وہ اب رو رہی تھی اپنا گھٹنا پکڑے.  لیکن اذان اسکے گرنے پر ہنس رہا تھا... اسے ہنستا دیکھ کر مِرہا اور رونے لگی تھی.  لیکن پھر اذان آہستہ سے خاموش ہوگیا. مِرہا واقعی بہت رہ رہی تھی.

اسے واقعی بہت چوٹ آئی تھی اذان کو اندازہ ہوگیا تھا. وہ اس کے قریب آکر نیچے اسکے سامنے بیٹھ گیا..

"ارے روندھو بچی رو تو مت. " اذان اسے چپ کرانا چاہتا تھا.

" بہت درد ہورہا ہے۔" وہ روتے ہوئے بولی...  پھر اذان نے اپنی جیب سے ایک رومال نکالا اور اسی چوٹ پر پھونک مارکر رومال اس پر باندھ دیا.

"اب رونا مت... تم روتے ہوئے بلکل اچھی نہیں لگتی۔" اسے روتا دیکھ اسے واقعی اچھا نہیں لگ رہا تھا.

"تھینک یو۔" مِرہا آنسو کے ساتھ مسکرائی. اور اذان اٹھ کے جانے لگا تھا جب مِرہا نے اسے آواز دی.

"اذان؟" اس نے مڑ کر مِرہا کو دیکھا. "میرے دوست بنو گے؟" مِرہا نے معصومیت سے پوچھا.

"پھر اگر میں تمہیں تنگ بھی کروں گا تو تم رو گی نہیں۔" اذان نے دوستی کی شرط رکھی.

"اگر زیادہ کروگے تو میں دوستی توڑ بھی دونگی۔" وہ منہ بناکر بولی تھی.  لیکن وہ واپس اپنی جگہ پر بیٹھا اور اپنا ہاتھ اسکی جانب بڑھایا.
"ڈن!" اذان مسکرا کر بولا تو مِرہا نے بھی ہاتھ ملالیا.
.
.
.
.
.
اور آج بھی وہ دونوں وہاں کھڑے تھے. "بچپن کتنا اچھا ہوتا ہے  نا. جب دل کیا دوستی کرلی جب دل کیا توڑ لی اور تب اتنا دکھ بھی نہیں کوتا. " مِرہا سوچتے ہوئے بولی تھی.

"ہاں کیونکہ بڑے ہوکر  لوگ اپنے احساس چھپانے لگ جاتے ہیں .دل کی بات دل میں ہی رکھتے ہیں... وہ لوگ دل کی باتیں کیوں نہیں بتاتے." اذان نے مِرہا سے پوچھا. وہ اب اسکی طرف چہرہ کیے کھڑا تھا لیکن مِرہا ٹری ہاؤس دیکھ رہی تھی.  "شاید اس لیے کہ دل کی بات کرنے سے آپ اپنے موجودہ رشتے کو بھی کھو دوگے. "

"اور اسی لیے تم نے اپنے دل کی بات مجھ سے کہنے کی بجائے اپنی ڈائری میں لکھی کہ کہیں اس سے ہماری دوستی بھی نا ٹوٹ جائے۔" وہ اسے دیکھتے ہوئے کہہ رہا تھا اور مِرہا نے سنتے ہی چونک کر اسے دیکھا. 

"وہ ڈائری... تم... تمہیں کہاں سے.... ملی؟" وہ واقعی چونک گئی تھی.

"تو کیا نہیں ملنی چاہیے تھی؟" اذان نے اسکو دیکھتے پوچھا. وہ مسلسل اسکے تاثر دیکھ رہا تھا.

"کیوں مِرہا تم کیوں ایسے جارہی تھی؟" اسے دکھ ہوا تھا.

"مجھے ایسے ہی جانا چاہیے تھا. کوئی جواز نہیں تھا رکنے کا یا تمہیں بتانے کا۔" مِرہا نے آنکھیں پھیرتے کہا.

"کیوں تمہیں اپنی محبت پر بھروسہ نہیں تھا؟" اس پر چونک کر مِرہا نے اذان کو دیکھا جو اسکے اور قریب ہوا. لیکن مِرہا وہیں جمی کھڑی رہی. 

دوستی اور محبت | ✔Where stories live. Discover now