Article no. 11

5 2 0
                                    

"ایک دفع سب بیٹھ جاؤ۔ مجھے آرڈر دینے دو۔ پھر جس نے جہاں جانا ہوگا چلے جانا"۔ سب کو یہاں وہاں بکھرا دیکھ کر سر فیضان نے سب کو بیک وقت ڈانٹا۔ حیاء، سمیت کچھ لڑکیاں ہوٹل کے پاس ہی پارک میں چلے آئے۔ "ہیلو فرینڈز کے۔پی۔کے دیکھ لیں۔ ہم اس وقت اس خوب صورت علاقے میں ہیں۔ آپ دیکھ سکتے ہیں موسم بھی کتنا پیارا ہے۔" رما نے ہر جگہ کی طرح یہاں بھی اپنی documentary شروع کر دی تھی۔ وہاں انہوں نے بہت سی pictures اور selfies لیں۔ کبھی ایک دم سے دھوپ نکلتی۔ کبھی اگلے ہی لمحے سورج غائب ہو جاتا۔ سورج کی آنکھ مچولی اور ان کی سیلفیوں کا سلسلہ جاری تھا۔ "اکیلے اکیلے ہی؟؟" کچھ دیر بعد عرفان وہاں آیا تھا۔ ان کے ساتھ آکر سیلفی لی۔ "چلو آجائو اب جلدی سے پہلے ناشتہ کرلو۔"
"میں کب سے دیکھ رہا ہوں کدھر ہیں۔ اور تم لوگ ادھر ہو۔" پیچھے سے فیضان کی آواز آئی تھی۔
ہوٹل کے پچھلے گیٹ سے آتے ہوئے رما نے کھڑکی سے نیچے دیکھتی آنٹی سے کہا۔ "اسلام علیکم آنٹی۔" رما نے سلام دعا کر کے آنٹی نے ان کا فلیٹ نمبر پوچھ لیا تھا۔ رما میں بلا کا confidence تھا۔ اور یہ ان کی personality پر جچتا بھی تھا۔ "بکر یہ آگے کرو۔ حیاء لو۔ ٹھیک سے breakfast کرو۔" "لے رہی ہوں۔جتنی capacity ہوگی اتنا ہی کھاؤنگی۔" "کیا بات ہے چاچو نہیں بول رہے۔" رما نے کہا۔ "کھانا جو کھل گیا ہے۔" حیاء نے کہا تھا۔ اور سب نے قہقہا لگایا۔ "ہم تو بھئی اچھے سے breakfast کر رہے ہیں کیونکہ آگے trekking کرنی ہے۔ میں پروٹینز store کر رہا ہوں۔ کھانے کے وقت ہم کم بولتے ہیں۔ اور زیادہ کھانے پر دھیان دیتے ہیں۔" سب نے ایک بار پھر سے قہقہا لگایا۔ عرفان ان کے پاس آکر ایک کرسی پر بیٹھ گیا۔ وہ حیاء، رما، مشال کا نام بار بار پوچھ رہا تھا۔ "یار میں پھر سے بھول جاتا ہوں۔ او اس کا کیا نام تھا۔ ایک منٹ میں بتاتا ہوں۔ رمیشا؟ نہیں نہیں۔ یار خودی بتا دو۔" وہ انہیں tease کر رہا تھا۔ "میشال" "ہاں ہاں۔ اب یاد رہے گا۔ آپ کا کیا نام تھا؟" "حیاء" "ہمممم." ہاں تو عیشال" عرفان کچھ کہنے ہی لگا تھا کہ میشال نے اس کی بات کاٹی۔ "میشال۔ میشال ہے میرا نام۔" ان کی باتوں کا سلسلہ جاری تھا۔ " جانا ہے تو آجاؤ۔میں جا رہی ہوں۔" رما یہ کہتی سیڑھیوں کی طرف چلی گئی۔ فیضان نے ان سے پوچھا تو اس نے کہا کہ اوپر آنٹی نے offer کی ہے کہ ہمارے روم میں change کرلو۔ واش روم وغیرہ بھی جانا ہے ہم نے۔ " دیکھ لو safe ہے نا ؟" ہاں جی۔ آنٹی اچھی فیملی سے لگ رہی تھیں۔ زیادہ دیر لگی تو پیچھے آ کے check کر لینا۔" "چائے تو پی لینے دیں۔" وہ ان سنا کر کے اوپر جانے لگی۔ وہ بھی چائے کے بڑے بڑے سپ لے کر اس کے پیچھے لپکی۔

                 ~-----------------~

میرا سفرWhere stories live. Discover now