مادام ایولین کی بات درمیان میں کاٹ کر وہ آہ بھر کر بولا۔ "افسوس! میں نے بھی نہیں۔"

اسے ایک اور چپت مار کر وہ دوبارہ گویا ہوئی تھیں۔ "میرا پوائنٹ یہ ہے کہ اگر تم اسے مسکرانا سکھا دو تو میں تمہاری شکر گزار ہوں گی اور اگر وہ نہ کر سکو تو کم از کم اتنا یقینی بنانا کہ اس کی آنکھوں میں تمہاری وجہ سے کبھی بھی آنسو نہ آئیں۔"

"Trust me Ma, bringing tears in her eyes wouldn't even be the last thing in the world that I'd want to do."

ان کا چہرہ خوشی سے دمکنے لگا۔ "ہمیشہ خوش رہو۔" وہ اس کا ماتھا چوم کر بولیں۔ "اب جاؤ اس سے پہلے کہ وہ تیار ہوکر باہر آ جائے اور تمہیں یونہی کھڑا دیکھ کر تم پر غصہ کرے۔" اسے کچن سے باہر دھکیلتے ہوئے انہوں نے کہا۔

"جا رہا ہوں، جا رہا ہوں۔ مگر آخری بات ابھی تک میں اسے کھل کر ہنسا تو نہیں سکا مگر ہاں کبھی کبھار میری باتوں پر مسکراتی ضرور ہے۔ اینڈ دیٹس آ ون گرینڈ ما۔"
(And that's a win)

مادام ایولین کو آنکھ مار کر وہ تیزی سے اپنے کمرے میں چلا گیا۔

____________

جیکب، مجدے کو لیکر پیدل ہی بلڈنگ سے نکل آیا تھا۔ اب وہ تقریباً تین بلاکس چل چکے تھے مگر جیکب کی مطلوبہ جگہ تک نہیں پہنچے تھے۔

وہ سفید ٹی شرٹ کے ساتھ سیاہ جینز اور سیاہ لیدر کے اینکل بوٹس پہنے تھا۔ مجدے عبایہ پہنے اور نقاب کیے تھی۔

وہ اس کے بالکل برابر ایک ہاتھ کا فاصلہ رکھ کر چل رہا تھا۔ وہ پاس سے گزرتے شخص پر تبصرہ کرتا، پھر اس کی رائے مانگتا، ہوں ہاں میں جواب دے کر وہ خاموش ہو جاتی وہ پھر نیا شخص ڈھونڈ کر اس کی کوئی نئی بات بتانے لگتا وہ پھر ایک دو لفظ سے زیادہ نہ بولتی۔

"تم ہمیشہ یونہی خاموش رہتی ہو یا مجھ سے شرما رہی ہو؟" بڑی سنجیدگی سے پوچھتے ہوئے وہ اس کے برابر سے نکل کر اس کے عین سامنے کھڑا ہوگیا۔

وہ آنکھوں میں حیرت و نا پسندیدگی لیکر اسے تکے گئی۔

"نیور مائنڈ۔" ہاتھ جھلا کر وہ چلنے لگا۔

"اور کتنا چلنا ہے؟" تنگ آکر وہ پوچھنے لگی۔

"بس تھوڑا سا ہی اور۔"

ایک بار کا دروازہ دھکیل کر وہ اندر داخل ہوا تو مجدے ٹھٹک کر رک گئی۔

اس نے پیچھے مڑ کر دیکھا وہ دروازے سے باہر اسے شاکی نظروں سے دیکھ رہی تھی۔

"میرے دوست ہیں اندر مجھے ان سے ملنا ہے۔ آ جاؤ۔" اس کے سامنے ہاتھ پھیلا کر وہ اسے اندر بلا رہا تھا۔

"میں نہیں آؤں گی۔" وہ تیز تیز سر نفی میں ہلانے لگی۔

"ٹھیک ہے۔" وہ بھی باہر آ کھڑا ہوا، اور اسے لیکر دروازے سے ایک جانب ہوگیا۔ فون ملا کر وہ اپنے دوستوں کو باہر آنے کا کہنے لگا۔

ریاضت تمام Место, где живут истории. Откройте их для себя