پہچـان

2.6K 142 16
                                    


نہیں، کیوں نہیں کھانا؟ بلکہ آج میں اپنے ہاتھ سے کھلاؤنگی کتنی بار کہا ہے کہ اتنی کتابیں مت پڑھا کرو.. کیا ضرورت ہے بھلا.. (ملیحہ کا غصہ کم ہی نہیں ہورہا تھا، اکثر حد سے زیادہ کتاب پڑھنے کے سبب ادیبہ کو سر درد پکڑ لیتا اور ساتھ ہی چکر آنے لگتی، اور اس دن ملیحہ یونی سے چھٹی لے لیتی، اسے بھی ہمام کی طرح بے حد محبت تھی، اس نے بھول کر بھی اس کا ذکر اپنے یونی فرینڈز سے نہیں کیا،، وہ باپردہ باحیاء آخر کسی مرد کے سامنے ذکر کرنا بھی نا مناسب تھا،، ملیحہ کو تو سب سے زیادہ رات میں حیرت ہوتی وہ نعتـوں کو یا آیتـوں کو سنتے ہوئے روتی اور اکثر ذکر کرتے وقت آنسو بہایا کرتی.. مگر صبح کسی پر ظاہر نہیں ہوسکتا تھا کہ یہ روئی ہے..

ان سات سالوں میں وہ بےحد بدل گئی تھی..)

میری گڑیا پلیز نہ دیکھو اگر نہیں کھاؤگی نہ تو میں نے بھی نہیں کھانا کچھ
ارےےےے اپیا پہلے انصاف سے بولئیے ایک گلاس دودھ، ایک انڈا پلس چائے اور بریڈ لینے کے صرف ایک گھنٹے بعد میں آپ اتنا کھا سکتی ہیں.
ارے ادیبہ پھر چکر آئیگی نہ.. اچھا ٹھیک ہے یہ دوا لے لو.. اور پھر کل ان شآء ﷲ مارکیٹ چلینگے..

ٹھیک ہے اپیا.. جزاڪ الــلَّـــه
😊آمین، اب سوجاؤ تھوڑی دیر...
اس کے جاتے ہی وہ مسکرا دی مگر آنکھیں بھیگ گئی،،

_______________________________________

یار ملیحہ ایک بات تو بتاؤ.. ازلان ملیحہ کو دیکھتے ہی اسکی طرف آیا ساتھ روحان بھی تھا.. بلیک شرٹ پر بلیو جینز جو کی کچھ جگہ سے پھٹی ہوئی تھی.. اور بالوں کو کھڑا کئیے ہاتھ میں دور سے ہی چاندی کا بریسلیٹ جگمگا رہا تھا..
ملیحہ سی استفہامیہ نظروں سےازلان کو دیکھا..
ہممم؟
وہ تمہاری کوئی بہن بھی ہے؟
کیااااا..
کس نے کہا.. ملیحہ چونک گئی
ارے ارے اتنا روڈ کیوں ہورہی ہو یار؟ تمہاری بہن ہے تو کیوں چھپاتی ہو، بھلا چھپانے والی بات ہے یہ.. ازلان نے کہا..
شوکڈ تو روحان بھی تھا..

ملیحہ کے چہرے کا رنگ الگ ہوگیا..
دراصل میری بہن بہت پاکیزہ بہت نیک ہے وہ سب سے الگ ہے، وہ لڑکوں سے پردہ کرتی ہے..
واٹ😳
دونوں نے ایک ساتھ کہا..
ہاں.. اسلئیے آپ دونوں نے دیکھا ہوگا کہ میں نے کبھی اس کا ذکر نہیں کیا.. دل تو کرتا مگر سوچتی تھی کہ کوئی اس کے بارے میں سوچے بھی نہ..

ہاؤ اِس پوسِیبل؟ کوئی کیسے یار اس زمانے میں؟
ایسے کئی لوگ ہیں.. وہ سامنے کسی کے ظاہر نہیں کرتی بٹ میں نے اسے دیکھا ہے،، عبادت کرتے روتے تڑپتے.. گناہوں پر
.
خیر اب میں چلی ہمام آتا ہی ہوگا..
ﷲ حافظ

.. یار ازلان وہ صحیح بول رہی تھی؟ روحان بہت شوکڈ تھا.. بھلا ایسے کیسے کوئی
ہوگی یار تو نے شاید نوٹ نہیں کیا ملیحہ نے کبھی ہم سے ہاتھ نہیں ملایا ہم سے دوستی بھی ایک حد میں رکھی ہے.. یہ اسکی وہ پاکیزہ کا اثر ہوگا
. ابے پاکیزہ نہیں وہ کیا نام تھا بھلا سا..؟

پاڪیزہ عشـق تیرا.. ✍🏻سیدہ احتشام Completed ☑️مکملpakeeza Ishq Tera By SayyidahWhere stories live. Discover now