جی زین بیٹا کہاں ہیں آپ لوگ اب کونسی شرارتیں کررہے ہیں آپ چاروں۔

وہ ہنستے ہوئے پوچھ رہے تھے لیکن زین کے رونے کی آواز پر انکی مسکراہٹ غائب ہوگئی اور وہ صوفے سے اٹھ گئے۔

زین کیا ہوا ہے آپ رو کیوں رہے ہیں؟؟
انکی بات سن کر وہاں موجود سب لوگ انکی طرف متوجہ ہوئے۔

بڑے پاپا رامین کا ایکسڈنٹ ہوا ہے۔

زین کے یہ الفاظ سن کر عباس صاحب لڑکھڑا گئے ۔۔

کہاں کونسے ہاسپٹل میں ہے میری بچی۔

آسیہ خاتون ہاسپٹل کے نام پر چونکی۔
کیا ہوا میری بچی کو ؟ مجھے لے چلو اسکے پاس ۔
وہاں موجود سب گھر والوں کے پیروں سے گویا زمین نکل گئی تھی کیونکہ رامین سب کی ہی لاڈلی تھی۔
راجیہ بیگم اور فریحہ بیگم کا رورو کر برا حال تھا۔
داؤد شاہ سے معذرت کرکے وہ لوگ فوراً ہاسپٹل روانہ ہوئے۔

ابراھیم اور زین کوریڈور میں بیٹھے ہوئے تھے اور ریان انہیں تسلی دے رہا تھا جبکہ ہانیہ ادھر سے ادھر ٹہل رہی تھی۔
براق اور اسکے ڈیڈی کو آتا دیکھ کر ہانی بھاگتے ہوئے انکے پاس گئی اور پیچھے سے وہ تینوں بھی آئے۔
رامین ٹھیک ہے نا؟ امید سے ہانی نے سوال کیا۔

بیٹا اسکے سر پر چوٹ لگی ہے، چوٹ گہری نہیں ہے لیکن وہ ہوش میں نہیں آرہی یہ مسلے کی بات ہے باقی آپ لوگ دعا کریں اللہ بہتر کرنے والا ہے۔

وہ بول کر چلے گئے تو ہانی براق کو نہ سمجھی میں دیکھنے لگی۔

براق نے ہانی کو کندھے سے پکڑ کر کہا۔

ہماری رامین سٹرونگ ہے وہ ٹھیک ہو جائیگی تم رو نہیں بہت ہی منحوس لگ رہی ہو۔

ہانی براق کے گلے لگ کر رونے لگی اور یہ ریان کو برداشت نہیں ہوا تو وہ براق کے پاس اگیا ۔

یار براق کوئی ٹینشن کی تو بات نہیں ہے نا۔
ریان کے وہاں آنے پر ہانی براق سے الگ ہوئی۔

جی آپ ؟ براق نے سوالیہ انداز میں اسے دیکھا۔
براق یہ ریان ہے۔ جواب زین کی طرف سے آیا۔
              
                  Baby elephant

اچانک براق کے منہ سے نکلا۔
ریان نے براق کو گلے لگاتے ہوئے کہا۔
بھائی میں جم جاتا تھا اسی لیے پتلا ہوگیا ہوں باقی تفصیل میری خوبصورت دوست کے ٹھیک ہونے کے بعد۔
براق اسکی بات سن کر مسکرادیا۔

تھوڑی ہی دیر میں سارہ اور عباس صاحب اور باقی سب وہاں پہنچ گئے۔۔۔

              -----------------------------

تھوڑی دیر بعد براق ہانی اور سارہ کو لیکر آئی سی یو میں چلاگیا اور ریان انہیں ہی دیکھ رہا تھا۔
وہ تینوں آئی سی یو کے دروازے سے رامین کو دیکھ رہے تھے۔

یار یہ میسنی اٹھ کیوں نہیں رہی اس کو بولو اٹھ بھی جاۓ اب۔ براق نے نم آنکھوں کے ساتھ کہا۔

انجان عشق (✔️COMPLETED)Onde as histórias ganham vida. Descobre agora