♡محبتیـں♡

1.9K 108 15
                                    

روم میں آکر بھی ہمام مسکرا رہا تھا..اسکے نیند کی بڑبڑاہٹ پر خودبخود لب مسکرا رہے تھے..الفاظ بھی تو کتنے پیارے تھے..

"ہمام کے لئیے نہیں....
دین ﷲ تعالیٰ کے لئیے سیکھنا ہے....
،،وہ میرا ہو نہ ہو بس میں دین کی ہوجاؤ..مگر اسکا ڈیمپل نہیں..اف"

وہ نیند میں بھی پریشان سی تھی..

تو محترمہ سوالات کے جوابات خود ہی دے دئیے..میں بھی پریشان تھا کہ یہ ڈان جیسی لڑکی بھلا کیسے اچانک اتنی دین کی راہ میں آگئی....

ارے بھائی اتنی مسکراہٹ کیوں آرہی ہے..
ضامن کے چھوٹے بھائی فیضان نے کہا تو وہ فوراً سیدھا ہوا نہیں یار.. کچھ نہیں..

             پھر بھائی آپ کب شادی کررہے ہیں..

   پہلے ادیبہ پھر میں..
ادیبہ دی راضی ہی نہیں ہیں تو پھر؟
    ہمم ان شآءﷲ مان جائیگی مشکل ہے مگر ناممکن نہیں..
  آپ رہ لینگے انکے بنا..؟
نہیں میں اسے خود سے دور تو نہیں کرونگا،، قریب میں نکاح کرؤانگا..
صحیح ہے بھائی
آپکی قسمت ہے جو اتنی پیاری بہن ملی
جی الحمدلـلّـه
ارے ہاں ہمام بھائی آپکو خالہ جانی بلا رہی تھیں..
اچھا..
دونوں ساتھ میں ہی چلے گئے
امی آپ نے بُلایا..
جی
بیٹا میں سوچ رہی تھی کہ تم ان تصویروں میں سے ایک دیکھ لو..
کون سی تصویر مما
بیٹا آپکی خالہ جانی نے کچھ لڑکیاں دیکھی ہیں آپ کے لئیے..
مما آپ بھی نہ میں ابھی بلکل بھی تیار نہیں ہوں

ارے تو ہم کون سا نکاح کررہے ہیں،، نواب صاحب اب کی آواز عمار صاحب کی آئی تھی..

بلکل نہیں پاپا ابھی نہیں پلیز،، اس کے لہجے میں عجز و احترام دونوں شامل تھے..

بیٹا کیا کوئی اور پسند ہے.. اب کی آواز دادی کی تھی..

دادی آپ بھی شریک ہوگئیں.. مجھے کوئی نہیں پسند.. مگر آپ لوگ یہ کس وقت باتیں کررہے ہیں..چلئیے ولیمہ کی تیاری کرے..

اس نے بات ٹالنی چاہی..
السلام علیکم ورحمۃ ﷲ.. ادیبہ جو اپنی والدہ کا پیر اور سر وغیرہ دبانے آئی تھی..بھائی کی موضوع چِھڑا دیکھ کر اسے بچانے کے لئیے آگئی..
وعلیکم السلام میری بیٹی..
ابو اگر اجازت و اذن دیں..تو بھائی کے لئیے مجھے لڑکی دیکھنے کی اجازت ہے؟

ہاں بیٹا بلکل..
اور ابو آپ کا ڈریس وغیرہ میں نے پریس کردیا ہے..

اب موضوع تبدیل ہوچکا تھا اور ہمام نے نگاہِ تشکر سے اپنی ہمشیرہ اپنی بہن کو دیکھ رہا تھا..
_______________________________________

ولیمہ بنگلے کے قریب ہی ایک کشادہ گارڈن کی طرف تھا جو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا..ہر طرف روشنیاں تھی اور لکھنؤئی شادی کے مطابق ہال میں جگہ جگہ ہیروں کے جھومر لگے تھے..

انٹری کرتے ہی پھول پھول نظر آتے..
ملیحہ نے ریڈ اور گرین کمبینیشن کا شرارہ پہننا تھا جو اس پر کھل رہا تھا اور دلہن کا روپ کھل کر آرہا تھا..قریب ہی ضامن حسن مسکراتے ہوئے سب سے مل رہا تھا،،وہ بھی بہت خوبصورت لگ رہا تھا..

پاڪیزہ عشـق تیرا.. ✍🏻سیدہ احتشام Completed ☑️مکملpakeeza Ishq Tera By SayyidahWhere stories live. Discover now