اور جینا تھا ابھی

14 1 0
                                    

زندگی کی تلخ راہوں پر،
ایک طویل سفر طے کرنا تھا ابھی
ساحل کی گیلی ریت پر،
بہت دور تک چلنا تھا ابھی
ایک مضبوت ہاتھ تھام کر،
ءمر بھر تھامے رہنے کا وءدہ کرنا تھا ابھی
اپنی ایک مسکراہٹ کے زور پر،
کتنے چہروں کو ہنسنا سکھانا تھا ابھی
نفرت کا ذائقہ چکھ کر،
محبت کا جام بھی پینا تھا ابھی
میری ءمر کی اس ڈالی پر،
رنگا رنگ پھول کھلنے تھے ابھی
ادھورے بکھرے خوابوں پر،
حقیقت کے مینار بننے تھے ابھی
زندکی کی کتاب میں،
کچھ رنگ اور بھرنے تھے ابھی
جو قرض رکھے گئے تھے،
وہ سب چکانے تھے ابھی
پر شاید زندگی کو یہ منظور نہ تھا،
میرا جینا میرا قصور جو تھا.
ائے میری زندگی کے قاتل!
چند لمحے ہی سہی
پر اور جینا تھا ابھی.

You've reached the end of published parts.

⏰ Last updated: Oct 01, 2019 ⏰

Add this story to your Library to get notified about new parts!

میرے دل کی آوازWhere stories live. Discover now