپنا سستا رومینس بعد میں کرنا آنکھیں کھولے میں ہوں حور اب کوئی گندی حرکت کی تو پھر دیکھنا۔۔۔۔
حور کی دھمکی پہ بھی گلریز نہیں اٹھا تو حور نے پاس پڑا ٹھنڈے پانی کا جگ گلریز کہ منہ پہ گرا دیا۔۔۔""جس سے گلریز تڑپ کہ اٹھ گیا اور اس کی چیخوں سے گلزار کی بھی آنکھ کھل گئی""
ارے "آفت"تم یہاں کیا کر رہی ہو اس ٹائم اور مجھے گیلا کیوں کیا۔۔۔۔
ہاں حور کیا ہوا اس ٹائم سب خیریت ہے نا؟؟گلزار نے بھی پوچھا۔۔۔
ارے حور دیکھو میں عزت دار مرد ہوں۔ گلریز نے دانت نکالتے ہوئے کہا۔۔۔۔
ہاں جتنی کو عزت ہے نا آپ کی میں جانتی ہوں میرے سامنے ڈرامے نہیں کریں'۔۔۔ اور میری بات سنے آپ دونوں۔۔۔
ہاں بولوں۔۔۔۔۔
دیکھے کل لڑکے والے آ رہے ہیں۔
نہیں توں اس ٹائم ہمیں یہ بتانے آئی ہے "آفت"میں نا""ابھی گلریز کی آدھی بات منہ میں ہی تھی کہ حور نے ہاتھ میں پکڑی ٹیپ اس کہ منہ پہ لگا دی۔۔۔۔۔۔۔
چپ کر کہ بات سنے آئی سمجھ۔۔۔
تو کل وہ آ رہے ہیں۔۔اور میں اس سے شادی نہیں کروں گی اب میرا پلین سنے آپ دونوں۔۔ حور کا پلین سن کہ دونوں کی آنکھیں کھل گئی تھی۔۔۔حور میں نہیں اس پلین میں تمھارے ساتھ۔۔"گلزار نے فوراً بولا۔۔
اور میں بھی نہیں کسی کو پتہ لگ گیا تو بہت مار پڑے گی یار۔۔گلریز بھی ڈر گیا۔۔۔
"دیکھے گلزار بھائی آپ نے ساتھ نا دیا تو میں تایا جی کو بتا دوں گی کہ آپ ہفتے کی رات گھر نہیں تھے بلکہ اپنے دوستوں کہ ساتھ مووی دیکھنے گئے تھے۔۔۔اس کہ بعد تایا جی جو کریں گے وہ آپ اچھے سے جانتے۔۔۔"
حور تمھیں کیسے پتہ میں گھر نہیں تھا اور کیا ثبوت ہے تمھارے پاس...
اوووو ثبوت یہ دیکھے۔۔حور نے اپنا موبائل گلزار کہ سامنے کیا جس میں اس کی ویڈیو تھی گھر سے چوری نکلنے کی۔۔۔۔۔
اففففف حور پلیز یہ بابا کو مت دکھانا میں کروں گا جو بولو گی تم۔۔۔
ہاہاہاہا۔۔۔مجھے فخر ہے مجھ پہ حور۔حور نے خود کو شاباش دی۔۔
یار پلیز یہ ویڈیو نا بنایا کر۔ توں نا ہمیں کسی دن مروا دے گی"آفت"گلزار نے حور کہ آگے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا۔۔۔۔
ہاہاہاہا۔۔۔۔بہت سی ویڈیوز ہیں ابھی میرے پاس۔۔۔
ہاں تو آپ ساتھ دیں گے کہ نہیں؟گلریز بھائی۔۔۔۔
"دوں گا کیونکہ مجھے پتہ میری بھی کوئی ویڈیو ہو گی تمھارے پاس اور میں اس جوانی میں مرنا نہیں چاہتا۔۔ تو شیطانوں کی ٹیچر میں تیرے ساتھ ہوں۔۔۔"
ہاہاہاہا اب لگے ہیں میرے بھائی۔۔۔
حور سچی بہت مار پڑے گی۔۔
ارے چھوڑے بھائی"جو ڈر گیا وہ مر گیا""
اوکے میں سونے جا رہی۔۔۔
ہاں ہماری نیندیں حرام کر کہ خود جا رہی ہے۔۔ ۔"آفت"
عزت کرو میری بہت ویڈیوز ہیں میرے پاس حور کہتے ہوئے بھاگ گئی۔۔۔۔۔
اور پیچھے وہ دونوں کل کا سوچ کہ ڈر رہیں تھے۔نیند ان کی کہیں کھو گئی تھی۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جاری ہے۔

آفت!Where stories live. Discover now