Episode:2 "ملاقات"

4.3K 115 37
                                    

ماہی اپنے کمرے میں تھی، وہ بیڈ سائیڈ ٹیبل کے دراز میں کچھ ڈھونڈ رہی تھی، دراز میں چیزیں اِدھر اُدھر کرتے ماہی کے ہاتھ رُکے، اُسے ایک تصویر نظر آئی،

اُس نے تصویر کو اپنے ہاتھوں میں لیا اور پھر تصویر کو دیکھتے ہوئے دراز بند کیا اور بیڈ پر بیٹھ گئی.

تصویر میں ایک 24-25 سال کا شخص، وائٹ کلر کی ڈریس شرٹ پہنے، آنکھوں پر سن گلاسز چڑھائے، چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ لیے، جیبوں میں ہاتھ ڈالے، وہ آسمان کو دیکھ رہا تھا....

وہ حماد کی تصویر تھی جسے ماہی نے سب سے چُھپا کر رکھا ہوا تھا. ماہی ہونٹوں پر ہلکی مسکراہٹ لیئے تصویر کو دیکھے جا رہی تھی،

"میں آپ کو دیکھوں تو دل کرتا ہے بس دیکھتی رہوں، مجھے آپ کے ساتھ گُزارا ہوا ہر پل بہت اچھا لگتا ہے،میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں حماد.."

یہ کہہ کر وہ خود بھی شرماگئی پھر ہنس دی.... تبھی اُسے عقیلہ کی آواز سنائی دی.

"ماہی آکر لنچ کر لو.."

ماہی کی ہنسی کو بریک لگی.
اس نے ہڑبڑا کر تصویر تکیے کے نیچے رکھ دی اور گھبرائی ہوئی آواز میں بولی.

"آ..آ.. امی ابھی کچھ دیر رُکیں میں حیا کو کال کر کے بُلاتی ہوں، اگر وہ آئی تو ہم لنچ ساتھ کریں گے.."

ً"اچھا.. ٹھیک ہے." عقیلہ کی آواز سنائی دی.
پھر ماہی نے بیڈ سے اپنا فون اُٹھایا اور حیا کو کال کرنے لگی
**********

حیا گاڑی ڈرائیو کر رہی تھی.

جب فون بجا اس نے اسکرین دیکھی، جس پر ماہی insane کالنگ لکھا آرہا تھا.اس ہینڈفری سیٹ کر کے کال رسیو کی.

"السلام علیکم!" ماہی کی آواز آئی

"وعلیکم السلام..."

"کہاں ہو تم حیا؟"

"میں بس گھر جا رہی ہوں، کیوں خیریت؟"

"ہاں سب ٹھیک ہے."

"تم میرے گھر آ سکتی ہو؟"

"کیوں؟"

"کیوں کا کیامطلب ہے ویسے ہی بُلا رہی ہوں آج لنچ کرتے ہیں میری طرف کبھی مجھے بھی ٹائم دے دیا کرو تم!"

ماہی خفا خفا سی بولی.

"ام..... اچھا ٹھیک ہے آتی ہوں." حیا نے سوچ کر بولا!

"اچھا سنو کچھ ہوا ہے کیا؟" ماہی حیرت سے بولی

"مطلب؟" حیا کو حیرانی ہوئی

"مطلب یہ کہ اتنا خشک خشک کیوں بول رہی ہو؟"

"آ کر بتاتی ہوں..."

"جلدی آؤ! میں انتظار کر رہی ہوں خداحافظ." ماہی نے فون بند کردیا..

ماہی اپنے کمرے میں بیڈ پر بیٹھی فون استعمال کر رہی تھی، جب دروازے پر دستک ہوئی
come in ماہی نے فون پر سے نظریں ہٹاتے بغیر کہا.
دروازہ کُھلا اور حیا اندر آئی، ماہی نے نظر اُٹھا کر دیکھا اور بے اختیار مسکرائی، فون بیڈ پر رکھا اور بیڈ سے اُتر کر حیا کے گلے لگ گئی.

💕BHAROSA by  Haya Fatima & Maira Hammayun Where stories live. Discover now