اختتام last episode part C

1.2K 84 76
                                    

ہمدان کام کے سلسلے میں اتنا مصروف تھا کہ ابراھیم کی شادی کی تیاریوں میں مدد نہیں کر پا رہا تھا۔۔۔۔

مما میرا دوپٹہ شاید ٹیلر کے پاس رہ گیا ہے۔۔۔ رامین نے جوتے پہنتے ہوئے کہا۔۔۔
بیٹا زین آتا ہوگا اس کے ساتھ چلی جانا۔۔۔ رجیا بیگم نے کہا۔۔
نہیں مما زین بھائی لیٹ ہوجائیں گے سیلون سے ہوتے ہوئے آئیں گے میں جا رہی ہوں۔۔۔ رامین رجیا بیگم کے گلے لگی اور چلی گئی۔۔۔

افف شکر ہے مل گیا میں تو ڈر گئی تھی گم نہ ہوگیا ہو۔۔ رامین ٹیلر کی شاپ سے اپنا دوپٹہ لے کر واپسی پیدل آرہی تھی۔۔۔
اچانک سے رامین کو لگا اس کے پیچھے کوئی ہے اس نے پلٹ کر دیکھ تو چار لڑکے اس کے قریب پہنچ چکے تھے رامین ان چاروں کو دیکھ کر ڈر گئی۔۔۔

اوہ ہو دیکھو تو کتنی خوبصورت لڑکی ہے۔۔ ایک لڑکے نے رامین کو دیکھتے ہوئے ہونٹ دبا کر کہا۔۔۔

بس میری ہے اب تو یہ۔۔۔ دوسرے نے رامین کے بالوں کو چھیڑتے ہوئے کہا۔۔۔

رامین ڈر کے پیچھے ہٹی لیکن چاروں لڑکوں نے اسی پوری طرح گھیر لیا تھا رامین اپنے آپ کو کوس رہی تھی کہ وہ کیوں اکیلے آگئی۔۔۔

رامین کانپ گئی تھی ایسی حالت میں لڑکیاں ڈر ہے جاتی ہیں وہ خود کو جتنا بھی بچا لیں ایسے لوگ مل ہی جاتے ہیں ہر جگہ۔۔ جیسے رامین کو مل گئے آج۔۔۔

پوری گلی سنسان پڑی تھی اب وہ کیا کرے گی۔۔۔

اس نے پیچھے موجود دونوں لڑکوں کے سائڈ سے نکل کر بھاگنا چاہا تو ایک لڑکے نے رامین کا ہاتھ پکڑ کر اسے اپنی طرف کھینچا۔۔۔۔

پلیز چھوڑ دو مجھے۔۔۔۔ وہ روتے ہوئے التجا کر رہی تھی اور وہ چاروں ایک دوسرے کو دیکھ کر ہنس رہے تھے۔۔۔

ارے ابھی تو پکڑا ہے ایسے کیسے چھوڑ دیں۔۔۔ دوسرے لڑکے نے رامین کا منہ دبوچتے ہوئے کہا اچانک ایک پتھر آکر اس کے سر پر لگا اور وہ زمین بوس ہوگیا۔۔۔

ہمدان جو کام کے سلسلے میں ادھر آیا ہوا تھا۔۔ مٹی کی وجہ سے اس نے رومال سے اپنا منہ ڈھانپ رکھا تھا۔۔۔۔
رامین کو اس حالت میں دیکھ کر اس کا خون کھول اٹھا تھا۔۔۔

چھوڑ دو لڑکی کو۔۔۔۔ پیچھے کھڑے بلیک پینٹ شرٹ میں ملبوس شخص نے غصے میں کہا۔۔

نہ چھوڑا تو۔۔۔ ایک لڑکے نے کہا اور رامین کا ہاتھ مڑورا۔۔۔
یہ سن کر اس شخص کی آنکھوں میں غصہ اتر آیا اور وہ بھاگتے ہوئے اس لڑکے کے قریب آیا اور ایک مکا اس کے منہ پر مارا وہ شخص لڑکھڑایا۔۔۔

رامین تم جاؤ یہاں سے فوراً ۔۔۔ رعب دار آواز میں اس نے کہا۔۔۔اس لڑکے کی آنکھیں غصے سے لال ہورہی تھی۔۔ رامین صرف اس کی آنکھیں دیکھ سکی کیونکہ اس کا منہ رومال سے ڈھکا ہوا تھا۔۔

اتنے میں وہ تینوں لڑکے اس کی طرف لپکے۔۔۔

رامین جاؤ یہاں سے فوراً۔۔۔۔ رامین جو اپنا نام اس شخص کے منہ سے سن کر ٹھٹک گئی تھی ہوش میں آئی اور وہاں سے بھاگی۔۔۔ بالآخر وہ صحیح سلامت گھر پہنچ گئی۔۔۔

انجان عشق (✔️COMPLETED)Where stories live. Discover now