قسط نمبر 1

168 9 12
                                    

گھر آکر افرہ نے دیکھا تو سمیر لاؤنج میں اوندھے منہ لیٹا ہوا تھا۔ افرہ نے تھوڑا قریب جاکر دیکھا تو اس کے پیروں سے زمین نکل گئی کیونکہ سمیر کے ساتھ ہی ایک اور لڑکی لیٹی ہوئی تھی اور دونوں قابلِ اعتراض حالت میں تھے۔

افرہ نے لڑکھڑاتے قدم ان دونوں کی جانب بڑھائے اور پھر غصے سے دونوں کو باری باری دیکھا۔

سمیر کی طرف بڑھ گئی تو پتہ چلا کہ وہ نشے کی حالت میں ہے جبکہ وہ لڑکی وہ بھی نشہ کرکے بے سدھ اس کے ساتھ ہی لیٹی تھی البتہ اس کا چہرہ بالوں سے ڈھکا تھا۔

سمیر؟ افرہ نے تھوڑا اور قریب جاکر سمیر کا کندھا ہلایا اور اسے بلایا

سونے دو نہ ایمی۔ کیا ہے؟ سمیر کی قدرے جنھجھلاہٹ سے بھری آواز گونجی

ایمی؟ افرہ نے زیر لب بڑبڑاتے ہوئے کہا اور ایک تیز نظر اس لڑکی پر ڈالی اور پھر تیز تیز قدم اٹھاتی کچن کی طرف بڑھ گئی

مطلوبہ چیز ہاتھ میں لیئے وہ واپس ان کی طرف آئی اور پورا ٹھنڈے پانی سے بھرا جگ اس 'ایمی' پر گرا دیا اور کڑے تیور لیئے اسے گھورنے لگی؛ ایسے جیسے نظروں سے بھسم کردے گی

واٹ دا ہیل؟ ہاااااہ۔۔۔ ایمی کے سر پر پانی گرا؛ وہ بھی ٹھنڈا یخ پانی تو وہ ہڑبڑا کر اٹھی اور چیخنے لگی

تجھے تو میں بتاتی ہوں واٹ از دا رئیل ہیل؟ یہ کہہ کر اسے زرا سا بھی سنھبلنے کا موقع دیئے بغیر بالوں سے پکڑا اور کھینچ کر اٹھایا

تو سمجھتی کیا ہے خود کو؟ ہاں! شرم نہیں آتی شادی شدہ مرد کے ساتھ رات۔۔۔ توبہ توبہ بولتے ہوئے بھی شرم آتی ہے لیکن محترمہ ایمی صاحبہ زرا دیدار تو کروایئے اپنا۔ کہتے کہتے اچانک ہی افرہ کو یاد آیا کہ اس نے تو اس ایمی کو دیکھا بھی نہیں؛ اس لیئے اس سے پوچھا۔ بلکہ پوچھنا کیا سیدھا اس کے بالوں کو پیچھے سے پکڑا تو اس کا چہرہ واضح ہوا

تم؟ افرہ نے حیرانگی سے پوچھا

تمممم۔ اس نے زیادہ حیرت ایمی کو ہوئی

چٹاخ۔ دوسری کوئی بات سنے بغیر ہی افرہ نے اس کے گال پر تھپڑ جڑھ دیا

شرم نہیں آتی تمھیں؟ ۔۔۔۔۔۔ تمھاری جیسی لڑکیوں کی وجہ سے ہم لڑکیاں بدنام ہیں۔ ارے تھوکتی ہوں میں تم جیسوں پر۔ افرہ نے پھولتی سانسوں سمیت کہا

تم تو کالج میں ہمارے ٹیچر پر بھی کرش رکھتی ہو۔ وہی ہو نہ تم؟ افرہ نے آنکھیں نکال کر چیختے ہوئے اور اس کے بالوں پر گرفت مزید سخت کرتے ہوئے پوچھا

ابھی وہ جواب دیتی کہ سمیر بھی اٹھ گیا اور افرہ کے ہاتھوں سے اس کے بالوں کو آزاد کروانے لگا

چھوڑو اس کے بال افرہ۔ سمیر نے اس کے مٹھی کھولنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا جبکہ افرہ نے مٹھی مزید بند کردی

دوسری طرف جس کے بال تھے؛ وہ نہ تو بال آزاد کروا رہی تھی اور نہ کچھ کہہ رہی تھی بلکہ نظریں تو اس کی کہیں اور ہی اٹکی تھیں جیسے بس اسے موقع کی تلاش ہو

Muhabbat Shart Hai Esaar Ka (Season2) By Aleena FaridWhere stories live. Discover now