شکریہ الھادی

686 42 17
                                    

الھادی
از فریحہ مظفر
آخری قسط

رات کے چار بجے تک بیٹھ کر بناتی رہی ہوں میں اسائنمنٹ اب سر درد سے پھٹا جا رہا ہے ۔فاطمہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ بیٹھ کر اپنا دکھ سنا رہی تھی ۔
یار غلطی تمہاری ہے تمہیں پہلے بنا لینی چاہیے تھی ۔اس کی دوست بولی۔

ہاں اگلی بار مر بھی رہی ہوں گی نا تو اعزرائیل سے کہوں گی رک جاؤ بھائی میں پروفیسر نعمان کی دی ہوئی اسائنمنٹ بنا لوں پھر نکال لینا میری روح ۔فاطمہ جل کر بولی تو اس کے انداز پر پورے گروپ نے قہقہہ لگایا تھا۔
چلو لیکچر کا ٹائم ہو گیا ہے لیٹ ہو گئے تو اعزرائیل کو بھی آنے کی زحمت نہیں کرنی پڑے گی ۔اسکی دوست نے فاطمہ کا ہاتھ پکڑ کر اٹھایا ۔
وہ اپنی پیشانی مسلتی ہوئی اٹھ کھڑی ہوئی ۔
پہلے "سر"کم تھے جو اب یہ سر کا درد بھی چمٹ گیا ہے ۔وہ اپنے اس سر درد سے اکتا گئی تھی جو ہر وقت ہلکا ہلکا رہتا تھا ۔

★★★★★
ارسل کہاں ہے یار تو ابھی تک نہیں آئے تم میں انتظار کر رہا ہوں ۔ارسل تیار ہو رہا تھا جب سالم کی کال آئی ۔

سالم ابھی نہیں آ سکوں گا یار میں ڈیڈ نے اپنے کسی فرینڈ کو اور اور ان کی فیملی کو بلایا ہوا ہے گھر لنچ پر۔ارسل بالوں کو سیٹ کرتے ہوئے بولا ۔
ٹھیک ۔۔۔ایک کام کر رات کو لازمی آجانا پھر۔

اوکے ۔اوکے۔اللّٰہ حافظ۔
★★★★
ارسل میں شاہ ویز صاحب کی بیٹی کے لیے تمہارا پروپوزل دینا چاہتا ہوں ۔جہانگیر صاحب گھمبیر رعب دار آواز میں بولے ۔
ڈیڈ آپ عمائمہ کی بات کر رہے ہیں ؟؟-ارسل کے ماتھے پر بل پڑ گئے ۔
ہاں تمہیں کوئی مسلہ ہے ؟انہوں نے ایک ابرو اٹھایا ۔
ڈیڈ وہ ایک امچیور لڑکی ہے مجھے ایسی لڑکیاں بلکل پسند نہیں ہیں ۔ارسل اس سے ایک دو بار پہلے مل چکا تھا اور وہ ایک اچھی لڑکی تھی مگر اپنی ہمسفر کے طور پر وہ اسے نہیں سوچ سکتا تھا بلکہ جنگلی بلی کے علاوہ کسی کو بھی نہیں سوچ سکتا تھا ۔
شادی سے پہلے ہر لڑکی امچیور ہی ہوتی ہے بس تم اپنا دماغ درست کر لو ۔وہ اسے گھورتے ہوئے لان کی طرف چلے گئے جہاں سب چائے سے لطف اندوز ہو رہے تھے ۔

بھائی آئسکریم کھانے چلیں ؟؟- ارشیہ کی آواز پر ارسل نے چونک کر دیکھا ۔
مہمان گھر پر بیٹھے ہیں اور ہم آئسکریم کھانے چلے جائیں اچھا نہیں لگتا ۔ارسل کا موڈ بلکل آف ہو گیا تھا ۔
بھائی چلیں نا پلیز عمائمہ آپی کو بھی لے جاتے ہیں میں نے ماما سے پوچھ لیا ہے ۔عمائمہ بھی ارشیہ کے ساتھ تھی اس لیے ارسل کو خاموش ہونا پڑا۔

اچھا چلو میں سالم کو کال کرتا ہوں تم میرے کمرے سے گاڑی کی چابی لے آؤ ۔
★★★★
کون سا فلیور لو گی جنت؟؟-موسٰی منیو بک پکڑے اس سے پوچھ رہا تھا ۔
اسٹرابری ۔اس نے مسکرا کر کہا تو موسیٰ آرڈر دینے لگا ۔
بھائی یہیں روک لیں یہاں کی آئسکریم بہت مزے کی ہوتی ہے ۔ارشیہ نے ایک مخصوص جگہ روکنے کا کہا تو ارسل نے گاڑی وہیں روک دی ۔
تم لوگ چل کر بیٹھو میں سالم کو لے کر آتا ہوں وہ بھی بس آگیا ہے ۔ارسل نے دونوں کو جانے کا کہا اور خود سالم کی طرف بڑھ گیا جو ابھی ابھی وہاں پہنچا تھا ۔
ارشیہ ضد کر رہی تھی یار ورنہ میں تو چاہ رہا تھا تم سے مل کر تفصیلاً تیری بات سن لوں ۔دونوں آئسکریم کیفے میں انٹر ہو رہے تھے ۔
واپسی پر چل میرے ساتھ تسلی سے بات کریں گے ۔سالم نے اپنے بالوں کو ہاتھ سے دائیں جانب سیٹ کیا۔

الھادی Where stories live. Discover now