باب : ١

953 31 13
                                    


یہ وہ کہانی ہے جس میں،میں نے اپنی نظروں کے سامنے ایک لڑکی کو ٹوٹ کر بکھرتے دیکھا ہے۔میں نے اسے لوگوں کے زہر اگلتے الفاظ سن کر ریزہ ریزہ ہوتے دیکھا ہے۔وہ اس مصیبت و غم سے گزر رہی تھی جس میں اس کا کوئی ہاتھ نہ تھا۔وہ بےقصور ہو کر بھی قصوروار کہلائی گئ۔ایک شخص کے دباؤ میں آکر وہ ایک غلط کام تو کر بیٹھی تھی جس کا خمیازہ وہ اس کے ساتھ خود بھی بھگت رہی تھی۔یہ کہانی اس لڑکی کی ہے جس نے رنج کا سفر طے کرتے ہوۓ محبت کی منزل کو پا لیا۔

یہ کہانی ہے اس لڑکے کی جو ایک لڑکی کی محبت میں اپنے خاندان اور معاشرے سے لڑ گیا تھا۔ہاں یہ وہی شخص تھا جس کی وجہ سے وہ ہر غم میں مبتلا رہی تھی لیکن یہی وہ شخص تھا جس کی وجہ سے اس نے "محبت" لفظ کے معنوں کو جان لیا۔محبت تو سب کرتے ہیں لیکن اس کا حق کوئی کوئی ہی ادا کر پاتا ہے۔یہ کہانی ہے ایمن اور حدید کی!

شکریہ!

۞……۞……۞

محبت کی تجارت میں خسارہ کون دیکھے گا
سمندر کون دیکھے گا،کنارہ کون دیکھے گا
تمہیں دلکش بنایا ہے میری ساحر نگاہوں نے
میرے انداز سے چہرہ تمہارا کون دیکھے گا
یہ کارزارِ عشق ہے اپنے پراۓ ایک ہیں
تیر کس نے کس کو مارا کون دیکھے گا
تو بچھڑے گا ترے ہمراہ جائیں گی مری آنکھیں
تمہارے آنے جانے کا نظارہ کون دیکھے گا
جو عاشق ہے وہ جاۓ گا اگر سوہنی پکارے گی
بپھرتے تیز دریاؤں کا دھارا کون دیکھے گا
ذرا سا فاصلہ ہوتا ہے ملنے میں بچھڑنے میں
تیری خاطر ٹریفک کا اشارہ کون دیکھے گا

لاؤنج میں ایک شور سا برپا تھا۔ہر طرف عورتوں کی چہل قدمی تھی۔فانوس کی روشنی سے لاؤنج جگمگا رہا تھا۔شاید ان کے گھر میں کوئی تقریب رکھی گئ تھی،مگر کس کی؟
و

ہ عورتوں کے جھرمٹ میں سکڑی سی کھڑی تھی لیکن اپنے چہرے پر واضح ہونے والی اکتاہٹ کو اس نے اپنی مسکراہٹ کے ذریعے کہیں دور چھپا دیا تھا۔عورتوں کی باتیں اس کے سر پر سے گزر رہی تھیں لیکن پھر بھی وہ مسکرا ان کی باتوں ہر سر ہلا رہی تھی۔

"محبت" بقلم جیاءرانا(✓Completed)Where stories live. Discover now