8~A little avenge

334 32 25
                                    

🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀

And now here is my secret, a very simple secret: It is only with the heart that one can see rightly; what is essential is invisible to the eye.

🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀

اس دنیا میں بہت کشش ہے. یہاں پہ انسانوں کو ہمدردی، احساس اور محبت کیلیے بنایا گیا تھا لیکن انسان اس کی رنگینیوں میں کھو گیا ہے... اسنے اپنی زندگی کا دارومدار یہاں کی رونقوں کو بنالیا ہے. یہاں بہت شور اور روشنیاں ہیں جو انسان کو اپنی جانب کھینچتی ہیں اور انسان اس کی جانب کھینچا چلا جاتا ہے... ان روشنیوں میں گم ہوکر انسان اپنے حقیقی مقصد تک کو بھول جاتا ہے... ایسے میں ایک جگہ جو مکمل خاموش رہتی ہے... کسی شور، رونق اور چہل پہل سے خالی. لاہور شہر کا وہ سنسان خاموش قبرستان جو ہر قسم کے شور شرابے سے خالی تھا...

جہاں سب گہری نیند میں سو رہے تھے...دنیا سے غافل ہوکر... ایسے میں تھوڑی دیر پہلے وہاں دو قبروں پر تازہ گلاب کی پتیاں رکھی گئی تھیں جو کہ بلکل ایک دوسرے کے ساتھ تھیں. اور وہ ان میں سے ایک کے سامنے بیٹھا آنسو بہا رہا تھا. اپنے دل کا بوجھ ہلکا کر رہا تھا. یہ اسکے دل کا درد تھا جو کہ آنسو کی شکل میں بہہ رہا تھا لیکن کسی صورت کم ہونے میں نہیں آرہا تھا...کیا سینے میں چھپا درد اس قدر چبھن والا ہوسکتا ہے کہ چاہ کر بھی اسے سینے سے نکالنا مشکل ہوجائے. لیکن وہ خاموشی سے اپنا سر جھکائے اپنے اندر کا درد بہا رہا تھا جو کہ اس قبر کی مٹی کو بھگو رہا تھا. لیکن اس ویرانے میں کوئی بھی اسکا درد بانٹنے میں اس کا ساتھ دینے والا کوئی نہ تھا...

¤----------¤------------¤

پیرس میں ایک اور دن کچھ نئے پرانک اور بدلے کے ساتھ نمودار ہوا تھا... آئرہ اور عنایہ کچھ دیر پہلے ہی دو لیکچرز لیکر فارغ ہوئی تھیں اور اب کیفے ٹیریا جارہی تھیں.

"آئرہ میں نے کہا بھی تھا کے میں نے آج نہیں آنا۔ میرے پیٹ میں بہت درد ہے آج۔ تم کیوں مجھے زبردستی لےآئی۔" عنایہ روندھو سی ہورہی تھی. 

"ارے ایسے کیسے نہیں آتی؟ کل کے بعد آج مجھے نِلیا کے تاثر دیکھنے تھے۔نا آتے تو وہ مس ہوجاتے." آئرہ پورے جوش سے بولی تھی.

"ہاں تو تم نے دیکھنے تھے ناں مجھے تو کوئی شوق نہیں تھا اسکے تاثر دیکھنے کا۔" اب کی بار عنایہ تھوڑی خفگی سے بولی تھی. "اچھا نہ تم میڈیسن لے لو نہ۔" کیا مشورہ دیا تھا آئرہ نے.

"میڈیسن؟ سیرئیسلی؟ " عنایہ نے آبرو اچکاتے اسے گھورا تھا.

"اوفووو عنایہ اچھا ٹھیک ہے چلتے ہیں تھوڑی دیر میں۔" باتوں کے دوران کیفے میں آج پھر وہ تینوں ساتھ بیٹھے نظر آئے تھے. عنایہ اور آئرہ ان کے پاس گئی تھیں اور بیٹھنے ہی لگی تھیں کہ...

دوستی اور محبت | ✔Where stories live. Discover now