Episode No 7 💕

212 25 41
                                        

# رشتوں سے آشنائی 💕

# ازقلم لائبہ شیراز 💕

# قسط نمبر 7 💕
_______________________________________

"اسلام وعلیکم ممی"

ارحان نے گھر پہنچ کر نازش بیگم کو سلام کیا، جو لاؤنج میں پریشانی سے ٹہل رہی تھیں،

"وعلیکم السلام بیٹا"

"کیا ہوا مام کوئ پریشانی ہے؟"

ارحان نے ماں کی پریشانی کو بھانپتے ہوئے کہا :

"ہاں ارحان وہ آج..."

"آج کیا مام؟ "

ارحان نے نازش بیگم کی خاموشی پر بےچینی سے پوچھا؛

"آج تمہارے بابا نے انزل کو بہت ڈانٹا ہے اور وہ کب سے کمرے میں بیٹھی رو رہی ہے، کچھ کھا پی بھی نہیں رہی، مجھے ڈر ہے کہیں وہ بیمار نہ ہو جائے "

انھوں نے ارحان کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا

" ناٹ آگین مام، کب تک بابا میری بہن کو ناکردہ جرم کی سزا دیتے رہیں گے، آخر کب تک وہ اس معصوم کو بلاوجہ ڈانٹتے رہیں گے، اب بہت ہوگیا کرتا ہوں میں بابا سے بات "😣😡

ارحان غصے میں سلیمان صاحب کے کمرے کی جانب جانے لگا، تبھی نازش بیگم نے اسکا بازو تھام کر اسے روکا؛

" نہیں ارحان پلیز اس وقت مزید کوئ تماشہ نہیں، میں اور تم دونوں جانتے ہیں اس، بحث کا کوئ فائدہ نہیں. "🤫

" لیکن مام... "

ارحان نے احتجاج کرنا چاہا،

" کوئ لیکن ویکن نہیں میری جان، اس وقت سب سے زیادہ انزل کو تمہاری ضرورت ہے اور میں جانتی ہوں اگر تم اسے سمجھاؤ گے تو وہ ضرور مان جائے گی "☺️

انھوں نے بڑے پیار اور مان سے کہا؛

" اوکے مام میں دیکھتا ہوں اسے، آپ انزل اور میرا کھانا انزل کے کمرے میں ہی بھیج دیں "

وہ کہہ کر جانے کیلئے مُڑا ہی تھا کہ نازش بیگم کی آواز پر رُکا؛

" یہ جس چوٹ کو تم نے بالوں کے نیچے چھپایا ہوا ہے، اسے کمرے میں جا کر اچھے سے صاف کر لینا اور اوپر کچھ لگا لینا" 😉😊

انھوں نے اسکے ماتھے کی طرف اشارہ کرکے کہا، جہاں ماتھے پر اسکے بال بکھرے تھے، جس کی وجہ سے صبح لگنے والی چوٹ چھپ گئ تھی اور یہ ارحان نے خود ہی کیا تھا ، تاکہ گھر میں کسی کو پریشانی نا ہو اور کوئی سوال جواب نہ کر سکے؛

" Mom that's not fair "😌

ارحان نے منہ بنا کر کہا؛

"میری جان میں آپ کی ماں ہوں، زیادہ میرے ابّا جی بننے کی کوشش نہ کیا کریں، تم اُولادوں کو کیا لگتا ہے کہ تم لوگ ماں باپ سے کچھ بھی چھپاؤ گے، تو انھیں پتا نہیں چلے گا، نہیں بیٹا جی ماں باپ اولاد کی رگ رگ سے واقف ہوتے ہیں اب جاؤ زیادہ سیانے بننے کی کوشش نہ کیا کرو"😊

رشتوں سے آشنائی 💕Where stories live. Discover now