bölüm numarası(2)

22 1 0
                                    

اج ویلنٹائن ڈے ہے!ایک شور سا مچا ہوا تھا ہر طرف،ایسا معلوم ہوتا تھا جیسے کسی کی شادی ہو۔ہر طرف پھولوں کی خوشبو ماحول کو حسین بنا رہی تھی۔

یار اج ویلیںٹائن ڈے ہے!

تو؟سنیہ نے پوچھا۔

یار ہمارے پاس تو کوئی ویلیںٹائن بھی نہیں ہے! عائشہ نے رونی سی صورت بنائی۔

اوہو!دیکھ رہی ہو زونی!اج ہماری پڑھاکو،سندر اور سشیل عاشی کو ویلیںٹائن کی خواہش ہونے لگی ہے۔وہ بڑی اداؤں کے ساتھ بتا رہی تھی۔دونوں نے مل کر قہقہہ لگایا۔

ارے کیا جو مجھے دکھ رہا ہے وہ سچ ہے؟

ڈمبو کے ہاتھ میں پھول!!! سنیہ نے چیخ ماری۔

ارے کس نے دے دیا اسکو،مطلب اسکو بھی کوئی دے سکتا پھول؟زونیہ نے طنزیہ مسکراہٹ دی۔احمد اپنا چشمہ ٹھیک کرتا اور پینٹ چڑھاتا اپنے گروپ کے قریب ارہا تھا۔اج اس نے خاصا تیل لگا کر بال جمائے تھے۔

زونیہ یہ تمھارے لئے!وہ زونیہ کے اگے بھیک مانگنے والے انداز میں بیٹھ گیا۔

ہیں،ہیں؟دماغ تو نہیں خراب ہوگیا تمھارا؟

دل و دماغ دونوں خراب ہوگئے ہیں!

تو علاج کراؤ اور میرا پیچھا چھوڑو،پتا نہیں سب کی باتوں کا اثر لے لیا ہے تم نے۔۔۔۔وہ بڑ بڑارہی تھی۔

تمھارے علاوہ کوئی علاج نہیں کر سکتا۔وہ تو جیسے ہاتھ دھو کر پیچھے پڑھ گیا تھا۔محبت بھیک میں نہیں ملتی۔

مائی فوٹ!وہ یہ کہتی ہوئی پاوں پٹختے ہوئے چلی گئی!

                             **********

یہ کیا ہوگیا ہے دنیا کو خاص طور پر اس ڈمبو کو!وہ بھی باقیوں کی طرح کیوں بات کرنے لگا ہے؟مجھ سے کیوں نہیں ہوتی یہ سب باتیں،میں الگ ہوں یا غلط؟یہ مجھے کون اور کیوں بتائے گا؟کیا یہ محبت جائز ہے؟کیا اس سے میرے بابا کی عزت کو انچ نہیں پہنچے گی؟اور نانی کا خواب وہ بھی تو پورا کرنا ہے،میں نے سنا ہے محبت میں انسان حواس کھو بیٹھتا ہے،میں بھی۔۔۔۔نہیں نہیں اللہ نہ کرے۔اس نے کروٹ بدلی۔

جو بھی ہوجائے،اگر ڈمبو نے دوبارہ ایسی بات کی تو اسے گروپ سے نکال دیں گے۔اور اگر سنیہ اور عاشی دوستی نہ توڑنا چاہیں پھر؟پھر میں خود کو ہی ان لوگوں سے الگ کرلوں گی،کیوں کہ مجھے پتا ہے میں غلط نہیں ہوں!میں ڈٹی رہوں گی،میں محبت نہیں کروں گی۔وہ اٹھی اور باہر کو چلی گئی۔نانی کافی دیر سے کھانے کیلئے پکار رہی تھیں۔وہ کم گو تھی،اسی لئے اکثر تنہائی میں خود سے باتیں کیا کرتی تھی،خود کو سمجھایا کرتی تھی۔کم گو لوگ خود کے ہی دوست ہوتے ہیں،ان کی الگ ہی ایک دنیا اباد ہوتی ہے۔

                            ********

ائی ایم سوری!وہ کان پکڑے زونیہ کے سامنے کھڑا تھا۔

zorla aşk🥀Where stories live. Discover now