19~Not again

164 14 0
                                    


🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀

"People rarely succeed unless they have fun in what they are doing"

🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀

اذان سے بات کرنے کے بعد نائل نے فریال کو کال کی تھی۔

"ہے فریال ... تم نے کال اٹینڈ کرلی مطلب کے تم کچھ دن کی چھٹی پہ ہو..." نائل نے اندازہ لگایا۔

"ہاں کچھ دن کے لیے جاب سے ڈایکٹیویٹ ہوں...تھک گئی تھی یار مسلسل کام کرکے۔" وہ کوڈ ورڈز میں بات کرتے تھے۔ پروفیشنلزم الگ یہ تو دوستوں کی سپیشیلٹی ہوتی ہے... جس میں صرف دوست ہی ماہر ہوتے ہیں.

"اور مجھے تمہاری ٹون سے ایسا لگ رہا ہے کہ تم نے کچھ کہنا ہے۔" فریال نے اپنا اندوزہ بتایا.

"Guess whom I met here?"
نائل ایکسائیٹڈ تھا.

"کون؟" فریال نے تجسس سے پوچھا.

"اذان بھائی۔" اور فریال جو ہاتھ میں کافی کا مگ تھامے کاؤچ پر بیٹھنے ہی لگی تھی یہ سن کر ایک دم سیدھی ہوگئی.

"واٹ؟" فریال نے حیرت سے پوچھا. "کب ملا اور کیسے؟ کیسا ہے وہ؟"

"محترمہ آہستہ آہستہ... بتاتا ہوں۔" پھر اسنے فریال کو ساری کتھا سنائی.

"ساحر کے بچے فون رکھ تو اور میں پہلی فلائٹ سے وہاں آرہی ہوں... ویسے بھی میرے پاس دو مہینے ہیں... تم مجھے ساری ڈیٹیل سینڈ کرو۔" فریال نے آگ بگولہ ہوتے ہوئے کہا اور ٹھک سے فون بند۔۔۔

جس پر نائل نے قہقہہ لگایا تھا... " اذان بھائی اب آئے گا مزہ... اوففف... I can't wait until tomorrow" بہت مزہ آرہا تھا نائل کو...

¤---------¤-----------¤


آریان رضا کی کال کے بعد سے بہت غصے میں تھا... آج وہ یونی آیا تو اسنے آئرہ کو دیکھا وہ اکیلی تھی... عنایہ اسکے ساتھ نہیں تھی.
وہ کہاں تھی اسے پتا کرنا تھا... وہ آئرہ کے پاس گیا.

"ہیلو بیوٹیفُل ... (وہ اسکے سامنے کھڑا ہو گیا) . آج اکیلی آئی ہو؟ تمہاری دوست نہیں آئی؟"

"It's non of your business."
آئرہ نے بھی روکھے انداز میں جواب دیا تھا.

"Of course it's my business dear
(اب وہ اسکے کھلے بالوں میں ہاتھ پھیر رہا تھا)اگر کچھ مسئلہ ہو جائے تو مدد بھی تو کرنی پڑتی ہے نا۔"

اور جھٹکے سے آئرہ نے اسکا ہاتھ ہٹایا تھا.

"مسئلہ ہوا بھی تو تمہاری مدد تو بلکل نہیں چاہیے. اور عنایہ کسی وجہ سے آسٹریلیا گئی ہے... خوش ہو گئے جان کر؟ اور دوبارہ مجھے ہاتھ لگانے کی جرأت مت کرنا.." غصے میں اسے تنبیہ کرتی وہ چلی گئی اور زین کو وہیں سوچ میں چھوڑ گئی.

"ہونہہ... اتنی آسانی سے تو نہیں جانے دوں گا تمہیں عنایہ... تم میرا جیک پوٹ ہو... تمہیں حاصل کرنے میں میرا بہت فائدہ ہے... لیکن اب تم میرے لیے اس سے بھی بڑھ کر ہو... تو تمہیں حاصل کرنے کے لیے میں کچھ بھی کروں گا۔" وہ دل شکن انداز میں مسکرایا تھا.

دوستی اور محبت | ✔Where stories live. Discover now