کیا ہوگیا ہے آپ لوگوں کو۔۔۔(احد چڑتے ہوئے بولا)

اچھا بھائی ایک بات تو بتاہیں (اب زوبیا نے سنجیدگی سے پوچھا)

اور اگر میں نا بولوں تو۔۔(احد نے ابرو اچکا کر پوچھا)

تو بھی بتانا پڑے گا۔۔(زوبیا کی بات پر وہ مسکرادیا اور بولا )

پوچھو۔۔۔

بھائی آپ کو کیسی لڑکی پسند ہے اپنی بیوی کہ روپ میں؟(زوبیا کہ سوال پر معاویہ نے بھی احد کو دیکھا)

مجھے نہیں کرنی کوئی شادی وادی۔۔(احد نے کہتے ہوئے صوفے سے سر ٹکادیا)

ہاں ہاں پتا ہے بوڑھے ہوکر کریں گے مگر کریں گے تو نا،،،جب کہ لیے بتادیں۔۔(زوبیا نے مزاق اڑاتے ہوئے کہا تو معاویہ بھی بولی )

احد بتاو بیٹا کیسی لڑکی ڈھونڈو میں اپنے بیٹے کہ لیے یا کوئی پسند ہے؟۔۔(معاویہ کہ کہنے پر احد بولا)

ایسا کچھ بھی نہیں ہے ماما۔۔زیادہ کچھ نہیں بس معصوم سی ہو وہ ۔آج کل کی لڑکیوں کی طرح نہیں ہونی چاہیے ،اچھے کردار کی ہواور ہاں جب میں غصہ کروں تو وہ چپ چاپ سنے آگے سے جواب نا دے مجھے۔سخت زہر لگتی ہیں مجھے وہ لڑکیاں جو آگے سے جواب دیتی ہیں۔جیسا میں کہوں ویسا کرے۔زیادہ اپنی مزی ناچلائے۔(احد چپ ہوا تو زوبیا بولی)

سیدہ بی بی۔۔(زوبیا نے ملازمہ کو آواز دی اور بولی)

جی ۔۔(ملازمہ آکر بولیں تو وہ بولی)

آپ کی بہن ہیں وہ جو اس دن آئی تھی آپ کہ ساتھ؟ (زوبیا کی بات پر احد اور معاویہ نے ایک دوسرے کو دیکھا کہ اس موقع پر وہ یہ بات کیوں پوچھ رہی ہے)

جی وہ میری بہن ہے کیوں جی۔۔

اس کی شادی ہوگئی؟

نہیں جی۔۔۔اس کہ کہنے پر زوبیا نے احد کو دیکھا اور ابرو اچکا کر پوچھا یہ کسی ہے؟ تو احد کو پوری بات سمجھ اگئی)

آپ جاہیں ۔۔(احد نے ملازمہ کو جانے کا کہا)

بتاوں میں تمہیں ۔۔(احد کہ کہنے پر وہ دونوں ہنس دیں۔۔)

آپ بیوی چاہ رہے ہیں یاملازمہ۔۔(وہ ہنستے ہوئے بولی)

جو بھی ہو مجھے اسی ہی چاہیے مل جائے تو اطلاع کردینا کرلوں گا شادی۔۔(وہ بول کر اٹھا اور زوبیا کہ سر پر ایک چپٹ لگائی اور آگے بڑھ گیا)

آج سے میرا میشن ہے کہ ایسی لڑکی کو ڈھونڈنا۔۔(زوبیا پیچھے سےزور سے بولی)

بیسٹ اوف لک(احد بھی زور سے بولا)

بس کردو میرے بیٹے کو پریشان کرتی رہتی ہو۔۔(معاویہ بولی)

میں پریشان کرتی ہوں ۔۔آپ ان کی باتیں تو سنیں کیسی لڑکی ڈھونتے ڈھونتے تو میرے اپنے بچے بڑے ہوجایئں گے جو اس دنیا میں آئےہی نہیں آئے۔(زوبیا نے سرد آہ بھری اس کی بات پر معاویہ ہنس دی)

Hudood e ishq (season 2)Donde viven las historias. Descúbrelo ahora