محبّت درد ہے part 2

427 35 15
                                    

جنت نے نظریں اٹھا کر اس شخص کی آنکھوں میں دیکھا -ایک سیکنڈ لگا تھا اسکو پہچاننے میں اور ساری حقیقت اسکے سامنے تھی -

"کبھی کبھی کسی شخص کو پہچاننے میں صرف چند سیکنڈ لگتے ہیں اور کبھی کبھی  پوری زندگی بھی کم پڑ جاتی ہے کسی کو پہچاننے کے لیے "-

جنت اپنے ہونٹ زور سے بھینچ رکھے تھے اپنی ہتھیلی سے آنسو صاف کیے اور ایک زناٹے دار تھپڑ سامنے والے شخص کو مارا -

وہ شاید اس اچانک حملے کے لیے تیار نہیں تھا -اسکے ہاتھ سے پسٹل چھوٹ کر دور جا گرا اور ماسک اتر کر نیچے گر گیا -

You know what Arsal Jahangir?
کچھ لوگوں کی فطرت کبھی نہیں بدلتی -میں ہی پاگل تھی جو تمہیں ایک اچھا انسان سمجھنے لگی تھی مگر پتا ہے کیا تم ایک گھٹیا شخص ہو اور ہمیشہ رہو گے -

I extremely hate you...
اس نے ایک ایک لفظ چبا کر ادا کیا تھا -

جنت نے سرخ متورم آنکھوں سے ارسل کی طرف دیکھا اپنا بیگ پکڑا اور لمبے لمبے ڈگ بھرتی باہر چلی گئی -
شعوری طور پر اس نے فیضی اور پلوشے کی طرف دیکھنے سے گریز کیا تھا -
پلوشے ارسل کی طرف دیکھ کر نفی میں سر ہلا رہی تھی -

سب غلط ہو گیا یار اب رکو تم لوگ یہیں میں جاتی ہوں اس کے پیچھے -

جنت میری بات سنو -وہ پیچھے سے جنت کو پکار رہی تھی مگر جنت نے پلٹ کر نہیں دیکھا -

جنت یار پلیز  listen to me  -پلوشے نے جنت کو بازو سے پکڑ کر روکنے کی کوشش کی -

کیا ابھی بھی کچھ رہتا ہے سننے سنانے کی ؟-اسنے دکھ بھری نگاہوں سے پلوشے کو دیکھا -
یار وہ صرف ایک مزاق تھا اپریل فول ہے آج تو صرف ایک چھوٹا سا پرینک کیا ہے سب  نے مل کر اتنا سیریس  مت لو -پلوشے  نے جنت کے ہاتھ کو تھپتھپایا -

سیرئیسلی ؟مذاق ؟میرا اور اسکا مذاق بنتا ہے ؟کس چیز کا مذاق یار کیا میں نے کیا کبھی اسکے ساتھ کوئی پرینک ؟-جنت تو گویا پھٹ ہی پڑی تھی -

سمجھنے کی کوشش کرو جنت اب ایسا بھی کوئی -جنت نے پلوشے کی بات درمیان میں ہی کاٹ دی -

شٹ اپ پلوشے جسٹ شٹ اپ -مجھے ایسی دوست نہیں چاہیے جسکو میری فیلنگز کا ہی احساس نہ ہو -آئیندہ مجھ سے بات کر نے کی کوشش مت کرنا -
Just stay away from me ...
پلوشے وہیں کھڑی اسکو جاتا دیکھتی رہی -
اسے سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ جنت کو کس بات پر ذیادہ غصہ آیا ہے اسکے ساتھ مذاق کرنے پر یا "ارسل" کا اسکے ساتھ مذاق کرنے پر -

🔹🔹🔹

جنت نے گاڑی سٹارٹ کی اور ایکسیلریٹر پر دباؤ بڑھا دیا -کچھ دیر تو وہ بس یونہی گاڑی سڑکوں پر دوڑاتی رہی -جب رو رو کر اور سڑکوں کی خاک چھان کر تنگ آگئی تو گاڑی کا رخ شہر لاہور کی مشہور ترین جگہ "فوڈسٹریٹ" کی طرف کر لیا -

الھادی Where stories live. Discover now