Episode 03

33 2 0
                                    


تم ۔۔تم کب آہیں ؟(احد گھر آیا تو زوبیا کو گھر میں دیکھتے ہہوئے بولا)

اسلام و عیلکم ۔۔(زوبیا خوشی سے احد کہ پاس آئی)

تم کب آہیں اور مجھے بتایا کیوں نہیں ؟(سلام کا جواب دیتے ہوئے وہ بولا)

دوپہر میں فیصل چھوڑ کر گئے ہیں (زوبیا نے اپنے شوہر کا بتایا)

تنگ آگیا ہوگا تم سے ہے نا۔۔(احد اسے مشکوک نگاہوں سے دیکھتے ہوئے بولا)

یہ کیا بات ہوئی بھائی۔۔ایسا نہیں ہے۔وہ تو آپ سب سے ملنے کا دل کررہا تھا تو آگئی ۔آپ کو اچھا نہیں لگا تو میں جارہی ہوں۔۔(وہ اموشنل ہوتے ہوئے بولی اور باہر کی طرف بڑھ گئی مگر احد نے نا اسے روکا اور نا ہی پہچھے مڑکر دیکھا بلکہ منہ ہی منہ بولا)

ابھی خود ہی واپس آئے گی۔۔(اور ویسا ہی ہوا جس رفتار سے وہ گئی تھی اسی رفتار سے واپس بھی آگئی اور بولی)

میں کہینی نہیں جاوں گی میرے ماموں کا گھر ہے۔۔۔

ہاہاہا پتا تھا مجھے اتنی جلدی تم ہماری جان کہا چھوڑو گی۔(احد صوفے پر گرتے ہوئے بولا)

مومانی جان ۔۔۔دیکھیں بھائی کو۔۔(زوبیا معاویہ کو آواز دیتے ہوئے بولی)

چپ بلکل ۔۔۔(احد نے کشن اسے مارا) شادی ہوگئی ہے مگر مجال ہے جو زرا چینج آیا ہو تم میں۔۔مجھے تو فیصل پر ترس اتا ہے۔بیچارا۔۔(احد اسے تنگ کرتے ہوئے بولا)

زوبیا ،فاطمہ کی اکلوتی بیٹی تھی اور احد کی کزن ۔احد جان سے زیادہ چاہتا تھا اپنی اس بہن کو اور زوبیا کو بھی کبھی بھائی کی کمی محسوس ہی نہیں ہوئی احد کہ ہوتے ہوئے،اس کی ہر فرماہیش وہ پوری کرتا تھا اس کہ بولنے سے پہلے۔

فیصل کو بھی اسی نے پسند کیا تھا زوبیا کہ لیے۔احد کا اچھا دوست تھا وہ۔بہت ہی اچھا گھر تھا ۔وہ صرف دو ہی بھائی تھے ایک فیصل جس کی زوبیا سے شادی ہوئی اور دوسرا حارث جو ملٹی نیشنل میں کام کرتا تھا۔زوبیا بہت خوش تھی وہاں۔)

ہاہاہا مجھے بھی ترس آتا ہے اس بیچاری پر جس سے آپ کی شادی ہوگی ۔۔۔۔(زوبیا فل اکٹنگ کرتے ہوئے بولی معاویہ بھی وہاں آگئی تھی اور ان کی لڑائی دیکھ رہی تھی)

کیوں ترس آتا ہے بھئی؟(احد فورا سیدھا ہوتے ہوئے بولا)

اپنا غصہ دیکھا ہے آپ نے ۔۔وہ بیچاری تو ڈرتے ڈرتے ہی مرجائے گی۔۔(زوبیا نے بولی تو احد دوسرا کوشن بھی اسے دے مارا)

اوئے ہوئے ابھی سے برا لگ رہا ہے۔۔(زوبیا اس کا مزاق اڑاتے ہوئے بولی تو معاویہ بھی ہنس دی)

مومانی جان دیکھ لیں کہنیں کوئی لڑکی تو پسند نہیں کرلی بھائی نے۔۔(اب وہ معاویہ سے مخاطب تھی)

تم سے بس بکواس کروالو۔۔۔۔(احد منہ بنا کر بولا)

احد کیا واقع ایسا کچھ ہے؟(معاویہ بھی احد کو تنگ کرتے ہوئے بولی)

Hudood e ishq (season 2)Where stories live. Discover now