میں کون ہوں؟

20 0 0
                                    

میں کون ہوں؟
میں کیا ہوں؟
میں کیوں ہوں؟
ان انگنت سوالوں میں الجھی،
کسی مصور کی ادھوری تصویر ہوں میں.
کہیں شاخ پر تازہ کھلی ہوئ کلی ہوں میں
کہیں بارش کی برستی ہوئ بوند کا قطرہ
ہوں میں
کہیں صحرا میں بھٹکتی ہوئ پیاس ہوں میں
کہیں حنا کی لالی میں رنگی ہوئ خوشبو ہوں میں
کہیں لہروں کی طرح ریت کو کچل جانے والا  طوفان ہوں میں
کہیں کرچی کرچی ٹوٹ کر بکھر جانے والا کانچ ہوں میں
کہیں امبر پر اونچی اڑان بھرنے والا شاہین ہوں میں
میی ایک جسم اور کئ نام ہوں،
میں ایک صفحہ اور کئ داستان ہوں
میں ءزت ہوں
میں غیرت ہوں
میں تمغا ہوں
میں تحفحہ ہوں
میں محبت ہوں
میں رحمت ہوں
ہاں میں ءورت ہوں
میں ءورت ہوں.

میرے دل کی آوازWhere stories live. Discover now