کچھ اچھے لگنے لگے

2.1K 115 9
                                    

کھانے کے بعد وہ نیچے کمرے میں بیٹھ گیا تب ادیبہ پرسکون ہوکر کمرے میں آئی سب سے پہلے دروازہ بند کرکے اس نے روم کی صفائی کی روم میں ہر جگہ اسکی مخصوص خوشبو جو ادیبہ محسوس کررہی تھی ہر جگہ پھیلی ہوئی تھی،،

ادیبہ نے اسکا رومال اٹھایا اور اسے اٹھا کر کئی دیر تک است دیکھتی رہی،، اس رومال کو اکثر وہ ہاتھ پر باندھ کررکھتا تھا.. ادیبہ نے اسےکبڈ میں رکھا اور نماز پڑھنے لگی..

نماز بعد اسے خیال آیا کہ روحان کے پاس یہاں فقط ایک ہی ڈریس ہے جو وہ پہن کر آیا تھا،، کیوں نہ اسکے لئیے کپڑا منگایا جائے،، اور یہ پہلا کسی مرد کے تعلق سے اسکا خیال تھا،، مگر وہ مرد وہ شخص اسکا محرم تھا..

اس نے کچھ جھجھکتے ہوئے اپنی ماں سے کہا،، امی
ہاں بیٹا..
امی وہ.. مطلب
ادیبہ انتہائی پریشان تھی،،

صبیحہ بیگم اتنا تو سمجھ چکی تھیں کہ یقیناً بات روحان کی ہے تبھی وہ اتنا جھجھک رہی ہے جیسے کوئی بہت بڑی بات ہو..

ہمم کہو بیٹا.... انہوں نے مسکراہٹ ضبط کی..

امی مطلب وہ مہمان ہیں اور وہ گھر نہیں جارہے تو مطلب پہننے کے لئیے کوئی مناسب لباس آپ انہیں  ابو کو بول کر دلوا دیجئیے..

اچھا وہ مہمان کون؟
صبیحہ بیگم کی طرف اگر وہ نگاہ کرتی تو یقیناً سمجھ جاتی کہ وہ اسکا مذاق بنا رہی ہیں....مگر وہ سر جھکائے کھڑی تھی..

امی جن سے نکاح کرایا ہے آپ نے....اتنا کہہ کر وہ رکی نہیں تھی..

ہاہا ارے گڑیا وہ تو شوہر ہیں نہ تمہارا..اور ہاں میرا حکم ہے تیار ہوجاؤ ساتھ میں جانا ہے..

ادیبہ کو حکم مل چکا تھا وہ اوپر پہنچ کر کچھ سوچنے لگی..

روحان بیٹا تیار ہو جاؤ.. صبیحہ بیگم کمرے میں داخل ہوتے ساتھ شروع ہوگئیں..

کہاں؟ عمار صاحب بھی کچھ چونک گئے..

بھئی بیوی تو بیوی ہوتی ہیں..روحان بیٹے کی بیگم نے کہا ہے کہ انہیں کچھ کپڑا لایا جائے..آخر ایک ہی جوڑے میں ہیں.. ہمارا دھیان ہی نہیں گیا..

کیا سچ.. روحان بے اختیار ہوتا پوچھ پڑا پھر زبان دبائی.. آئی مین سچ..

ہمم بیٹا جی سچ..

میں آتا ہوں..وہ جلدی سے کھڑا ہوگیا.. خوشی ہی اتنی تھی محبوب نے فکر کی تھی..

ہمم بیٹا وہ روم میں ہیں..

جی امی..وہ مسکراتا ہوا باہر نکل گیا..

باخدا صبیحہ مجھے بڑی خوشی ہے ادیبہ میں کافی مثبت تبدیلی آرہی ہے..

جی اور پتہ ہے آپکو روحان کے قریب بیٹھنے پر بھی اب وہ مضطرب نہیں لگتی ہے..

ہمم یقیناً روحان ایک بہترین انتخاب ہے..

پاڪیزہ عشـق تیرا.. ✍🏻سیدہ احتشام Completed ☑️مکملpakeeza Ishq Tera By SayyidahWhere stories live. Discover now