Episode 08

36 2 0
                                    

سے باہرآئی اس کا ڈوپٹہ پیر میں آٹکا اور وہ منہ کہ بل گرتی مگر احد نے اسے پکڑ لیا ۔۔

احد نے اسے جب دیکھا تو انکھوں میں آنسو ،ہونٹ سے نکلتا خون ،بنا ڈوپٹے کہ وہ اس کہ سامنے کھڑی تھی۔احد آگے بڑھا اور ڈوپٹہ اٹھا کر آستر کو دیا،احد کی نظریں جھکی ہوئی تھیں آستر نے ڈوپٹہ لیا اور اڑھ لیااحد ان دو آدمیوں کی طرف بڑھا اور انھیں مارنا شروع کردیا لاتیں ،گھونسے ،وہ پاگلوں کی طرح انھیں مار رہا تھا۔۔۔

ہمت کیسے ہوئی اس کو ہاتھ لگانے کی۔۔۔(احد نے کہہ کر اس آدمی کا ہاتھ توڑ دیا۔۔آستر ڈری سہمی ہوئی ساہید پر کھڑی تھی وہ دوسرے کا بھی ہاتھ توڑنے والا تھا جب آریش پولیش کو لےکر اندر آیا اور احد کو پکر کر دور کیا۔)

۔'احد پولیس آگئی ہے وہ دیکھ لے گی تو چھوڑ اسے۔۔(آریش اسے کھنچتے ہوئے بولا)

میں انھیں زندہ نہیں چھوڑوں گا۔۔۔۔(وہ کہہ کر دوبارہ ان کی طرف بڑھا مگر پولیس نے روک لیا) لے کر جاوں انھہیں ورنہ جان سے مار دوں گا میں انھہیں۔۔(وہ غصۓ سے دھاڑا)

تم اندر جاو۔۔(احد آستر کو دیکھتے ہوئے بولا اس کی آنکھوں سے شعلے نکل رہے تھے وہ فوران اندر چلی گئی

شور کی آواز سن کر السا،دادی اور ضمیر بھی آگئے۔۔۔)

کیا ہورہا ہے یہاں ؟(پولیس کو دیکھ کر ضمیر بولا تو آریش نے اسے ساری بات بتادی)

السا اور دادی آستر کہ پاس چلی گئی ۔۔آستر السا سے لپٹ کر پھوٹ پھوٹ کر روئی۔۔

آپی چپ ہوجایئں اللہ نے کرم کیا ہے کچھ غلط نہیں ہوا اس نے بچالیا۔۔اگر کچھ ہوجاتا تو ہم کیا کرتے ۔آپ کو تو اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے۔۔۔(السا اسے سمجھاتے ہوئے بولی)

تھوڑی دیر میں احد اندر آیا آریش بھی اس کہ ساتھ تھا۔۔)اپنا سامان پیک کریں اپ ابھی میرے ساتھ چل رہی ہیں ۔۔۔(وہ حکم دیتے ہوئے بولا اس نے کچھ بولنے کہ لیے منہ کھولا ہی تھا کہ وہ بولا)

میں اب کوئی بکواس نہیں سنو گا۔۔میں نے کہا تھا اس دن بھی مگر نہیں سنی میری بات۔۔۔اب اگر ایک لفظ بھی کہا تو مجھ برا کوئی نہیں ہوگا۔۔اگر آج وقت پرنہیں آتا اور کچھ۔۔۔۔۔(اس سے آگے وہ کچھ بولا ہی نہیں سکا اور نہ ہی سوچ سکتا تھا)السا سامان پیک کرو،آریش السا کی مدد کر ۔۔میں باہر انتیظار کررہا ہوں (وہ حکم سادر کرکہ کمرے سے باہر چلا گیا)

آستر احد ٹھیک کہہ رہا ہے۔تمہارا یہاں اکیلے رہنا ٹھیک نہیں ہے۔۔(وہ بس کی سن رہی تھی آج اس سے کچھ بولا ہی نہیں گیا اس کہ ذہین میں تو بس کچھ دیر والا منظر چل رہا تھا ۔۔اگر وہ نا آتا تو ۔۔۔۔)

السا اس کا بیگ پیک کرہی تھی اور رو بھی رہی تھی۔۔)

آپ رو کیوں رہی ہیں؟(آریش نے اسے روتے دیکھا تو بولا)

آپی چلی جاہیں گی۔۔۔(وہ بولتے ہوئے رو دی)

تو؟(اسے السا کا رونا سمجھ نہیں آرہا تھا)

Hudood e ishq (season 2)Where stories live. Discover now