کا بقیہ حصہ part 1محبت درد ہے

480 38 12
                                    

الھادی
فیضی یار مجھے تو سمجھ نہیں آ رہا آخر اس چڑیل کے ساتھ مسلہ کیا ہے -ارسل نے پارکنگ ایریا کی طرف جاتے ہوئے کہا -
کس کے ساتھ کون سی چڑیل ??-فیضی نا سمجھی سے بولا -
وہی یار جنت چڑیل -ارسل نے ناک چڑھاتے ہوئے کہا -
تو ہر وقت اسے ہی دیکھتا رہتا ہے -فیضی نے مذاق اڑانے والے انداذ میں کہا -
تو نے نہیں دیکھا تھا کیسے کمر کر کے  بیٹھی تھی میری طرف - ویسے  بھی دشمنوں پر نظر رکھنی چاہیے - ارسل نے فلسفہ جھاڑا -
ایویں ای فری کی دشمن -فیضی نے چوٹ کی -
سائیکالوجی کہتی ہے اگر کوئی آپکو اگنور کر رہا ہو یا ذیادہ فرینک ہونے کی کوشش کر رہا ہو تو اس کی کھوج ضرور لگانی چاہیے -ارسل نے سوچتے ہوئے کہا -
تو اور تیری سائیکالوجی -فیضی صرف بڑبڑا کر رہ گیا تھا -

🔹🔹
اجی سٹوڈینٹس آج کا دن آپ لوگوں کے لیے بہت اہم ہے آج کلاس کی گروپنگ کی جائے گی اور پھر ہر ویک ایک گروپ کی پریزنٹیشن ہوا کرے گی -پروفیسر روسٹرم پر کھڑے بتا رہے تھے -
چار چار لوگوں کے پانچ گروپ بنائے گئے تھے اور اب صرف جنت,  پلوشے , فیضی اور ارسل رہ گئے تھے -

اب ایک لاسٹ گروپ ہے جس میں جنت, ارسل, پلوشے اور فیضان ہوں گے -سر نے اپنی فائل بند کرتے ہوئے کہا   -

واٹ???
واٹ ؟؟؟ارسل اور جنت  بیک وقت چلائے تھے -
اس میں واٹ والی کون سی بات ہے ؟ پروفیسر نے حیران ہوتے ہوئے پوچھا -

سر اگر مجھے کسی اور گروپ میں ایڈجسٹ کر دیا جائے ---جنت ابھی بول ہی رہی تھی کہ پروفیسر نے درمیان میں ہی اسکی بات کاٹ دی -

جیسا آپ سوچ رہی ہیں ایسا کچھ نہیں ہو گا آپ سب کو مل کر کام کرنا پڑے گا -

جنت اپنا سا منہ لے کر رہ گئی -

اب آئے گا مزہ اس چڑیل کی تو خیر  نہیں - ارسل نے سوچا -

🔹🔹🔹
جنت بلیک جینز پر  بلیک کلر کا سلیو لیس ٹاپ پہنے پلوشے کے ساتھ گراؤنڈ میں بیٹھی تھی -
سر کو کیا ضرورت تھی پہلی پریزنٹیشن ہی ہمیں دینے کی -جنت اپنے گھنھریالے بالوں کی لٹوں کو انگلی پر لپیٹتے ہوئے بولی -

ایگزیکٹلی کسی اور کو دے دیتے پتا نہیں کیسے تیار ہو گی اوپر سے فیضی اور ارسل کا بھی کوئی پتا نہیں - پلوشے کے لہجے سے پریشانی جھلک رہی تھی -
ہائے گرلز -ارسل تپانے والی مسکراہٹ لیے ان کے سروں پر موجود تھا -
شکر ہے تم دونوں آگئے پریزنٹیشن کی تیاری نہیں کرنی تھی کیا - پلوشے ان کو دیکھتے ہی بولی -

بس تم لوگوں کی پریشانی کی خاطر آ گئے ہیں ہم - فیضی نے بیٹھتے ہوئے کہا -
صورتحال کچھ ایسی تھی کہ چاروں دائرے کی صورت میں  بیٹھے تھے -
کیا تکلیف ہے دور ہو کر نہیں  بیٹھ سکتے -جنت نے ارسل کو ساتھ بیٹھتے دیکھا تو بولے بغیر  نہ رہ سکی -
گروپ بنا ہے ساتھ تو بیٹھنا ہی پڑے گا -ویسے بھی ساتھ بیٹھ کر ذیادہ اچھے طریقے سے کام ہو سکتا ہے - ارسل اسکو پکا رہا تھا -
جنت غصے سے لال بھبھوکہ ہو رہی تھی اس سے پہلے کہ وہ کچھ کہتی پلوشے نے معاملہ سنبھالنے کی کوشش کی -

  چلو سٹارٹ کرتے ہیں یار ٹائم کم ہے اور کام ذیادہ -پلوشے نے کتابیں پھیلائیں -
ارسل سب کو سمجھا رہا تھا اور بتا رہا تھا کہ کس نے کون سا ٹاپک پریزینٹ کرنا ہے -

الھادی Where stories live. Discover now