.١٦. چاندنی رات

16 2 2
                                    

سمندر کی لہریں ساحل پہ پتھروں سے ٹکرا رہی تھی اور ہلکی، ہلکی ہوائیں بھی چل رہی تھی جس کے وجہ سے اس کے دوپٹہ کا پلو حوا میں سرک رہا تھا. وہ خاموشی سے کبانہ کے طرف چل رہے تھے، وہاں پر پوھنچتے ہی اسد نے اپنے پاس کھڑی لڑکی کو دیکھا جو fairy لائٹس سے سجاۓ گئے کبانہ کو دیکھ رہی تھی ، جس کے درمیان میں ایک بہت خوبصورتی سے ٹیبل کو بھی سجایا گیا تھا چھوٹے موم بتیوں اور گلاب کی پنکھڑیوں سے. اسد آج سے پہلے کبھی بھی اتنا nervous نہیں ہوا جیسے وہ آج تھا کیوں کے اس نے پہلی بار کسی کے لئے ایسے کچھ کیا تھا، وہ بھی ایک لڑکی کے لئے اور یہ لڑکی کوئی اور نہیں امبر تھی. یہ وہ لڑکی ہے جس سے وہ بے پناہ محبت کرتا ہے اور آج انہیں ملے ہوئے تین ہفتے ہوچکے ہیں پر اس دن گفٹ شاپ کے بعد اسد کو ایک موقع بھی نہیں ملا اپنے ہونے والے منگیتر سے اکیلے میں بات کرنے کا اور کچھ دنوں کے بعد ان کی منگنی بھی ہونے والی تھی لیکن اس سے پہلے وہ امبر کو ایک ڈنر ڈیٹ پہ لکے آگیا جسے اس نے بیچ پہ organize کروایا تھا. اسے خود سارا سیٹ اپ بہت اچھا لگ رہا تھا پر جو بات اسے پریشان کر رہی تھی وہ تھی امبر کی خاموشی، کیوں کی وہ پورے راستے میں گاڑی میں خاموش رہی ہے، اس نے صرف سلام کیا اور پھر چپ چاپ بیٹھی رہی اور کھڑکی سے باہر دیکھتی رہی جب کے اسد اس سے باتیں کرنے کو بیتاب تھا اور ابھی بھی وہ خاموش کھڑی تھی اور اپنے ارد گرد ڈنر ڈیٹ کے سیٹنگز کو دیکھ رہی تھی جب کے اس کے چہرے پہ کوئی خوشی کے تاثرات بھی نہیں تھے؛

کہیں ایسا تو نہیں کے اسے یہ سب بیکار اور فالتو لگ رہی ہیں، پتا نہیں یہ میرے بارے میں اب کیا سوچ رہی ہوگی...

اسد سوچ رہا تھا لیکن اسے اس کے سوچوں سے امبر کی آواز نے کہینچ لیا؛

"یہ سب آپ نے کیا ہے؟"

اس نے پوچھا جس کے جواب میں اسد نے سر کو مثبت میں ہلایا اور کہنے لگا؛

"جی... میں نے کیا ہے... ایکچولی... یہ کہنا صحیح ہوگا کے یہ سب میں نے organizer سے کہا اور انہوں نے کیا... لیکن وہ لوگ کچھ زیادہ ہی کر گئے.. ہے نہ، اصل میں غلطی ان کی بھی نہیں میں نے ان سے کہا تھا ڈنر ڈیٹ تو وہ بھی نہ جانے کیا سمجھ بیٹھے اور extra کر گئے... میں جانتا ہوں تمھیں یہ سب بہت ..."

"خوبصورت..."

امبر نے اسد کے بات کو کاٹتے ہوئے بولی جسے سن کر اسکی بات رہ گئی لیکن اس سے پہلے وہ کچھ کہتا، امبر اپنی بات کو جاری رکتے ہوئے کہنے لگی؛

"یہ سیٹنگ، یہ جگا اور یہ سب...، بہت خوبصورت ہے..."

وہ ٹہر ٹہر کر بولی،

امبر کے زبان سے تعریف سن کر اسد خوشی سے جھومنا چاہتا تھا لیکن اسے پھر بھی یقین نہیں تھا اور اس سے پہلے وہ خود کو روک لیتا وہ بول پڑھا؛

"سچ میں تمھیں یہ سب پسند آیا... تم میرا دل رکنے کے لئے تو نہیں کہ رہی!"

اس نے بے چین ہوکے پوچھا.

اجنبیWhere stories live. Discover now