قسط نمبر ۱۱

1K 49 6
                                    

#Nikah_e_mohabbat

قسط نمبر ۱۱
second last episode

(برہم ہے کائنات مگر جی رہے ہیں ہم....
مشکل سہی حیات مگر جی رہے ہیں ہم....
شمعیں بُجھی بُجھی سی ستارے اُداس اُداس...
دم توڑتی ہے رات مگر جی رہے ہیں ہم....
(قابل اجمیری)

.۲ سال بعد

عاعزہ عاعزہ عاعزہ....
کہاں ہو تم عاعزہ...
بے صبرے صبر یار آرہی ہو....
کچن سے عاعزہ نے آواز لگائی....
عثمان کچن میں ہی چلا آیا...تم باہر چل کر بیٹھو میں بس ابھی آئی چائے لےکر....
تم سے کتنی بار کہا ہے میں نے میرے آنے سے پہلے اپنا کچن اور باقی سارے کام ختم یکرلیا کرو کیوں کہ میرے آنے کے بعد تُم صرف میرے پاس بیٹھو گی....
عثمان نے دلچسپی سے عاعزہ کے سادہ مگر دلنشین سراپے کو دیکھ کر کہا...
رومانس بعد میں فرمایئے گا پہلے جا کر فریش ہوجاؤ میں بس آئی..
عاعزہ نے عثمان کو کچن سے باہر دھکیلا....
جلدی آؤ فوراً میں انتظار کر رہا ہو اگر ۵ منٹ میں تم نہیں آئی...
تم اٹھا کر لے جاؤ گا....
عاعزہ نے مسکراتے ہوئے عثمان کو دیکھا...
اور پیالی میں چائے انڈیلنے لگی....
اور اپنے بہت خوبصورت اور محبت بھری زندگی میں خوش تھی....
ایک صحیح فیصلے نے اسے ایک بہت حسین زندگی دی تھی جس سے وہ بہت خوش اور مطمئن تھی....
عاعزہ تم آرہی ہو یہ میں آؤ اٹھانے....عثماننے آواز لگائی...عاعزہ نے دل میں بولا پاگل کہیں کا.....

آرہی ہو ظالم....عاعزہ نے بھی بلند آواز میں کہا....چائے لےکر عاعزہ نے جیسے ہی اُس نے کمرے مر قدم رکھا کمرے میں پھیلی عثمان کے پرفیوم کی مہک نے اسے جکڑ لیا....
اس سہر کو عثمان نے اُسکے ہاتھ سے چائے لے کر توڑا....
عاعزہ گہری سانس لےکر بیڈ کی طرف بڑھ گئی جہاں گیلا تولیہ آفس کے کپڑے ابتر حالت میں پڑے تھے...
خود آکر میرے لیے کام بڑھاتے ہو اُسکا کیا؟؟تو اِن کاموں کے وقت تم میرے سامنے تو ہوتی ہو میری نظروںکے سامنے عثمان نے بڑی لگاوٹ سے کہا.....
عاعزہ نے مُسکرانے پے اکتفا کیا....
ارے میرے پاس بیٹھو عثمان نےعاعزہ کو اپنی طرف کھینچا توعاعزہ پوری کی پوری اُس پر اگری...

بالوں کا ڈھیلا جوڑا کھل کرعثمان کے چہرے پے گرا...کیا کرتے ہو.

خود تو ۵ بجے آجاتے ہو اور پھر مجھے ہلنے نہیں دیتے... عاعزہ نے اُٹھناچاہا مگر عثمان نے اُسکے گرد اپنی بانہوں کا حصار تنگ کردیا...
عاعزہ نے پھر دوبارہ کوشش نہیں کی اور عثمان کے سینے پے سر رکھ دیا....
۱۴ سال ہونے والے ہے شادی کو عثمان مگر تم نہ بدلے.....
محترمہ ۱۴ نہیں صرف ۲ سال ہوئے ہوئے ہے باقی تو الگ رہے ہیں ایک دوسرے سے....
اور پھر ۲ ہو یہ ۲۰ سال ہو محبت کیوں بدلے گی تم میری محبت ہو اور یہ محبت تم پر پڑتی میری ہر نظر اور تمہاری شرم سے جھکتی ہر نظر کے ساتھ بڑھتی ہے...
عاعزہ نے بھی اُسکے ساتھ دہرایا...
جانتی ہو اور مانتی بھی ہو بہت خوش نصیب ہو میں...
عثمان نے عاعزہ کے ماتھے پے اپنے ہونٹ رکھے تو عاعزہ تپ کر پیچھے ھٹی موقعہ ملنا چائیے بس تمہیں...

نکاحِ محبتWhere stories live. Discover now