قسط نمبر ۳

1.2K 69 5
                                    

#Nikah_e_Mohabbatقسط ۳

کچھ دن بعد

"زوہیب کچھ پتہ چلا کیا عاعزه کا..."

عثمان نے پر امید لہجے میں زوہیب سے پوچھا....

"نہیں..."

دوسری طرف سے بغیر کسی تامل کے جواب آیا...

عثمان کا دل بیٹھ گیا....عثمان مسلسل زوہیب کو کالز کر رہا تھا...
مگر وہ بھی کیا کرتا اسے کچھ پتہ نہیں چل رہا تھا ......
دوسری طرف عثمان کی حالت غیر ہوتی جا رہی تھی....اسے کسی پل قرار نہیں آرہا تھا ...

مسلح پے بیٹھا اپنے رب کے حضور پیش تھا...ہاتھ اٹھا کر دعائیں مانگ رہا تھا.....

"تجھے کیا سناؤ میرے خدا میرا کیا حال ہے .....تیری ایک نگاہ کی بات ہے میری زندگی سوال ہے
میرے خدا محبت کرنے کا حق تو تو نے ہی دیا ہے یہ تیری ہی مرضی ہے میرے مالک کے مجھے پہلی نظر میں اس ماہ نور سے محبت ہوگئی میں اسکے چہرے کے نور اور پاکیزگی کی تاب نہلا سکا ....
اور اپنا آپ ہار بیٹھا....میرے مالک و مولا تو سب کا پالنہار ہے سب کا مسیحا ہے۔۔
اللہ اسکو میرا نصیب بنا دے....
میں کبھی تیری ذات سے مایوس نہیں ہوا ہو تونے میرے دل میں اُسکی محبت ڈالی ہے میرا نصیب بھی ہوگا....
کیوں کہ میں جانتا میرا نصیب غلط ہو ہی نہیں سکتا کیوں کہ میرا نصیب تو اسنے لکھا ہے جو اپنے ہر بندے سے ۷۰ ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے.....
میرے خدا میری دعا سن لے مجھے چین نہیں آتا کسی طرح بھی آنکھ بند کرنے پے وہیں چہرہ سامنے اتا ہے....
میں نے زندگی میں کبھی ایسا نہیں سوچا تھا کہ میں کبھی کسی کو اتنا چاہوں گا...
کسی کی ایک جھلک کے لیے اس قدر تڑپو گا...
مگر ہے میرے خدا محبت ارادے سے تھوڑی ہوتی ہے موت اور محبت 2 ایسی حقیقت ہے کسی بھی پل ہوجاتی لمحہ میں کبھی کبھی صدیوں ساتھ رہ کر بھی نہیں ہوتی....
محبت ہونے کے لیے لمحہ کافی ہوتا ہے....
نہ ہونے کو عمر کم پڑ جاتی ہے.....

یہ اللہ اگر میری محرم بنکر کوئی میری زندگی میں آئے جس سے نکاح محبت ہو تو وہ صرف عاعزه ہو عاعزه عثمان....
کہتے ہیں جب انسان نماز کی حالت میں ہوتا ہے اُسکا رب اسکے سامنے ہوتا ہے....
میرے خدا تو میری سن لے....."

عثمان سجدہ ریز ہوکر گڑ گڑا کر دعا مانگ رہا تھا ..... کسے پتہ تھا اُس خالق و مالک نے اُسکی یہ دعا سن لی تھی....

مگر کیا پوری دعا قبول ہوئی تھی؟؟؟؟

"عثمان کیا حال بنا کر رکھا ہے اپنا"
کمرے میں داخل ہوتے ہوئے زوہیب نے قدرے افسوس سے کہا....

زوہیب آج ۵ دن بعد عثمان سے ملنے آیا تو اُسکی حالت دیکھ کر بہت رنج ہوا......

اتنے میں عثمان کی امی انیلہ بیگم اندر آئی....

"زوہیب کچھ پتہ چلا کیا اس لڑکی کا میں اُس لڑکی کے پیر پکڑو گی جاکر جو کرنا پڑے کرونگی مگر میں اپنی جان کو دن بہ دن زندگی سے دور ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتی..."

نکاحِ محبتWhere stories live. Discover now