💗ہنسی ہنسی میں❤

59 3 1
                                    

یونہی ہنسی ہنسی میں لوگ دلوں سے کھیل جاتے ہیں
کوئ چھوٹی سی تیکھی بات ,کوئ  چبھتا ہوا جملہ
کوئ زہر آلود لہجہ,کوئ بے ضرر سی ذومعنی بات
سننے والے کے دل پہ گھاؤ لگا جاتی ہے
پھر کتنے ہی تلافی کے مرہم لگاؤ
قطرہ قطرہ خون ٹپکتا ہی رہتا ہے
وہ آنسو جو آنکھ سے گرتا ہی نہیں
اندر ہی اندر جم جاتا ہے
برف پر گرے موم کے قطرے کی طرح
اور وہ برف تو شاید وقت کی گرمی سے پگھل جاتی ہے
مگر وہ قطرہ جب پگھلنے لگتا ہے,پھیل جاتا ہے
بڑھ جاتا ہے,بس ختم نہیں ہوتا
اور
یونہی ہنسی ہنسی میں لوگ
دلوں سے کھیل جاتے ہیں
😕😔

❤💔💗

💞شاعری💕Dove le storie prendono vita. Scoprilo ora