Last Wish

1 0 0
                                    

جب میں ہسپتال میں اپنی آخری سانس لے رہا ہوں
تو اچانک مجھے میرے موبائل-فون پر کال آئے
اور کال اٹینڈ کر نے کے لیے جب میرے کان سے لگایا جائے
تو آگے سے بس وہ اتنا کہے کہ
سنو
اور ساتھ ہی میری سانسیں ٹوٹ جائیں
پھر جب وہ فون پر مسلسل ہیلو کہے
تو کوئی بس اسے اتنا کہ کے فون منقطع کر دے
Sorry he is no more

اور پھر اسے میری قبر تب جا کے ملے
جب اس کے سر کے بال سفیدہو چکے ہوں
کمر جھک گئ ہو
اور ہاتھ میں سہارے کے لیے اک لاٹھی پکڑ رلھی ہو
پھر وہ میری قبر پر اپنی ادھوری بات پوری کرےکہ
سنو
میں تم سے اب بھی دیوانگی کی حد تک محبت کرتی ہوں
عشق کرتی ہوں
مجھے معاف کر  دو
میں نے تمھاری محبت کی قدر. نہیں کی
اور میں  خاموشی کی زنجیروں میں قید
اسے جواب تک نہ دے سکوں

You've reached the end of published parts.

⏰ Last updated: Dec 27, 2020 ⏰

Add this story to your Library to get notified about new parts!

last wish Where stories live. Discover now