تنگی کے بعد آسانی

19 4 4
                                    

بسم اللہ۔سورہ الطلاق کی یہ آیت: “عنقریب اللہ بنادے گا تنگی کے بعد آسانی”اگر یہ آیت آج کے دن آپ پڑھ رہے ہیں تو اسے اچھا گمان رکھ کے پڑھیں۔ اللہ تعالی آپ کے گمان کے ساتھ ہے۔ جب آپ یہ گمان رکھتے ہیں کہ وہ آپ پہ مہربان ہوگا، تو وہ مہربان ہوتا بھی ہے۔م...

Oops! This image does not follow our content guidelines. To continue publishing, please remove it or upload a different image.

بسم اللہ۔
سورہ الطلاق کی یہ آیت: “عنقریب اللہ بنادے گا تنگی کے بعد آسانی”
اگر یہ آیت آج کے دن آپ پڑھ رہے ہیں تو اسے اچھا گمان رکھ کے پڑھیں۔ اللہ تعالی آپ کے گمان کے ساتھ ہے۔ جب آپ یہ گمان رکھتے ہیں کہ وہ آپ پہ مہربان ہوگا، تو وہ مہربان ہوتا بھی ہے۔میں جب بھی اس آیت کو پڑھتی ہوں، میں یہ گمان کر لیتی ہوں کہ یہ میرے لیے ایک پیغام ہے۔اسپیشل پیغام۔ قرآن اسی طرح آپ کو اسپیشل محسوس کرواتا ہے۔

یہ آیت کیا بتاتی ہے ؟ کہ تنگی کے بعد آسانی ہے؟ ہاں اور یہ بھی کہ وہ دنیا جس میں اللہ کے بنائے ہوئے اربوں انسان، لاتعداد جنات اور دوسری مخلوقات بستی ہیں...ان سب کی تعداد اتنی ہے کہ ہم گن بھی نہیں سکتے...وہ دنیا جہاں آپ سے اور مجھ سے نیک اور اچھے لوگ بستے ہیں، ان سب کی موجودگی کے باوجود بھی اللہ تعالی ہمیں بھلا نہیں دیتا۔ اللہ تعالی نے آپ کو اپنی نظر میں رکھا ہوا ہے۔
اگر آپ یہ آیت پڑھ رہے ہیں اور کسی شدید تنگی کا شکار ہیں...رزق کی تنگی...رشتوں کی کمی...اپنے پیاروں کے ذہنوں کی تنگی...اپنے ذہن کی تنگی...کسی بیماری سے آنے والی پریشانی...یا کوئی بھی ایسی چیز جس نے آپ کے دل کو اور آپ کی زندگی کو تنگ کر رکھا ہو...آپ جس کے کھلنے کے انتظار میں ہیں..آپ کی ہر دعا اس کے کھلنے کے گرد گھومتی ہے...تو اس آیت کو پڑھ کے اپنے دل کو یقین دلایا کریں کہ آپ اللہ تعالی کی نظر میں ہیں۔ ورنہ وہ یہ آیت آپ کے سامنے کیوں لاتا؟یہ اتفاق نہیں ہوتا۔اللہ تعالی کو آپ کے حالات کا ادراک ہے۔وہی آپ کو سب سے اچھے سے جانتا ہے۔آپ کا جو دل تنگ ہورہا ہے نا، وہ اسے سب سے بہتر سمجھتا ہے۔بہت جلد وہ آپ کے لیے آسانی بنادے گا۔ صرف وہی بناسکتا ہے۔اس کی آسانی کا انتظار صبر اور دعا کے ساتھ کریں۔ جیسے پہلے زندگی میں آپ کے اتنے مسئلے اس نے حل کیے ہیں، یہ بھی وہی کرے گا۔پریشان نہ ہوا کریں۔دعا کیا کریں۔ اور مجھے بھی دعا میں یاد رکھیں۔...

روحانیتWhere stories live. Discover now