Last Episode.. part B

879 56 43
                                    

سیاہ کرتا شلوار پہنے ، آستینوں کو کہنی تک موڑے وہ سفید کرولا سے ٹیک لگائے کھڑا تھا۔۔۔۔۔ اس کی نظریں مستقل چھوٹنکے پر تھی۔۔۔۔
ارشیان محلے کی چھوٹی بچیوں کو نا ڈرنے کے مشورے دے رہا تھا۔۔۔

یہ لو تم سب میرے گھر کا لینڈ لائن نمبر جو بھی مسئلہ ہو مجھے بتانا ماما پاپا ڈانٹیں یا کوئی اور تنگ کرے مجھے بتانا میں سارے مسئلے حل کردوں گا۔۔۔ ارشیان کسی بڑے آدمی کی طرح بیچاری بچیوں کو ہدایتیں دے رہا تھا جسے وہ بڑے ہی غور سے سر ہلا ہلا کر سن رہی تھی۔۔۔۔۔

یہ دیکھ کر ہمدان اپنی ہنسی ضبط نا کر سکا اور بے تحاشا ہنسنے لگا۔۔۔۔ ریان جو سائڈ پر کھڑا فون پر بات کررہا تھا ہمدان کے اس طرح ہنسنے پر متوجہ ہوا۔۔۔ ہمدان نے ارشیان کی طرف اشارہ کیا تو ریان بھی اس کی باتیں سن کر ہنسنے لگا۔۔۔۔۔۔

چل یار اندر چلتے ہیں کب سے کھڑے ہیں باہر۔۔۔ ریان نے کہا۔۔۔

دونوں عباس صاحب کے گھر کے باہر کھڑے تھے۔۔ سب سے ملنے آئے تھے آخر اتنے سالوں بعد دونوں پاکستان آئے تھے۔۔۔۔

وہ دونوں آگے بڑھے ہی تھے کہ ہمدان نے ریان کا ہاتھ پکڑ کر روک لیا۔۔۔ ریان نے اس حرکت کی وجہ پوچھی تو ہمدان نے سامنے اشارہ کیا جہاں رامین کھڑی تھی۔۔۔۔

نیوی بلو پینٹ پر گھٹنے تک آتی ڈھیلی پنک شرٹ گلے میں لپیٹا ہوا سفید اسکارف اور بالوں کا ڈھیلا جوڑا۔ ایک ہاتھ میں موبائل دوسرے میں بیگ لئے کھڑی وہ ہمدان کو کسی پری سے کم نہیں لگ رہی تھی۔۔۔

زہ نصیب۔۔۔۔

ہمدان نے اسے دیکھتے ہی کہا تو ریان مسکرانے لگا۔۔۔۔

ارشیان کی باتیں سن کر رامین کی آنکھیں باہر آگئی اور اس کا دل اپنا سر پیٹنے کو چاہا۔۔

اووو چھوٹنکے!! پہلے اپنے مسئلے تو حل کرلوں آئے بڑے۔۔۔ رامین نے ارشیان کا کان پکڑتے ہوئے کہا۔۔۔۔

یار آپیا چھوڑیں بھئ یہاں میٹنگ چل رہی ہے آپ جائیں یہاں سے۔۔۔ آرشیان نے اپنی عزت نیلام ہوتے دیکھ کر رامین سے کہا۔۔۔

اوو ہولے میں آؤ چھوٹنکے!!! مما تمھیں ڈھونڈ رہی ہیں دہی لینے بھیجا تھا تمھیں جاؤ ورنہ چپیڑ پڑھ جانی ہے آج۔۔ رامین نے ارشیان کو یاد دلانے کی کوشش کی۔۔۔

آپیا یار میری کوئی عزت ہے ان کے سامنے۔۔۔ ارشیان نے رامین کے قریب ہوکر ہلکی آواز میں کہا۔۔۔

افففف نوٹنکی۔۔۔رامین نے کہا

اچانک رامین کے کندھے پر کسی نے ہاتھ رکھا۔۔۔ افففف میرے خدایا۔۔۔۔ رامین نے ڈر کر کہا۔

کیا ہوگیا یار میں ہوں۔۔۔ہانی رامین کے پیچھے کھڑی تھی۔۔۔

ریان جو مزے سے رامین اور ارشیان کی گفتگو سن کر ہنس رہا تھا۔۔۔ ہانی کو دیکھ کر چپ ہوگیا۔۔۔۔۔ جی ریان ملک کھو گئے تھے۔۔۔۔

انجان عشق (✔️COMPLETED)Where stories live. Discover now