zorla aşk🥀

By hadiAtif

138 10 13

یہ کہانی۔۔۔کہانی ہے محبت کی۔۔۔۔۔دو مختلف مزاج کے لوگوں کی!۔۔۔۔۔۔کہانی ہے بدلے کی۔۔۔۔۔۔۔کہانی ہے ہمدردی کی۔۔۔۔... More

bölüm numarası (1)
bölüm numarası(2)
bölüm numarası(4)
bölüm numarası (5)
bölüm numarası (6)

bölüm numarası (3)

13 2 2
By hadiAtif

یار!یار!تم لوگوں کو کچھ پتا چلا؟عاشی اور زونی بیٹھ کے چنےکھا رہی تھی تب ہی سنیہ نے اکر ایک شور مچا دیا۔

تم لوگوں کو کسی کی کمی محسوس نہیں ہورہی،ایسا نہیں لگ رہا کہ دو دن سے کچھ کمی سی ہے؟

کیوں یار کیا ہوگیا ہے؟کس کی کمی محسوس کرنی ہے؟

عاشی تو بھی اس کی طرح اوور ریکٹ نہ کر،یہ ڈمبو کی بات کر رہی ہے!

ایکسیکٹلی!کوئی اتنا لمبا چوڑا گروپ تو ہے نہیں جو تمھیں اس کی کمی محسوس نہ ہو!

اگے بتا ہوا کیا ہے؟

یار اج صبح اسکے پیرنٹس کی ڈیتھ ہوگئی!ان دونوں کے چنے ادھے ہاتھ میں اور ادھے منھ میں رہ گئے۔یہ ان کیکئے قابل شاک بات تھی۔وہ لوگ بچپن سے ہی ایک دوسرے کے گھر اتے جاتے رہتے تھے،اسی نسبت سے گھر والوں سے بھی ٹھیک ٹھاک دوستی تھی۔

ہمیں چلنا چاہیے یار،ڈمبو کو ہماری ضرورت ہے،خاص طور پر زونی تیری!تیرے کافی کلوس ہے وہ!

بکواس نہ کر!

چل یار چلتے ہیں!

ہاں چل!تینوں ارادہ کرتے ہوئے لیوو دے کر سکول سے نکل گئیں۔
**********

ہر طرف وحشت ناک ماحول تھا۔گیٹ سے اندر داخل ہوتے ہی بڑا سا لان تھا جس میں مرد حضرات بیٹھے ہوئے تھے۔تھوڑا سا چل کر لاونج تھا جہاں خواتین کا انتظام کیا گیا تھا۔گھر خاصا بڑا تھا۔بھلا مرنے والوں نے سوچا تھا کل تک جو نوشین اور اقبال ہیں اج انھیں میت کا کہا جائے گا۔انھوں نے کہاں سوچا تھا کہ وہ اتنے بڑے گھر کو چھوڑ کر چھوٹی سی قبر میں رہائش پذیر ہوجائیں گے۔وہ کیا،کوئی بھی نہیں سوچتا۔اچھا بھلا چلتا پھرتا بندہ مرنے کے بعد غسل کیلئے بھی کسی کا محتاج ہوجاتا ہے۔پہلے وہ خود نماز پڑھتا ہے پھر اسکی نماز پڑھائی جاتی ہے۔چار دن کا سوگ اور پھر وہی ہلا گلا۔اصل امتحان تو جانے والے کا ہوتا ہے۔

بہرحال میتیں غسل کیلئے گئی ہوئی تھیں۔تینوں لاونج سے ہوتی ہوئی کمرے میں داخل ہوگئیں کیونکہ ان کو احمد کہیں نہیں دکھ رہا تھا۔کمرے میں داخل ہوئیں تو زیادہ گھبراہٹ ہونے لگی۔احمد کے والدین کے بغیر وہ کمرہ،کمرہ نہیں لگ رہا تھا،اس میں گھٹن بآسانی محسوس کی جاسکتی تھی۔

احمد!!!وہ بیڈ پر بیٹھا اپنے والدین کی تصاویر لئے رورہا تھا۔والدین کو کھونا کوئی اسان بات نہیں۔اپ اپنی ادھی دنیا کھو چکے ہوتے ہو۔کامیابی کا ذریعہ،ان کی دعائیں کھوچکے ہوتے ہو۔

ان کی اواز پر یک دم مڑا۔

شکر ہے تم لوگ اگئے!یہ دیکھو،یہ مما بابا کی تصاویر!جب ہم لوگ مری گئے تھے۔اور یہ دیکھو یہ ابھی میری گزشتہ برتھ ڈے کی ہیں۔کتنے پیارے لگتے تھے نہ ساتھ میں،دیکھو کتنا پیار تھا دونوں میں مردہ بھی ساتھ کہلائے۔م م م ۔۔۔میں کیا کروں گا ان دونوں کے بغیر،کہاں جاوں گا،میرے تو سارے مزے،ساری خوشیاں یہ لوگ اپنے ساتھ لے گئے۔میں تو کچھ بھی نہیں ہوں ان کے بغیر!میں مر جاوں گا!وہ زاروقطار بچوں کی طرح رورہا تھا۔اسکی حاکت قابل ترس تھی،اسی لئے زونی نے اسے حوصلہ دیا،کندھا سہلا کر،اسکا ہاتھ تھام کر۔وہ اسکا ہاتھ تھامے اسکے قدموں میں بیٹھی تھی۔

میں ختم ہوچکا ہوں اج!

لیکن احمد یہ سب ہوا کیسے!کیا کس نے؟

جس نے بھی کیا ہے میں اسے زندہ نہیں چھوڑوں گا۔

پر ہمیں کچھ بتاو تو صحیح انکل انٹی کو ہوا کیا؟

قتل!!!

واٹ؟؟؟تینوں یک زبان ہوکر بولیں۔

لیکن کس نے کیا؟مطلب انکل انٹی تو بہت اچھے تھے،ان کی تو کسی کے ساتھ دشمنی بھی نہیں تھی۔

ماما سے شادی سے پہلے بابا کی اپنی خالہ کی بیٹی سے منگنی ہوئی تھی۔لیکن کچھ باہمی مسائل کے باعث وہ منگنی ٹوٹ گئی۔لیکن یہ بات ادھا خاندان جانتا اور ادھا خاندان نہیں!اور یہ بات مشہور ہوگئی کہ بابا کی لو میرج ہوئی ہے۔بابا کی خالی کی بیٹی کے ذہن میں بھی یہ بات بیٹھ گئی اور یہ سب۔۔۔۔وہ پھر سے رو پڑا تھا۔زونی اسکا کندھا سہلا رہی تھی کہ یک دم اسنے زونی کا ہاتھ کھینچ کر اسلو گلے لگا لیا،لیکن شروعات میں زونی کو سمجھ ہی نہیں ایا کہ اسکے ساتھ ہوا کیا ہے۔لیکن جب ایا تو بری طرح ایا۔اس نے طیش میں اکر خود کو الگ کیا،اور ایک زور دار تھپڑ اسکے منھ پر دے مارا۔ہر طرف خاموشی چھا گئی۔سنیہ اور عاشی کی انکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں کیونکہ وہ موقع ہی ایسا تھا۔وہ انسو گراتا،تھپڑ سہلاتا رہ گیا۔

سنیہ اور عاشی تم لوگ میرے ساتھ چل رہے ہو کہ میں جاوں؟

زونی کیا ہوگیا ہے،موقع تو دیکھو!

کیا مطلب موقع تو دیکھو،جب اسکو اپنے مرے ہوئے ماں باپ کا خیال نہیں رہا تو میں کیوں کروں؟وہ بات احمد کے دل پر جاکر لگی تھی۔

کیا ہوگیا ہے زونی؟

مجھے کچھ نہیں پتا،تم لوگ چل رہے ہو کہ نہیں؟یا میں اکیلی ہی چلی جاتی ہوں۔

اتنی خود غرض نہ بنو زونیہ!زونیہ پلٹی ہی تھی کہ سنیہ نے اسکا بازو پکڑ کر اسے روک لیا۔

میں تو اب اور نہیں رکنے والی ادھر!مطلب ہار ایک حد تک ہوتا ہے،میں اسکی یہ فضسل حرکات اور برداشت نہیذں کرسکتی۔وہ سسکیوں کے ساتھ رورہا تھا۔

اسکی حالت تو دیکھو زونی،ایسے میں اگر اس نے ایسا کرلیا تو کیا ہوگیا؟

واہ!یہ حالات ہوں یا عام حالات زونی کے رولز ذور ریگولیشن کبھی نہیں بدلتے سمجھی تم!

خدا کا خوف کرو زونی تم!اور ڈرس وقت کے تھپڑ سے کیوں کہ اسکی گونج اس ہاتھ والے تھپڑ سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔

ائی ڈونٹ کئیر!کیوں کہ میں غلط نہیں اس بار!

چھوڑو سنیہ اسکو سمجھانا فضول ہے،تماشا کرنے سے اچھا ہے اسکو جانا ہے تو یہ چلی جائے،پر یاد رکھنا!دل دکھانے والا کبھی خوش نہیں رہتا۔

بائے!وہ یہ کہتی ہوئی غصے میں پاوں پٹختے ہوئے چلی گئی۔

*********

السلام علیکم نانی!

وعلیکم السلام!کیسا ہے میرا بچہ؟

ٹھیک!

اور اج کا دن کیسا تھا؟

بہت برا!اسکی اواز بھرائی ہوئی تھی۔

ہیں کیوں کیا ہوا؟

وہ لڑکا نہیں ہے احمد!

ہاں؟کیا ہوا؟

اسکے والدین کی ڈیتھ ہوگئی ہے!

کیا؟؟؟

جی نانی!پر مسئلہ یہ نہیں ہے،یہ تو اللہ کا فیصلہ تھا!مسئلہ یہ ہے کہ میں اسے تھپڑ مار کے ائی ہوں۔

لاحول ولاقوۃ!وہ کیوں؟

نانی اس نے مجھے گلے لگا لیا تھا،اور جو غلط ہے سہ ہر صورت،ہر حالت میں غلط ہے۔

ہاں بیشک پر بیٹا یوں تھپڑ مارنا مناسب نہیں تھا،وہ اپ کا دوست رہ چکا ہے اور وہ ابھی دکھی بھی تھا اور کس وقت سے گزر رہا تھایہ اپ جانتی ہیں پھر بھی ایسا کیا۔۔۔۔۔اپکو اسے بعد میں اکیلے میں سمجھانا چاہیے تھا۔

نانی سنیہ اور عائشہ بھی ناراض ہوگئ ہیں!

اپ کل جاکر ان کو منا لے گا،دوستوں کو سمجھایا جاتا ہے ان سے ہاتھا پائی نہیں کی جاتی۔

ہمم۔۔۔۔

(جاری ہے!)

_________________________________________

I hope you all will like it. Jaye jate vote krte jayega!

Continue Reading

You'll Also Like

659K 15K 26
بقلم / الشيماء محمد ( شيموووو)
1.8K 110 13
"Qubool hai." Ik ansoun girra tha,uss kagaz par jis kagaz par wo kise aur ki likhe gye thi. __________________ "Qubool hai." do shabd aur wo usski ho...
461 56 9
Uss ka chehra Asfand ke chehre ke bilkul saamne aagaya aur dono ek doosre ki aankhon mei kho se gaye. Asfand ki shehad rang aankhei Anabia ki gehri b...
1.7K 358 7
ئالیسنت بۆ ئەوەی میراتەکەی باوکی وەربگرێ و ببێ بە سەرۆکی کۆمپانیای ڕیچارد دەبێ کۆتا وەسیەتی باوکی بەدی بھێنێ وەسیەتەکەی باوکی چیە ؟ ئایا دەتوانێ می...