Episode 06

30 1 0
                                    

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

احد نے زوبیا کو اس اپنے گھر چھوڑا جہاں فیصل ور اس کی فیملی اس کا انتیظآر کررہے تھے۔اس کہ بعد فاطمہ کو اس کہ گھر چھوڑا اور خود اپنے گھر چلاگیا۔۔

گھر آکر وہ فریش ہوا اور قضا نماز پڑھی اور اپنے بیڈ پر گرگیا۔۔۔آستر کہ ساتھ کیا گیا ہر سلوک اسے یاد آرہا تھا اور جواس نے کیا احد کہ ساتھ وہ بھی۔۔۔اسکا چہرا اس کی آنکھوں سے اجھل ہی نہیں ہورہا تھا۔ پھر اس کہ موبائل پر رنگ ہوئی تو اس نے موبائل دیکھا تو اسکرین پر موم لکھا تھا۔۔۔

اسلام وعلیکم ۔۔ماما۔۔۔کیسی ہیں؟(احد کا اس وقت شدد سے معاویہ کو یاد کررہا تھا)

میں ٹھیک ہوں۔۔۔۔تم ٹھیک ہواحد ؟ مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہےکہ تم پریشان ہو۔۔۔(معاویہ کی آواز سے ہی اس کی فکرمندی ظاہر ہورہی تھی،معاویہ کی بات پر احد مسکرایہ اور بولا)

آپ ماں ہیں نا اس لیے آپ کو ایسا لگ رہا ہے۔۔(اور ماں کا دل کبھی جھوٹ نہیں بولا۔۔۔یہ اس بات اس نے دل میں سوچی)میں ٹھیک ہوں ماما۔۔۔آپ بس میرے لیے دعا کریں ۔۔(احد آنکھیں بند کرکہ بولا جیسے بہت قرب میں ہو)

میری تو ہر دعا میرے بیٹے کہ لیے ہے میری جان۔۔۔لیکن تم مجھے پریشان لگ رہے ہو۔۔۔۔(معاویہ کی سوئی وہیں اٹکی تھی)

ماما آپ بس دعا کریں کہ اللہ مجھے معاف کردے۔۔۔۔مجھے سکون دے دے۔۔(احد واقع قرب میں تھا اس وقت) میں بلکل ٹھیک ہوں یار آپ اپنا اور بابا کا خیال رکھیں۔۔(احد کو اندازہ ہوا کہ اس نے معاویہ کو پریشان کردیا ہے)اچھا ایک گڈنیوز دینی ہے آپ کو۔۔(احد نے اس کا موڈ ٹھیک لرنا چاہا)

کیسی نیوز؟

میں مامو بن گیا ہوں۔۔۔

کیا ؟ رہیلی۔۔اور تم مجھے اب بتارہے ہو۔۔اچھا لڑکا ہے یا لڑکی؟(معاویہ نے خوشی سے پوچھا)

لڑکا ہے۔۔۔ آپ زوبیا سے بات کرلیں۔۔

ہاں میں کرتی ہوں اس بات۔۔۔(معاویہ سے موبائل ناعیل نے لیا)

احد۔۔۔

بابا کیسے ہیں ؟(احد نے مود ٹھیک رکھتے ہوئے کہا)

اب مجھے سچ سچ بتاو ہوا کیا ہے؟کیوں پریشان ہو؟مجھ سے جھوٹ بلکل نہیں بولنا ۔۔۔(ناعیل کہ سنجیدگی سے کہنے پراحد کو اندازہ ہوگیا کہ ناعیل کو ٹآلنا مشکل ہے اب)

بابا آپ واپس آجاہیں پھر آرام سے بات کریں گے۔۔میں سب بتادوں گا آپ کو۔۔ابھی فون پر نہیں بتا سکتا۔۔(احد نے منت بھرے لہجے میں کہا )

ٹھیک ہے آکر بات کرتا ہوں اپنا خیال رکھنا۔۔۔۔اللہ حافظ۔(ناعیل نے کہہ کر کال کاٹ دی)

مجھے احد پریشان لگ رہا ہے ناعیل۔۔۔۔(معاویہ نے فکرمندی سے کہا)

Hudood e ishq (season 2)Where stories live. Discover now