نڪاحِ محبّت

2.1K 103 14
                                    


صبیحہ بیگم صبح سے کام میں مصروف تھیں،، آج عمار صاحب کے کوئی دوست آنے والے تھے..اور وہ دوست طفیل صاحب تھے جو عافیہ کی بیٹی کی پیدائش پر دعوت دینے آئے تھے،، مگر خاص وجہ ادیبہ کو دیکھنا تھا..

طفیل صاحب روحان کے والد ہیں سچ کہوں تو بہت اچھا بچہ لگا مجھے وہ..

ہمم ارے ہاں سنئیے.. صبیحہ بیگم ڈوپٹہ صحیح کرتے ہوئے بولیں..
سنائیے..
پرسوں امی(ساس) آنے والی ہیں.. اور ہاں ملیحہ بھی مگر یہ بات ملیحہ نے کسی کو بھی بتانے سے منع کیا ہے سرپرائز دینے کا ارداہ ہے..ہمام کو بتا دیجئیے گا تاکہ تیاری کروالے..

ارے واہ بیگم پھر تو آپ گھر میں کچھ چینجنگ کروائیے باقی کام میں دیکھ لونگا..

جی..

تبھی دروازے کی گھنٹی بجی..طفیل صاحب مسکراتے ہوئے داخل ہوئے.. ساتھ میں ڈھیروں مٹھائی اور فروٹس کی ٹوکریاں تھیں..

صبیحہ بیگم کچن میں کھڑی پریشان تھیں کہ اتنا سامان کیوں آیا اور وہ خود دعوت دینے کیوں آئے..پھر یہ سوچ کر مطمئین ہوگئیں کہ شاید نیا بزنس جوائن کرنے کے سبب دوستی بڑھا رہے ہو..

طفیل صاحب نے دعوت وغیرہ دینے کے بعد ادیبہ کا پوچھا.. اور کہا دیکھئیے عمار بھائی میری بیٹی نے دسوں بار ادیبہ بیٹی کو لانے کا کہا ہے اور نام بھی وہی تجویز کرینگی..اسلئیے انہیں ضرور لائیےگا اتنی تعریف سنی ہیں میں نے.. کیا مل سکتا ہوں..

ہاں جی کیوں نہیں..

فائزہ ادیبہ کو بلا لاؤ.. عمار صاحب نے فائزہ کو اشارہ کیا..

تھوڑی دیر میں ادیبہ سلام کرتی ہوئی داخل ہوئی..چونکہ طفیل صاحب بڑے تھے اور بزرگ تھے اس سبب ادیبہ نے مکمل حجاب کیا تھا مگر چہرہ اور ہتھیلی کھلی تھی..

عمار صاحب یک ٹک دیکھتے رہے(گدھے کی چوائس بہت اچھی ہے) پھر اسے ڈھیروں دعآء دینے کے بعد خاص آنے کی تاکید کی اور پھر چلے گئیے..

ابو کیا جانا ضروری ہے..

ہاں بیٹا دعوت قبول کرنے کا حکم ہے اور پھر آپ کا بُلاوا تو خاص ہے نام بھی آپ نے ہی رکھنا ہے..

مگر ماں کو رکھنا چاہیے..
نہیں بیٹا آپ کوئی پیارا سا نام پسند کرلو اور شام تک ریڈی رہنا..
جی ابو..

اور ہاں دَوا یاد سے کھا لینا..

جی.. ٹھیک ہے بیٹا تیاری کرلو..

ادیبہ خاموشی سے اٹھ کر روم میں آگئی..سادہ کاٹن پرنٹڈ ڈریس نکالا اور نہا کر سادہ چوٹی بنائی اور نماز کے بعد قصیدہ و وظائف کیا پھر شام ہوگئی ناشتہ وغیرہ کرنے کے بعد وہ نقاب لگا کر تیار ہو گئی دل عجیب انداز میں گھبرا رہا تھا تلبیہ بھی آج ہمام کے ساتھ اپنے مائیکے گئی ہوئی تھی اور کل تک اسکی واپسی متوقع تھی..

پاڪیزہ عشـق تیرا.. ✍🏻سیدہ احتشام Completed ☑️مکملpakeeza Ishq Tera By SayyidahWhere stories live. Discover now