Episode 17

301 23 3
                                    

#یادوں_کی_دھنک_جلے
#اُز_قلم_اُمیمہ_سایانی
#قسط_نمبر_17
#Umema_Sayani_Novels💕
#Episode_17
Do not copy without my name and permission
💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞
صبا صبح ہوٸی تو سوچنے لگی کے جاۓ کے نہیں۔۔۔۔چلی جاتی ہوں کیا بھروسہ یہی آجاۓ۔۔
وہ پونے دو بجے ہی دودریا پر پہنچ گی۔۔۔۔وہ دونوں ہمیشہ یہی آتے تھے صبا کو یہ جگہ بہت پسند تھی۔۔۔۔جہاں نیچے پانی ہو۔۔۔وہاں صرف وہ ہو اور کوٸی نہ ہو سکون ہو جب ہواوں کی خاموشی کو بھی محسوس کر سکیں۔۔۔
وہاں پہنچی تو پہلے سے موجود تھا۔۔۔کیا کام ہے بولو۔۔بیٹھو تو آرام سے بات کرتے ہیں۔۔۔۔وہ ٹیبل بک کروا کر کھانا اورڈر کر چکا تھا۔۔۔۔
صبو میں چاہتا ہوں سب پہلے جیسا ہوجاۓ ہم سب۔۔۔بول لیا تم نے۔۔اس لیے بلایا تھا۔۔
صبو۔۔۔سکندر اسکے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بولنے لگا۔۔اور صبا نے جھٹکے سے اسکے ہاتھ کے نیچے سے ہاتھ نکالا
صبو میں جانتا ہو تم ناراض ہو۔۔۔ہو جاو یار مگر حور کے جانے کے بعد کیاکرو گی اکیلے۔۔۔
واہ سکندر جب اس بات کی فکر کرنی چاہیے تھی تب تو کی نہیں تم نے اور اب۔۔۔۔۔خیر میں اب اکیلی نہیں ہوں سمن ہے میرے ساتھ ۔۔تمھیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔
تم بیوی ہو میری۔۔بہت جلدی خیال نہیں آیا۔۔۔۔صبا بھی پیچھے نہیں ہٹنے والی تھی۔۔۔
صبو۔۔۔۔وہ ضبط کرتے اسے پیار سے سمجھانہ چاہتا تھا مگر وہ سمجھنے کے لیے تیار نہیں تھی۔۔
مجھے احساس ہے صبو۔۔۔۔ مگر جو ہوگیا۔۔۔وہ بول رہا تھا جب صبانے بیچ میں بولا۔۔۔
تمھارے احساس سے کیا ہوگا اب ہم نے جو کھونا تھا ہم کھو چکے ہیں۔۔۔سکندر ہمیں وہ دس سال مل سکتے ہیں پھر سے نہیں۔۔۔۔
صبو ہم وہ دس سال تو نہیں لا سکتے مگر اپنے آنے والے سال تو اچھے بنا سکتے ہیں نہ ایک دوسرے کا ساتھ پاکر۔۔۔۔صبو پلیز بھول جاٶ سب ہم اپنی زندگی پھر سے شروع کریں گے۔۔۔۔
اتنا آسان نہیں ہے بھولنا۔۔۔تم حور سے جب چاہیے ملو مگر میں تمھاری یہ خواہش،ضد یاپھر شرط جو تم سمجھو قبول نہیں کرسکتی۔۔۔
اس لیے اب اس رشتے کو ختم سمجھو۔۔۔۔
اور اگر میں کہوں کے محبت سمجھ کر قبول کرلو۔۔۔
دیر ہو رہی ہے مجھے۔۔۔۔وہ اپنا بیگ اٹھاتی کھڑی ہوگی۔۔۔
کھانا تو کھالو۔۔۔۔اور وہ اسے صرف دیکھ کر اگے بڑھ گی۔۔۔
اتنا تو جب منانا مشکل نہیں تھا۔۔۔جب معشوقہ تھی۔۔۔
یہ بیویاں بن کر ان عورتوں میں کون سی مخلوق آن بستی ہے۔۔
وہ ویٹر کے کندھے پر ہاتھ رکھے۔۔۔صبا کو جاتا دیکھتا رہا۔
پتا نہیں سر ابھی تک شادی نہیں ہوٸی۔۔۔۔ویٹر معصومیت سے بولہ۔۔۔
کرنا بھی نہیں ورنہ ایسے ہی زندگی منانے میں گزر جاۓ گی۔۔۔😃😃
💞💞💞
خود بھی تو وہ بچھڑ کر ادھورا سا ہوگیا۔
مجھ کو بھی اس ہجوم میں تنہا کرگیا۔۔۔
💞💞💞
❤❤❤❤❤
ماما یہ دیکھیں۔۔۔۔ہادی نے کتنی ساری شاپنگ کرٸی ہے۔۔۔اور ماما دیکھیں روم کے لیے نیو ڈٸزاین بھی بن وایا ہے کیساہے۔۔ورنہ چینج کریں۔۔۔۔
صبا جیسے ہی گھر میں آٸی حور نے بولنا شروع کردیا۔۔۔۔اور صبا اسے دیکھ کر اپنے آنسو نا روک سکی۔۔۔۔
ماما آپ رو کیوں رہی ہے۔۔۔اسے وہ گانا یاد آگیا ہوگا۔۔۔سمن بولی۔۔
تو کل چلی جاۓ گی تو بڑا یاد آۓ گی۔۔۔۔تو بڑا یاد آۓ گی😂😂سمن ہنستے ہوۓ گانے لگی۔۔۔
ماما۔۔۔آپ سے دور تو میں بھی نہیں جانا چاہتی۔۔آپ بھی چلیں نا وہ آپ کا بھی تو گھر ہے۔۔۔۔
حور اتنا نہیں سوچتے۔۔۔۔تم اپنے شادی کے فنکشن کا سوچوں ویسے بھی بہت کم دن رہ گیے ہیں۔۔۔
تم کیسا کیسا ڈریس پہنا چاہتی ہو بتادو میں ویسا ہی ڈریس بناوا دوں گی ۔۔۔
صبا اک کام کرتے ہیں کل سب کو گھر بلاتے ہیں اور کرتے ہیں۔۔۔اور پھر سب ڈیساٸڈ کرتے ہیں۔۔۔
ہہہمم ٹھیک ہے میں کل کرتی ہوں بھابھی کو۔۔کیا کیا فنکشن رکھنے ہیں۔۔
رات میں سب اپنے اپنے کمروں میں چلے گے۔۔۔سمن کمرے میں آٸی تو صبا بیڈ کراٶن سے ٹیک لگا کر آنکھیں بند کر کے لیٹی تھی۔۔۔
کیا ہوا۔۔اتنی فکر مند کیوں ہو رہی ہو صبا۔۔۔۔اپنوں میں جا رہی ہے حور اب کیا ڈرنا۔۔
میں اس بات کے لیے پریشان نہیں ہوں سمن۔۔۔۔۔
تو پھر کیا بات ہے۔۔۔
آج میں سکندر سے ملنے گی تھی۔۔صبا نے اسے پوری بات بتا دی کے وہ منہ ر رشتے کا منا کر کے آٸی تھی۔۔۔۔مگر حور ک خوشی دیھ کر اپنے فیصلے پر افسوس ہورہا تھا۔۔۔۔
ابھی فون کر اور کل ڈیٹ فکس کرنے کے لیے بلا۔۔۔۔سمن نے جیسے اسے ورڈر دیا تھا۔۔۔مگر سمن۔۔۔
اگر مگر کچھ نہیں۔۔۔مجھے پتہ تھا کہ تو عقل سے پیدل ہے مگر اتنی احمقانہ حرکت کی امید تجھ سے بلکل نہیں تھی۔۔۔
سمن۔۔۔۔صبا حیرت سے اسے دیکھ رہی تھی جو بہت آسانی سے اسے بیوقوف ہونے کا خطاب دے چکی تھی۔۔۔۔
میں اسے کال نہیں کروں گی۔۔۔صبا نے صاف منع کردیا۔۔۔
ٹھیک ہے میں کرتی ہوں کال اور کہہ دوں گی کے صبا نے کہا تھا۔۔۔۔
ہوووووو!!!!سمن تم ایسا کرو گی۔۔۔ تم سب مجھے بلیک میل کرتے ہو کل وہ۔۔۔۔صبا بولتے بولتے روک گی۔۔۔
کس نے کیا بلیک میل۔۔۔۔سمن آنکھیں بڑی کرتی صبا کو دیکھ کر پوچھنے لگی۔۔۔
کسی نے نہیں میں خود ہی فون کردوں گی۔۔۔۔ہٹو یہاں سے پاگل بنا دیا ہے تم سب نے وہ فون اٹھاتی کال ملانے لگی۔۔۔۔
سوری بھی بولنا۔۔۔۔سمن نے اسے جاتے ہوۓ پیچھے سے بولا اور باتھروم میں گھس گی۔۔۔
❤❤❤❤❤
اگلے دن سب صبا کے گھر میں ڈیٹ فکس کرنے آۓ تھے۔۔۔۔
صبا دو دن میں اشفاق اور احمر بھی آجاٸیں گے پھر ہم اگلے ماہ کا پہلے جمعہ کو نکاح رکھتے ہیں۔۔۔اور اسکے اگلے دن مہندی اور پھر رخصتی کے بعد ولیمہ۔۔۔
جی بھابھی جو آپ کو بہتر لگے۔۔۔اور سب نے مل کر کھانا کھایا۔۔۔
سکندر ٹیرس پر کھڑے اسموکنگ کررہا تھا جب صبا وہاں سے گزری۔۔۔اور سکندر کے ہاتھ سے سگریٹ لے کر پھینک دی۔۔۔
تم نے اسموکنگ شروع کردی ہے۔۔۔۔صبا نے اسے گھورتے ہوۓ کہا۔۔۔
تمھیں کیا فرق پرتا ہے میں جیو یا مروں۔۔۔۔
فضول باتیں کیوں کرتے ہو تم۔۔۔۔
تو اس فکر کا مطلب میں یا سمجھوں کے تم نے سب بھول کر مجھے معاف کیا۔۔۔۔۔
سکندر پتہ ہے جب تم میری زندگی میں آۓ تھے نہ تو مجھے لگا۔۔۔۔دھنک کے سارے رنگ خدا نے میری جھولی میں ڈال دیا ہیں ۔۔۔۔
میری زندگی دھنک کے رنگوں سے رنگین ہوگی تھی۔۔۔۔جیسے تیز بارش کے بعد آسمان پر دھنک کے رنگ پھیل جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔
بلکل ایسے ہی مگر اچانک کسی نے ان رنگوں پر سیاہی پھینک دی۔۔۔۔۔ جلا دیا دھنک کے سارے رنگوں کو جلا دیا اور اب صرف یادیں رہ گی ہیں۔۔۔۔ وہ آنسو بہا رہی تھی۔۔۔۔
صبو۔۔۔۔نہیں اب یہ آنسو نہیں۔۔۔وہ اسکی آنکھوں سے آنسو صاف کرتا بولنے لگا۔۔۔
ہم پھر سے اپنی زندگی میں دھنک کے رنگ بھریں گے اور اسے اور حسین بنا دیں گے۔۔۔۔صبو غلطی انسان سے ہی تو ہوتی ہے۔۔۔مگر خدا اسے بار بار معاف کرتا ہے کیونکہ وہ اپنے بندوں سے محبت کرتا ہے۔۔۔۔ اور وہ معاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔۔۔۔
مجھے تھوڑا وقت چاہیے۔۔۔۔ اور وہ یہ کہہ کر وہاں سے نکل گی۔۔۔۔اور اسکے جاتے ہی حور اور ہادی آگے۔۔۔۔
دیکھا چاچو کہا تھا نا پلن کامیاب ہوگا۔۔۔ہمیشہ لڑکی کے سامنے وہ چیز کرو جس سے اسے سخت نفرت ہے خود آکر روکے گی۔۔۔۔تمھیں بڑا پتا ہے۔۔۔۔ہادی شوخی میں بول رہا تھا جب حور نے بھی لقمہ دیا۔۔۔اور ہادی کو آنکھ دیکھانے لگی۔۔۔حور اور ہادی بلکل جیا۶ اور حنین جیسے تھے ہمیشہ لڑنا مگر اس لڑاٸی میں بھی پیار چھپا ہوتا ہے۔۔۔
بابا۔۔۔۔آپ فکر نا کریں میری ماما بہت اچھی ہیں بہت جلد مان جاٸیں گی۔۔۔۔۔
ان شاء اللہ💕💕 چلو سب نیچے ویٹ کر رہے ہونگے۔۔۔

💞💞💞💞💞

دن گزرتے رہے۔۔۔اور آخر کار وہ دن آگیا جس کا سب کو انتظار تھا۔۔۔حور کی کل ڈھولکی تھی۔۔۔
جو احمر نے ذبردستی رکھواٸی گھر کے پہلے لڑکے لڑکی کی شادی ہے اور آج حور ضد کرکے صبا کے پاس سوٸی تھی۔۔۔
ماما اگر میں آپ سے کچھ مانگو تو آپ دینگی۔۔۔۔وہ صبا کی گود میں سر رکھ کر اسکے ہاتھ میں پہنی چوریوں سے کھیلتی ۔۔۔پوچھنے لگی۔۔۔
ہاں میری جان تمھارے لیے تو میری جان بھی حاضر ہے۔۔۔بولو کیا چاہیے۔۔
ماما۔۔۔میں آپ کو اور بابا کو ساتھ دیکھنا چاہتی ہوں۔۔

Asalam alikum readers kese ha ap sb.... kesi lagi episode apne reviews zaror den۔Thanks for reading jazakaallah💕💕

یادوں کی  دھنک جلے(completed)✅Opowieści tętniące życiem. Odkryj je teraz