bölüm numarası(4)

Start from the beginning
                                    

واٹ!

شششش!!اہستہ!یہاں کسی کو خبر نہ ہو ورنہ ایک شور مچ جائے گا اور کرمنل کو خبر ہوجائے گی اور اپ۔۔۔

اوکے!کسی کو کچھ پتا نہیں چلے گا،پر میں نکلوں کیسے،بچوں کیسے اس سب سے؟

ایک حل ہے!

کیا حل،کیسا حل؟

اپ ہمارے ساتھ چلیں،تب ہی اپکی جان بچ سکتی ہے۔

لیکن میرا میچ ہے!اور پہلا میچ ہے!

میچ یا جان؟

مگر۔۔۔۔۔

میچ یا جان؟

ہوہ!ٹھیک ہے چلتی ہوں!

************

زونیہ کدھر ہے؟

پتا نہیں سر!ابھی یہی تھی،میں اسے سچ میں ابھی یہی چھوڑ کے گئی تھی۔

کیا مطلب،کیا بکواس ہے،اسکی باری ہے!

م م م۔۔۔۔۔میں ڈھونڈ کر اتی ہوں!

ہاں جاو!جلدی!!!

سر!سر!میں نے اسے ہر جگہ ڈھونڈ لیا وہ کہیں نہیں ہے!

رکو!کال ملاؤ اسے!

یس سر!

سر سر!اسکا فون اندر روم میں ہے!

وہ اتنی لاپرواہ کیسے ہوسکتی ہے؟لگتی تو نہیں تھی!

باتھ روم میں دیکھا؟

یس سر ہر جگہ دیکھ لیا!

اچھا اسکی نانی کو نہ بتانا وہ اگے ہی دل کی مریضہ ہیں،یہ خبر انھیں کھا جائے گی۔

اوکے سر!

*********
گر ادا
یہ ہم کہاں جارہے ہیں؟

میرے ساتھ میرے گھر!اگے ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے نقاب پوش لڑکے نے کہا۔

اپکا گھر؟کدھر ہے اپکا گھر،کیسا ہے؟

جب پہنچیں گے تو دیکھ لے گا!

اپ مجھے میرے گھر چھوڑ دیں،میں اپکو اپنے گھر کا راستہ بتا دیتی ہوں!

ہمارا گھر بھی اچھا یے!چل کے تو دیکھیں!

نہیں مجھے نہیں جانا،مجھے میرے گھر چھوڑ دیں پلیز!وہ بالکل بچوں کی طرح ضد کر رہی تھی۔

ششش!خاموش ہو جاؤ بالکل!ایک زور دار اواز نے ہر طرف سناٹا پھیلا دیا۔ڈرائونگ سیٹ پر بیٹھے انسان نے زونیہ کے ساتھ بیٹھے لڑکے کو کچھ اشارہ کیا۔ایک زور دار چیز اکر زونیہ کے سر پر لگی اور ہر طرف اندھیرا چھا گیا۔اسکے بعد کیا ہوا کسی کو کچھ خبر نہیں ہوئی۔

***********

سر؟میری زونی کدھر ہے؟

نانی وہ باتھ روم میں ہے؟

ارے ایسے کیسے باتھ روم میں ہے؟میں نے اسے کافی دیر سے نہیں دیکھا،وہ گراؤنڈ میں بھی نہیں ائی؟

نانی سب ٹھیک ہے،اپ فکر نہ کریں!ابھی اجائے گی،باہر گئی ہوگی۔

ایسے کیسے؟

نانی میں کہہ رہی ہوں نہ سب ٹھیک ہے!

نہیں میرا دل گھبرا رہا ہے،کہہ رہا ہے کہ کچھ ٹھیک نہیں ہے!

نہیں نانی!نانی!یک دم وہ بوڑھی سی جان زمین پر گر گئی۔ایک رش لگ گیا۔ماحول کچھ عجیب ہوگیا تھا۔ایمبولنس کو بلایا گیا لیکن شاید ایمبولنس بلانے کا نہیں کلمہ پڑھانے کا وقت اگیا تھا۔ہسپتال پہنچنے تک نانی دم توڑ چکی تھیں۔ان کی دماغ کی رگ پھٹ گئی تھی۔

**********

نانی!نانی!نانی ی ی ی!وہ یک دم ہوش میں اتے ہی چلانے لگی تھی۔

ائے!چپ،ایک دم چپ!

مجھے جانا ہے!

نہیں جانا،تمھیں یہاں میرے پاس ہی رہنا ہے،میرے گھر!وہ تھوڑا قریب ہوتے ہوئے بولا۔

پیچھے ہٹو تم!اور یہ کیسا گھر ہے؟اس نے اس نقاب پوش کو ایک طرف دھکیلا اور اٹھنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔ تب ہی اس کو محسوس ہوا کہ وہ بہت بری طرح رسیوں سے جکڑی ہوئی ہے۔

یہ یہ کیا،کھولو مجھے!

ائے چپ!اس نے زونی کو خنجر دکھایا جسے دیکھ کر اسکی زبان کو زنجیر سی لگ گئی۔وہ ہکلانے لگی تھی اور کچھ جگہ کا بھی اثر تھا۔وہ جگہ بہت عجیب اور خوفناک سی تھی۔ہر طرف اندھیرا تھا بس زونیہ کے بالکل سر کی سید میں بلب چل رہا تھا۔ایسا لگتا تھا لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ائی ہو ۔کسی طرف سے چوہوں کی اواز ارہی تھی تو کسی جانب سے جھینگر کی۔عجیب گرم ماحول تھا

ی ی یہ کیوں دکھا رہے ہو،تم تو مجھے بچانے والوں میں شامل تھے نا؟

میں تمھیں بچانے والوں میں بھی شامل ہوں اور تمھیں تباہ کرنے والوں میں بھی!

ک ک کیا مطلب؟؟؟کہیں تم مجھے اغواء تو نہیں کرکے لائے؟کہیں تم سب ساتھ ملے ہوئے تو نہیں تھے؟وہ بالکل بچوں کی طرح سوال کر رہی تھی۔

ایک قہقہ گونج اٹھا تھا ہال میں "میں نے تمھیں اغواء نہیں کیا میری جان تم خود اغواء ہوکر ائی ہو میرے پاس!"

یاررر!چیٹنگ کی ہے تم نے میرے ساتھ،مجھے بتاتے تو صحیح کڈنیپر ہو!میں ایک سیلفی ہی لے لیتی!

ائے کوئی ہوشیاری نہیں،خاموش ہوجا بالکل!

اا۔۔پ پ پیچھے تو ہٹو!

اور یہ کیا تیری زبان ہکلا کیوں رہی ہے؟

کیا مطلب اب اس پر بھی پابندی ہے؟

نہیں میری جان میں کون ہوتا ہوں پابندی لگانے والا؟

بس ایسا لگتا ہے کہ پچھلی زندگی میں اسی طرح،بالکل اسی طرح کوئی ڈر سے گھبرا کر ہکلا کر بولتا تھا۔

کون؟

تو سوچ،اور پانچ منٹ میں جواب دے نہیں تو یہ خنجر تیرے پیٹ میں مار دوں گا۔

(جاری ہے)

***********

امید ہے کہ یہ قسط اپکو پسند ائے گی۔قسط پڑھیں اور قسط کو ووٹ سے نوازیں۔ شکریہ!

zorla aşk🥀Where stories live. Discover now