"حیدر صیح کہہ رہا ہے ۔ پہلے ہی تم مارو سی ہو ۔۔جو تمھیں کچھ ہو گیا ہمیں تو کسی نے بخشنا بھی نہیں ہے۔"

آٸرہ نے اس کا ہاتھ پکڑ تے اندر بیٹھایا۔
مرحا نازک سی دبلی پتلی لڑکی تھی۔ناک ٹھنڈ سے سرخ پررہی تھی مگر اسے باٸیک پر صرف اس لیے جانا تھا کہ گھر جاتے راستے میں ٹھنڈا ٹھار سلش پینے کا ایڈوینچر کر پاۓ ۔

واپس حیدر کی خراب ہوٸی باٸیک کی جانب آٸیں۔

"چلو مکینک کو فون کرو۔۔صبح باٸیک لے لینا۔۔شاباش ابھی اسے لاک کرو اور بیٹھو گاڑی میں۔"حسن نے مسٸلہ سلجھاتے اسے گاڑی میں بیٹھنے کی ہدایت کی۔

"اُف میرا دم گھٹ جاۓ گا ۔۔بندر تھوڑا سا آگے ہوجاٶ۔" حور کے کہنے پر فہد نے مزید آگے کھسکھنے کی ناکام کوشش کی۔

اب وہ چاروں پیچھے بیٹھے تھے سو انھیں دشواری ہو رہی تھی مگر فلحال گھر تک کا راستہ جیسے تیسے طے کرنا تھا۔

"حسن بھاٸی اب تو سلش پینے چلے۔" مرحا کی سوٸی ابھی وہی اٹکی تھی

"بھاٸی روکھ دے اب گاڑی ۔۔اس بھوکی کو سلش پلادیں۔۔ابھی جو اتنا ولیمے پر کھا کر آٸی ہے ۔۔وہ بھول بیٹھی ہے ۔" حیدر نے باقاعدہ ڈھول پیٹا

"اُف کس قدر گھنے ہو۔۔تم میرے نوالے گٍن رہے تھے کیا ۔؟" مرحا کہاں چپ رہتی۔۔ایسے ہی تو حیدر کو مرحا دادی نہیں کہتا تھا۔

"اوکے بس ۔۔ٹھیک ہے لڑنا بند کرو۔۔روکتے ہے گاڑی۔" آٸرہ کے کہنے پر انھیں زرہ سکون ہوا۔

حسن نے فوڈ سٹریٹ میں گاڑی روکی۔۔ حیدر اور فہد سلش لانے کے لیے اترے۔

"کافی یا سلش۔" حسن نے موسم کی مناسبت سے سب سے پوچھا

"Mango Slush Forever" مرحا جھٹ
بولی

"ہاں جی دادی اماں معلوم ہے ہمیں۔۔" حیدر نے مسکراتے ہوۓ کہا۔۔جتنا مرضی لڑ لے مگر اسے اپنی یہ چھوٹی بہن بہت عزیز تھی۔

____________________________

"کیا یار ارصی اس قدر ٹھنڈ میں باہر اٹھا لاۓ ہو ۔" ہنزلا نے دہاٸی دی۔

" ہاں تم تو جیسے بڑے سیدھے ہو۔۔ ٹاٸم سے سوجانا تھا نہ تم نے۔۔" ارصی کا جواب بھی حاضر تھا

ہادی نے کرسی دکھیلتے ہوۓ بیٹھتے ویٹرے کو اشارہ کیا۔۔وہ لوگ فوڈ سٹریٹ آٸیں تھے۔۔ ارصی صاحب کی فرماٸش پر۔۔موسم کافی سرد ہورہا تھا سو اس نے باہر کافی پینے کا پلان بنایا تھا۔

سب کا آرڈر لکھوانے کے بعد ہادی اپنا بتانے لگا کہ ارصی جھٹ بول پڑا۔۔بلیک ٹی۔۔۔
ہادی نے مسکراتے ہوۓ کندھے اچکاۓ۔وہ ہمیشہ Black Tea  ہی پیتا تھا۔

_____________________
حیدر اور فہد نے کافی اور سلش لا کر سب کو دیے ۔۔ حیدر نے مرحا کی نظر حسن کے کپ پر دیکھتے پوچھا

یوں ہم ملے از نازش منیر(completed)Where stories live. Discover now