مـلاقـاتـ ڪے بہـانے

1.7K 110 11
                                    

Assalamualikum Wa RahmatulLah Mominaat..
Bht mazrat..
Mujhe pata hai kuch loug waqai ghussa honge aur kuch muntazir magr mai hostel me thi wahan waqt bilkul hi nahin milta hai,,aur aap ko pata hi hoga Hostel me sab ko sanmbhalna plus parhaana papper waghaira banana.. Yani bht zyda masrufiyat hoti hai..phir network problem bhi thi,, abhi chutttiyo par aai hun In Shaa Allah one week hun do din me aur bhejne ki koshish karungi.. _______________________________________

وقت گزر رہا تھا..انہیں ہاسٹل آئے سات ماہ ہو چکے تھے ربیع النور کی چھٹی آنے والی تھی.. کل ہی جامعہ میں اعلان ہوا تھا کہ تین دنوں کے بعد پندرہ دنوں کی چھٹیاں ہیں..

ان مہینوں میں ادیبہ نے بہت کچھ سیکھا تھا،،گھر پر بات ہو جاتی تھی،، ملیحہ اور تلبیہ کے ساتھ آئی ہوئی بوڑھی عورت جو کہ رشتے میں تلبیہ کی نانی لگتی تھیں،،ان سے ملنے کے لئیے ادیبہ اور تلبیہ دونوں ہی بے چین تھیں،، فون پر ان کی باتیں ہوتی تھی جو کہ کافی دلچسپ ہوتی تھیں،،

اب چھٹی قریب تھی،، امتحان سے فارغ ہوکر سب اپنی پیکنگ میں مصروف تھے،، تبھی اناؤنس ہوا،،

"جامعہ کی تمام طالبات سے گزارش ہے،، ایگزام ہال میں جمع ہوجائیں،،نازنین آپا درس دینے آرہی ہیں.."

تمام بچیاں جھٹ سے ہال میں پہنچی تھیں،،نازنین آپا نے آتے ساتھ سلام کیا تھا

اور پھر جو جو الفاظ انہوں نے کہے تھے وہ تو کسی بھی لڑکی کے دل پر اثر کر سکتے تھے،، بس اسے صحیح سے سننا ضروری تھا،،

جب بندہ ﷲ سے محبت کرتا ہے تو کیا کرتا ہے؟

اسکا جواب سب نے اپنی سمجھ کے مطابق دیا تھا..

ہاں یعنی بندہ جب ﷲ سے محبت کرتا ہے تو نماز روزہ اور دیگر فرائض کو خشوع و خضوع سے ادا کرنے کی کوشش کرتا ہے،،

اب بتائیے جب ﷲ بندے سے محبت کرتا ہے تو کیا کرتا ہے؟

سب خاموش تھے،، کسی دو تین بچیوں نے اپنے طور پر جواب دیا تھا جو اتنا تشفی و تسلی بخش نہ تھا،،

آپ بتائیے....

آپا نے ادیبہ کی جانب اشارہ کیا..

ادیبہ نے ادباً کھڑے ہوکر نظر نیچے کرکے جواب دیا..

میں اتنا تو نہیں جانتی مگر یقیناً وہ رب سب سے محبت کرتا ہے اور جس سے بہت محبت کرتا ہے اسے اپنی راہ میں چن لیتا ہے..مگر آپ جواب بتائیے گا یقیناً آپکا جواب عمدہ اور بہترین ہوگا..

ادیبہ نے دھیمے لہجے میں کہا..

ماشآءﷲ جواب اچھا دیا آپ نے..سب کی ستائشی نظر ادیبہ پر تھی..

ویسے حدیث پاک میں اسکا جواب ہے...

اب ساری بچیاں اسے سننے کے لئیے بےچین تھیں،، کہ کیا جواب ہے..

اذا احب ﷲ عبداً فعطآء ﷲ رِفق

ترجمہ:جب ﷲ کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو اسے نرمی عطاء فرماتا ہے..

پاڪیزہ عشـق تیرا.. ✍🏻سیدہ احتشام Completed ☑️مکملpakeeza Ishq Tera By SayyidahWhere stories live. Discover now