ڈاکٹر کتنے ہی مضبوط دل کے کیوں نہ ہوں اپنے عزیزوں کو ایسی حالت میں دیکھ کر کمزور پڑ ہی جاتے ہیں۔

ہانی اور سارہ اس کے گلے لگی اور وہ تینوں رونے لگے۔

یہ چاروں ایک دوسرے کےبغیر ادھورے تھے۔ ان میں سے کسی ایک کو تکلیف ہوتی تو سب تکلیف میں آجاتے تھے۔
یہ دوستی ہے ہی سب سے خوبصورت رشتہ ❣️

یار تم لوگ نے مجھے رلادیا ۔
کوئی دیکھ لیگا تو کیا سوچے گا ڈاکٹر یہاں رو رہا ہے۔
براق نے اپنے آنسوؤں پوچھتے ہوئے کہا۔ جس پر وہ دونوں ہنس دی۔
ہاں بھئی ہم کیوں روے وہ مزے سے سورہی ہے اور ہم اسکے لیے رو رہیں ہیں۔ سارہ نے مسکراتے ہوئے کہا۔
ہانی کو کچھ یاد آیا تو وہ دونوں سے مخاطب ہوئی۔۔

یار رامین ہمدان سے بات کرنے گئی تھی اسکے بعد میں نے دیکھا وہ بھاگتے ہوئے باہر جارہی تھی اسے جاتا دیکھ کر میں اسکے پیچھے گئی میں نے اسے بہت آواز دی بہت روکا لیکن اس نے کچھ نہیں سنا اور پھر گاڑی نے اسے ہٹ کردیا۔

مطلب ہمدان سے کچھ ایسی بات ہوئی ہوگی جسکی وجہ سے وہ اپ سیٹ ہوئی۔ براق نے بات کو سمجھتے ہوئے کہا۔
یہ اٹھ جائے تو پوچھتے ہیں کیا بات تھی۔
تب تک کوئی کسی کو کچھ نہیں بتائے گا۔ سارہ نے سمجھداری کا مظاہرہ کیا۔
ہانی رامین کو دیکھ کر پھر سے رونے لگی اس کو روتا دیکھ کر براق نے اس کو خود سے لگایا۔
چپ کر جا میری ماں تمہارے رونے سے وہ جاگے گی یا نہیں یہ نہیں پتا لیکن باقی مریض ضرور بھاگ جائنگے۔
براق کی بات پر وہ دونوں ہنسنے لگی اتنے میں وہاں ریان آگیا۔
تم لوگ یہاں کیا کر رہے ہو؟ ریان نے براق کو دیکھ کر عجیب انداز میں کہا۔
ہم یہاں رامین کو دیکھنے آۓ تھے۔ جواب سارہ نے دیا۔
ہاں بہت اچھے سے نظر آرہا ہے کون کس کو دیکھنے آیا ہے۔ ریان نے طنزیہ کہا جو براق سمجھ گیا تھا۔

ریان سارہ میری منگیتر بن گئی ہے۔ براق کے الفاظ سن کر ریان حیرت میں آگیا اور پھر سکون کا سانس لیا کیونکہ وہ تو کچھ اور ہی سمجھ رہا تھا۔
واہ مبارک ہو تم دونوں کو ۔ ریان نے مسکراتے ہوئے دونوں کو مبارکباد دی۔

ہانی سارہ تم دونوں اب گھر جاؤ میں یہی رکونگا آج ۔ براق نے کہا۔
نہیں میں تب تک نہیں جاؤ گی جب تک یہ اٹھ نہیں جاتی۔ ہانی نے آنکھیں دکھاتے ہوئے اپنا فیصلہ سنایا۔
اچھا میری  بہن  باہر تو جاؤ ۔ براق نے بہن پر زور دیا۔ ریان اس کی اس حرکت پر ہنس دیا۔
براق سارہ کو گھر ڈراپ کرنے چلاگیا تھا۔ سارہ نے گاڑی سے اترتے ہوئے کہا۔
براق مجھے ریان کی سمجھ نہیں آئی وہ اس طرح سے تم سے بات کیوں کر رہا تھا؟

کچھ نہیں بس کچھ غلط فہمی ہوگئی تھی اسے۔ براق نے مسکراتے ہوئے کہا۔

ایسی کیا غلط فہمی ہوگئی؟ سارہ کمر پر ہاتھ رکھے اس سے پوچھ رہی تھی۔

ارے میری جان اپنے ننھے سے دماغ پر زور نہیں لگاؤ وقت آنے پر پتا چل جائے گا ابھی اتنا سن لو کہ
نئی محبت کی کہانی شروع ہونے والی ہے۔

انجان عشق (✔️COMPLETED)Where stories live. Discover now