Ahsas Muhabbat❤ (Complete Nov...

By izzahOffical

45.1K 1.9K 763

اسلام علیکم یہ میرا پہلا ناول ہے احساس محبت... یہ کہانی ایک محبت کی کہانی ہے جس میں محبت کا احساس ہے.. وہ مح... More

قسط 1
قسط 2
قسط 3
قسط 4
قسط 5
قسط 7
قسط 8
قسط 9
قسط 10
قسط 11
قسط 12
قسط 13
قسط 14
قسط 15 اور آخری

قسط 6

2K 105 34
By izzahOffical

نہیں ایسا نہیں ہوسکتا
افان بڑبڑایا

نہیں ایسا کیسے ہو سکتا ہے
افان کی آواز کسی سرگوشی کہ ماند لگی

نہیں نہیں یہ سب ایک خواب ہے
بہت برا
بہت بھیانک
یہ ایک سیراب ہے بہت برا
افان کی آواز اب پہلے سے بلند ہوتی جارہی تھی

یہ سب جھوٹ ہے
ایک فریب ہے
افان کی آنکھوں سے خون نکلنے کو تیار تھا

یہ سب دھوکہ ہے میرے ساتھ
ایسا کیسے ہوسکتا ہے میرے ساتھ
افان کو اپنے گالوں پہ پانی پھسلتا ہوا محسوس ہوا

میرا خدا ایسا نہیں کر سکتا میرے ساتھ
میرا خدا مجھ سے محبت کرتا ہے بہت محبت کرتا ہے
پھر وہ میری محبت مجھ سے کیسے چھین سکتا ہے
افان جیسے اپنے آپ سے بات کرنے لگا

نہیں نہیں ایسا نہیں ہوسکتا
وہ یہ دہراتا جاتا

میں نے بہت دعائیں کی ہیں میری دعائیں رائیگاں تھوڑی جائیں گی
وہ رب مجھے 70 مائوں جتنا پیار کرتا ہے وہ ایسا نہیں کرسکتا میرے ساتھ
وہ اپنی دھن میں بولے جارہا تھا نہ آس پاس کا ھوش نہ آس پاس کہ لوگوں کا

میں نے بہت دعائیں کی ہیں کہتے ہیں سچی دل کی دعا رد نہیں ہوتی میری کیسے ہوگئی
نہیں ہوسکتی میری دعا رد
وہ اپنے چہرے پہ بیدردی سے آئے آنسوئوں کو ہٹاتے بولا

تحجد کی دعا تو ضرور قبول ہوتی ہے نا تو میری بھی ہونی چاہیے تھی
اب وہ اس چہرے پہ نظریں جمائے کہ رہا تھا جس کہ لیے وہ دن رات تڑپتا رہا تھا

افان آگے آیا اس کے مقابل مگر آج بھی اس کے پیروں نے اس کا ساتھ نہ دیا وہ وہیں زمیں پہ بیٹھتا چلا گیا
کیوں نہ ہوسکی تم میری بتائو مجھے
میرے علاوہ تم کیسے کسی اور کی ہوگئی

میں نے پوری صداقت اور ایمانداری سے محبت کی ہے تم سے اور اپنی آخری سانس تک کرتا رہوں گا اگر میں یہ سب دیکھنے کے بعد بھی زندہ رہا

تم میری زندگی میں میری مرضی کے بغیر آئی تھی
مگر میں اب تمہیں کہیں جانے نہیں دوں گا
نہیں تمہیں میں کہیں جانے نہیں دوں گا نہیں

میرا حال دیکھو کیا میں ایسا تھا تمہاری محبت میں پاگل ہوگیا ہوں میں اور تم
افان نے اس کہ چہرے پہ نظریں جمائے کہا

میں دن رات تمہاری ایک جھلک دیکھنے کہ لیے تڑپا ہوں اور اب میں تمہیں دیکھ رہا ہوں تو اس حالت میں
اس ہولناک خاموشی میں افان کے رونے کی آواز شامل تھی
خاموشی بھی افان کہ ساتھ رو رہی تھی

***********************************

افان شایان نے پکارا تو افان نے اسے دیکھا
اب آگے کیا ارادہ ہے میرے بھائی شایان نے پوچھا
کس بارے میں افان الجھا
میری شادی کہ بارے میں یار شایان نے زچ ہوکے کہا
ہم یہاں کیا ڈسکس کرنے آئے ہیں اور تو کن سوچوں میں پڑا ہے
ہاں نہیں وہ افان الجھا
یہ لو ھادی ان سب کے آرڈر لے کر واپس آیا
ھادی اس کو زبردستی لے کہ آیا ہے کیا یار شایان نے افان کی طرف اشارہ کرتے کہا
ھادی نے افان کو دیکھا جو اسے ہی دیکھ رہا تھا
ھادی کیا بتاتا کہ وہ واقعی افان کو زبردستی لے کر آیا ہے
افان چل شایان نے بلایا ہے ڈسکشن کرنی ہے شادی کی
ھادی نے افان کے کمرے میں آکے کہا
نہیں میں نہیں چل رہا افان نے ٹالا
پاگل نہ بن کتنے دن سے گھر میں بند پڑا ہے ھادی نے غصے سے کہا
تو کیا کروں باہر نکل کہ میں افان نے بھی غصے سے کہا
تو اتنا مایوس کیوں ہوگیا ہے
ھادی نے کہا
دنیا ختم ہوگئی ہے کیا
ہاں مجھے لگتا ہے میری دنیا ختم ہوگئی ہے
افان نے مایوسی سے کہا
افان ایسا نہ کہہ میرے یار ھادی صوفے سے اٹھ کہ افان کے گلے لگ گیا
شایان کی شادی گزر جانے دے پھر ڈھونڈتے ہیں بھابی کو
ھادی نے اسے پھر سے دلاسا دیا
اتنے وقت سے اور کیا کر رہے ہیں ہم ھادی
افان ہنوز مایوس ہی تھا
یار اتنا مایوس نہ ہو
شایان کی شادی گزر جانے دے پھر ہم مل کہ کرتے ہیں کچھ ابھی چل شایان انتظار کر رہا ہے ہمارا کیفے میں
ھادی نے افان کو اٹھاتے ہوئے کہا
اچھا آتا ہوں افان نے اٹھتے ہوئے کہا اسے احساس تھا سب اس کی وجہ سے پریشان تھے اب وہ کسی کو اور زیادہ پریشان نہیں دیکھنا چاہتا تھا
اب تو کہاں کھو گیا شایان نے ھادی کا کندھا ہلایا
نہیں کہیں نہیں ھادی نے کہا
اچھا اب بتائو تم لوگ نکاح کی تیاری کہاں پہچی شایان نے اپنی دھن میں واپس آکے پوچھا
نکاح کی سب تیاری مکمل ہی سمجھو ھادی نے کہا
اچھا گڈ شایان نے خوشی سے کہا
ھادی نے بھی سر ہلادیا آج کل وہ ڈبل کام کر رہا تھا
پہلے بابا کے ساتھ آفس اس کے بعد شایان کے شادی کی تیاریاں اپنے حصے کی بھی اور افان کے بھی حصے کی بھی۔۔۔

سب اپنے اپنے آچکے تھے
شایان کا بھائی ھادی کی بہن اور بھی قریبی رشتے دار سب آچکے تھے
شایان کے گھر میں خوب چہل پہل کا موسم تھا
اس دن بھی سب شایان کے گھر موجود تھے شایان کے گھر میں دعوت تھی
تب ھادی کے ڈیڈی نے افان کے بابا سے ھادی کہ لیے نشال کا رشتہ مانگا
پہلے تو سب کو سمجھنے میں ذرا دیر لگی مگر سب ہی خوش تھے اس رشتے سے
ھادی کہ ڈیڈی نے کل رات جب ھادی کو بلا کر پوچھا
ھادی کو اپنی بن مانگی دعا قبول ہوتی ہوئی محسوس ہوئی
اس نے خوشی سے رضامندی دے دی
کہیں تک اسے یہ بھی اندازہ تھا کہ نشال بھی اسے پسند کرتی ہے
اس لیے ان لوگوں نے ہنسی خوشی رضامندی دے دی تھی
افان بھی اس رشتے سے بہت خوش تھا
ھادی اس کا جگر تھا
نشال اس کی اکلوتی پیاری بہن
وہ بھی ہر بھائی کی طرح اپنی بہن کی خوشیوں کے لیے دعاگو تھا
وہ اس بات میں بہت ہی خوش ہوگیا۔۔۔

سلام آنٹی افان کدھر ہے ھادی نے سامنے حال میں تیار بیٹھی نصرت بیگم سے پوچھا
ہاں بیٹا وہ اپنے کمرے میں ہے بہت بار گئی ہوں میں تیار بھی نہیں ہوا کہتا ہے آتا ہوں نصرت بیگم نے پریشانی سے کہا
اچھا آپ پریشان نہ ہوں میں دیکھتا ہوں اسے ھادی نے کہا اور سیڑھیاں چڑھنے لگا جب ٹکر ہوتے ہوتے بچی
آپ نشال کے منہ سے بے ساختہ نکلا
جی میں ھادی نے مسکرا کر جواب دیا
کیسی ہیں آپ ھادی نے اس کے کنفیوز پڑتے چہرے کو دیکھ کہ کہا
تین دن پہلے ان کی بات پکی ہوئی تھی اور ھادی نشال کو آج دیکھ رہا تھا
آج بھی نصرت بیگم نے ھادی کو بلایا تھا تا کہ وہ آکے افان کو دیکھے
آج شایان کا نکاح تھا
میں ٹھیک نشال نے آہستہ سے جواب دیا
میں چلتی ہوں نیچے نشال کہتی ہوئی سیڑھیاں اترے لگی
بہت خوبصورت لگ رہی ہو نشال ھادی نے مسکراتے ہوئے کہا
یہ جوڑا آپ نے پسند کیا تھا نہ نشال نے مڑ کہ کہا اور اپنے سوٹ کی طرف اشارہ کیا
ہاں، ھادی نے زبان دانتوں تلے دبائی
اس لیے تعریف کر رہے ہیں نشال نے مسکرا کر پوچھا
نہیں نہیں آپ ویسے ہی بہت خوبصورت لگ رہی ہہں بہت ھادی نے خوشی سے کہا
اچھا پھر سہی ہے نشال بھی مسکرائی
آپ نے شاید بھاٰئی کے پاس جانا تھا نشال نے اسے یاد دلایا
ہاں افان کمرے میں ہوگا نہ ھادی کو یاد آیا
جی بھائی کمرے میں ہی ہیں نشال نے کہا
اوکے ھادی نے کہا اور اوپر آگیا
بات پکی ہونے کے وقت جو چیزیں ھادی کہ گھر سے نشال کہ لیے آئی تھی یہ جوڑا بھی ان ہی چیزوں میں تھا اور ھادی نے ہی پسند کیا تھا
اسکن کلر کا سوٹ جس پہ نفیس سا گولڈن کام تھا ھادی کو پہلی نظر میں ہی بھاگیا تھا
اور آج اسے نشال نے پہنا تھا یہ دیکھ ھادی اور بھی خوش ہوگیا تھا۔۔۔

افان تو ابھی تک ایسے ہی بیٹھا ہے ھادی نے کمرے میں آکے کہا
ہاں افان نے دھیرے سے کہا
شایان کی کوئی بیس بار کال آچکی ہے
اس نے کال کر کر کے مجھے پاگل کردیا ہے اور تو ابھی تک ایسے ہی بیٹھا ہے ھادی جھنجھلایا
اور فون کیوں بند ہے تیرا ھادی نے سائیڈ سے اس کا فون اٹھا کر آن کیا
یار میرے سر میں بہت درد ہے افان نے اس کے ھاتھ سے فون لیا
تو ھادی نے ابرو اٹھایا
افان خاموش رہا
آج نکاح ہے شایان کا ھادی نے اسے یاد دلایا
ہاں میرا تو نہیں ہے افان نے منہ بنایا
بچہ بن گیا یے تو بلکل ھادی نے اسے کہا
ھادی میری طبعیت بلکل ٹھیک نہیں مجھے تنگ نہ کر افان نے زور سے کہا
کیوں کیا ہوا ہے تجھے ھادی نے تحمل سے پوچھا
ھادی مجھے بہت بے چینی ہورہی ہے طبعیت اداس ہورہی ہے پتا نہیں کیا ہورہا ہے مجھے افان نے الجھتے ہوئے کہا
افان میرے بھائی دیکھ کچھ بھی نہیں ہوا ھادی نے کہا
ھادی یہی تو رونا ہے افان نے اداسی سے کہا
دیکھ اب جلدی سے تیار ہو شایان کا پھر کال آرہا ہے ھادی نے موبائل اس کے سامنے کرتے ہوئے کہا
افان خاموش رہا
افان میں پاگل ہوں صبح سے خوار ہو رہا ہوں
اپنے گھر کے کام تیرے گھر کے کام شایان کی شادی کی تیاریاں
اپنے حصے کی تیاری الگ سے کر رہا ہوں
تیرے حصے کی تیاری اگ سے کر رہا ہوں
میں ہی پاگل ہوں تمہیں کوئی پرواہ ہی نہیں
ھادی تو پریشان کر رہا ہے مجھے افان نے سر اٹھا کہ کہا
میں پریشان کر رہا ہوں تجھے ھادی نے اپنے سینے پہ انگلی رکھتے کہا
اب تجھے میں نہیں کروں پریشان مجھے معاف کردے ھادی نے کہا اور بیڈ سے اٹھ گیا
ارے ھادی رک افان بھی اس کے پیچھے اٹھا مگر تب تک ھادی کمرے سے نکل چکا تھا
ھادی بات سن افان سیڑھیوں پہ اسے آواز دیتے ہوئے اتر رہا تھا
ھادی افان نے جلدی سے آکے ھادی کو روکا
سوری یار میں کچھ زیادہ ہی کر گیا افان نے شرمندہ ہوتے کہا
ھادی خاموش رہا
ھادی اب بول کچھ ، افان نے کہا
ھادی خاموش
ھادی پلیز یار اب تو ایسا تو نہ کر افان نے پیار سے کہا
میں کیا کر رہا ہوں ہاں ھادی نے افان کو مکا مارتے ہوئے کہا
مجھے تنگ افان نے شرارت سے کہا
وہ ھادی کو ناراض نہیں کرنا چاہتا تھا اس لیے جلدی خود کو سنبھال لیا
بدتمیز انسان ھادی نے منہ بنایا
اچھا اب موڈ سہی کر اندر چل افان نے اس کو لے کر اندر جانے کے لیے قدم بڑھائے
اندر کہاں پاگل باہر چل ھادی نے اس کو یاد دلایا
افان نے منہ بنایا
افان پہلے سے ہی شکل بگڑی ہوئی ہے تیری اور نہ بگاڑ ھادی نے آنکھ دباتے ہوئے کہا اور افان نے کندھے اچکا دیے
اب چل تیار ہوجا ھادی نے اس کے ساتھ اندر آکے کہا
موڈ نہیں بلکل افان نے کہا
آج موڈ کا کوئی تعلق ہی نہیں جلدی کر ھادی نے سیڑھیوں پہ چڑھتے کہا
اف افان نے گہری سانس لی اور باتھ روم میں گھس گیا۔۔۔

جلدی کر گاڑی کو بھگا ھادی نے افان سے کہا
وہ شایان کے نکاح پہ جانے کے لیے تیار تھے
ان دونوں نے سفید شلوار قمیص پہنی ہوئی تھی

نکاح پہ پہنچتے انہیں بہت دیر ہوگئی تھی
شایان دونوں سے ناراض منہ پھلائے بیٹھا تھا
سو جتن کرنے کے بعد جاکے کہیں شایان کا موڈ کچھ سہی ہوا
نکاح کی مبارک دینے وہ لوگ شایان سے مل رہے تھے جب شایان نے ان دونوں کو آڑے ھاتھوں لیا
کہاں تھے تم دونوں شایان نے غصےسے کہا
افان کے گھر ھادی نے معصومیت سے کہا
کیوں افان کے گھر میں کوئی تقریب تھی شایان نے غصے سے کہا
ارے یار چھوڑ اب تو آگئے ہیں نہ افان نے کہا
تو نہ آتے نہ اب بھی شایان نے جل کہ کہا
پھر اتنی کالز کیوں کر رہے تھے ھادی نے آنکھیں دکھا کہ پوچھا
گواہ کم پڑ رہے تھے نہ اس لیے شایان نے جل کہ کہا
افان ھادی مسکرا دیے
بس کر جا لوگ دیکھ رہے ہیں ھادی نے شایان سے کہا
تو دیکھتے رہیں شایان پھر بھی ناراض
دیکھ تیرا سالا دیکھ رہا ہے کہیں یہ نہ سمجھے کہ یہ شادی تو زبردستی کر رہا ہے ھادی نے شرارت سے کہا تو وہ دونوں ہنس دیے
کیوں دیر کی تم لوگوں کو اتنی شایان کا موڈ اب کچھ سہی تھا
میری وجہ سے افان نے کہا
کیوں شایان نے پوچھا
اس کا موڈ سہی نہیں تھا ھادی نے کہا
کیوں مجنوں کیا ہوگیا پھر شایان نے پوچھا
کچھ نہیں افان نے ٹالا اور بیٹھ گیا
بیٹھ کہاں رہے ہو بھابھی سے ملے ہو شایان نے افان کو بیٹھتے دیکھ کہا
کس کی بھابھی سے ھادی نے شرارت سے کہا
تم لوگوں کی بھابھی سے بدتمیز شایان نے آنکھیں دکھائیں
نہیں جب سے آئے ہیں تجھے منانے میں لگے ہیں افان نے مسکرا کر کہا
اچھا اب جائو مل آئو لیڈیز سیکشن میں شایان نے مسکرا کر کہا
نہیں یار لیڈیز سیکشن میں نہیں افان نے ٹالا
تو کیا تم لوگوں کی بھابھی کو ادھر بلائوں شایان نے آنکھیں نکالتے ہوئے کہا
نہیں جی بڑی مہربانی ہم جاتے ہیں ھادی نے کہا اور افان کو اٹھاتا اسٹیج سے اترنے لگا
اچھا سنو یہ پھول میری طرف سے اپنی بھابھی کو دے دینا شایان نے شرمانے کی ایکٹنگ کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ افان کو دیا
بہتر افان نے کہا اور مسکرا کر سیڑھیاں اتر گیا۔۔۔

لیڈیز حال میں اسٹیج پہ کچھ لڑکیاں بیٹھی تصویریں بنوا رہی تھی مگر دلہن وہاں کہیں نظر نہیں آرہی تھی
یار بھابھی کدھر ہیں ھادی نے کہا
کیا پتا افان نے کہا اور ادھر ادھر دیکھنے لگا
چل کسی سے پوچھتے ہیں ھادی نے کہا اور دونوں آگے بڑھ گئے
وہ دیکھ آپی چل ان سے پوچھتے ہیں ھادی نے کہا اور وہ دونوں ان کے پاس آگئے
نشال اور ھادی کی آپی دونوں ساتھ کھڑی کوئی بات کر رہی تھی
آپی بھابھی کدھر ہیں ھادی نے پوچھا
تو آپی نے ان دونوں کو دیکھا
ھادی کا مطلب شایان کی بیوی
افان نے وضاحت کی
ہاں اچھا وہ میک اپ روم میں ہے میک اپ سیٹ کروا رہی ہے بہت پیاری ہے شایان کی دلہن
نشال نے کہا
اچھا وہ دونوں مسکرا دیے
ہم ان سے ملنے آئے ہیں افان نے کہا
ہاں جائو مل آئو آپی نے کہا تو وہ دونوں آگے بڑھ گئے
میک اپ روم کے دروازہ آدھا کھلا ہوا تھا
مجھے آپی بلا رہی ہیں آتا ہوں تو چل ھادی نے فون پہ بات کرتے ہوئے افان سے کہا اور وہیں سے مڑ گیا
افان ادھر ادھر دیکھ کہ آگے بڑھ آیا
کھلے ہوے دروازے پہ افان نے نوک کیا
اور اندر آگیا
آئینے کے سامنے کھڑی وہ اپنے بال سیٹ کرنے میں مصروف تھی۔۔۔

بھابھی اسلام علیکم
افان نے دھیرے سے کہا تو وہ زور سے پلٹی
اور افان کو لگا وہ اب آگے سانس نہیں لے پائے گا
خوشی سے یا دکھ سے

جسے وہ پانے کے لیے دن رات دعائیں کرتا
جس کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے وہ دن رات تڑپا تھا
جس کے پیچھے وہ اپنی زندگی ادھر سے ادھر کیے بیٹھا تھا
وہ آج اس کے سامنے تھی
آج اس کی وہ دشمن جان سامنے تھی
اسے لگا وقت ٹھر گیا ہے
یا وہ وقت میں ٹھر گیا ہے
اسے خوشی سے اپنا دل پھٹتا ہوا محسوس ہوا

وہ احساس محبت کی شدت سے دو قدم آگے بڑھا
مگر یہ کیا
دو قدم آگے بڑھنے کے بعد وہ چار قدم پیچھے ہوا

اب افان کہ ٹوٹنے کا وقت تھا


کیا افان کی دعائیں قبول ہوگئی آیت کو دیکھنے کی
افان کی ماں کی دعا قبول ہوگئی
افان کو اس کی درد بھری منزل مل گئی

نہیں ایسا نہیں ہوسکتا
افان بڑبڑایا

نہیں ایسا کیسے ہو سکتا ہے
افان کی آواز کسی سرگوشی کہ ماند لگی

نہیں نہیں یہ سب ایک خواب ہے
بہت برا
بہت بھیانک
یہ ایک سیراب ہے بہت برا
افان کی آواز اب پہلے سے بلند ہوتی جارہی تھی

یہ سب جھوٹ ہے
ایک فریب ہے
افان کی آنکھوں سے خون نکلنے کو تیار تھا
افان چیخنے لگا

یہ سب دھوکہ ہے میرے ساتھ
ایسا کیسے ہوسکتا ہے میرے ساتھ
افان کو اپنے گالوں پہ پانی پھسلتا ہوا محسوس ہوا
افان ھاتھوں میں پکڑے پھولوں کو مسلتا رہا

میرا خدا ایسا نہیں کر سکتا میرے ساتھ
میرا خدا مجھ سے محبت کرتا ہے بہت محبت کرتا ہے
پھر وہ میری محبت مجھ سے کیسے چھین سکتا ہے
افان جیسے اپنے آپ سے بات کرنے لگا

نہیں نہیں ایسا نہیں ہوسکتا
وہ یہ دہراتا جاتا

میں نے بہت دعائیں کی ہیں تمہیں دیکھنے کی
میری دعائیں رائیگاں تھوڑی جائیں گی
وہ رب مجھے 70 مائوں جتنا پیار کرتا ہے وہ ایسا نہیں کرسکتا میرے ساتھ
وہ اپنی دھن میں بولے جارہا تھا نہ آس پاس کا ھوش نہ آس پاس کہ لوگوں کا

میں نے بہت دعائیں کی ہیں کہتے ہیں سچی دل کی دعا رد نہیں ہوتی میری کیسے ہوگئی
نہیں ہوسکتی میری دعا رد
وہ اپنے چہرے پہ بیدردی سے آئے آنسوئوں کو ہٹاتے بولا

تحجد کی دعا تو ضرور قبول ہوتی ہے نا تو میری بھی ہونی چاہیے تھی
اب وہ اس چہرے پہ نظریں جمائے کہ رہا تھا جس کہ لیے وہ دن رات تڑپتا رہا تھا

افان آگے آیا اس کے مقابل مگر آج بھی اس کے پیروں نے اس کا ساتھ نہ دیا وہ وہیں زمیں پہ بیٹھتا چلا گیا
کیوں نہ ہوسکی تم میری بتائو مجھے
میرے علاوہ تم کیسے کسی اور کی ہوگئی

میں نے پوری صداقت اور ایمانداری سے محبت کی ہے تم سے اور اپنی آخری سانس تک کرتا رہوں گا اگر میں یہ سب دیکھنے کے بعد بھی زندہ رہا

تم میری زندگی میں میری مرضی کے بغیر آئی تھی
مگر میں اب تمہیں کہیں جانے نہیں دوں گا
نہیں تمہیں میں کہیں جانے نہیں دوں گا نہیں
افان نے زور سے پاس پڑے شیشے کے گلدان کو اٹھایا اور زمیں پہ دے مارا

میں جی نہیں پائوں گا
میں مرجائوں گا
ایسا کیسے ہوگیا
تم کیسے کسی اور کی ہوگئی
وہ نوجوان زمین پہ بیٹھا کسی بچے کی طرح رو رہا تھا اور اپنی بات کہے جارہا تھا
اسے نہ یہ ھوش تھا کہ لوگ دیکھ رہے ہیں لوگ کیا کہیں گے
وہ اپنی ہی دھن میں بولے جارہا تھا

افان کیا ہوا
ھادی اندر آیا افان کو ایسے زمیں پہ بیٹھے روتا دیکھ گھبراگیا
وہ بھی اس کی چیخیں سن کر باہر سے بھاگا بھاگا آیا تھا
میک اپ روم کے باہر سب لوگ کھڑے تماشہ دیکھ رہے تھے

افان اٹھو کیا ہوا
ھادی نے افان کو جھنجھوڑا
ھادی افان نے سر اٹھا کہ ھادی کو دیکھا

ھادی نے اسے پکڑ کہ اٹھایا
کیا ہوا افان کیا ہوا بولو کچھ ھادی کی ہریشانی بڑھتی جارہی تھی
افان کو تو جیسے چپ لگ گئی
ھادی نے افان کی نظروں کے تعاقب میں دیکھا پھر افان کو دیکھا
ھادی آیت افان نے انگلی سے آیت کی طرف اشارہ کیا
ھادی نے دیکھا
وہ لڑکی ڈری سہمی ایک اور لڑکی کے ساتھ کھڑی تھی
اس کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے اس کا پورا کاجل اس کے گالوں پہ پھیل چکا تھا
وہ منہ پہ ھاتھ رکھے شاید رونے کی آواز کو دبا رہی تھی
تب ھادی کی سمجھ میں پورا ماجرا آیا
افان چلو یہاں سے ھادی نے اسے ھاتھ سے کھینچا
نہیں میں کہیں نہیں جائوں گا
افان نے ھاتھ چھڑایا
اور آیت کی طرف بڑھا
افان پاگل مت بنو ھادی نے اسے پکڑا
ھادی نے دیکھا افان بڑھا تو وہ اور بھی ساتھ والی لڑکی سے چمٹ گئی
افان تماشہ لگ رہا ہے چلو یہاں سے ھادی نے اسے پھر کھینچا
نہیں افان نے بے دردی سے آنسو پونجھے
افان تماشہ نہ کرو چلو یہاں سے ھادی نے افان کو چیختے ہوئے کہا اور ھاتھ سے پکڑ کر لے گیا

دیوانہ ہے کوئی
نہیں پاگل لگتا ہے
پیار کرتا ہے شاید اس لڑکی سے
کیا اس لڑکی نے اسے دھوکا دیا ہے
ہجوم بڑھتا جارہا تھا لوگوں کی باتیں بھی بڑھتی جارہی تھی
ھادی افان کو گھسیٹتا ہوا باہر لے کر آیا اور گاڑی میں بٹھایا

کیا ہوا ہے شایان بھاگتا ہوا باہر آیا
کچھ نہیں افان کی طبعیت ٹھیک نہیں ہم جا رہے ہیں ھادی نے بات سنبھالتے ہوئے کہا
اندر لوگ کیا کہہ رہے ہیں مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا
شایان نے الجھتے ہوئے کہا
بہت معذرت بعد میں بتاتا ہوں میں تمہیں ھادی نے کہا اور گاڑی میں بیٹھ گیا۔۔

افان کسی طور قابو میں نہیں آرہا تھا
ھادی اس کو زبردستی گھر لایا اور کمرے میں لے آیا
یہ لے کھا لے ھادی نے اس کو نیند کی گولی دی
نہیں افان نے اس کا ھاتھ جھٹک دیا
ھادی یہ سب کیا ہوگیا
ھادی یہ سب نہیں ہونا تھا
کیا نکاح ہوگیا
کیا شایان کا نکاح ہوگیا آیت
اس سے آگے افان سے کچھ نہ بولا گیا وہ ھادی کہ گلے کر پھوٹ پھوٹ کہ رو دیا
دیکھ میرے بھائی یہ کھالے ھادی نے اپنے آنسو چھپاتے ہوئے پھر افان کو گولی دی
ھادی مجھے پتا نہیں کیا ہورہا ہے
میرا دم گھٹ رہا ہے
افان نے اپنے سینے پہ ھاتھ رکھ کہ کہا
ہاں میں جانتا ہوں یہ کھالے ھادی نے زبردستی افان کو گولی کھلائی اور لٹا دیا
وہ خود وہیں پاس پڑے صوفے پہ بیٹھ گیا
اور سوچنے لگا
افان اٹھے گا تو اب میں کیا کروں گا
اب کوئی دلاسا کوئی امید باقی نہیں تھی اسے دینے کے لیے

پھر وہی درد
وہی تڑپ
کبھی نہ ختم ہونے والا دکھ۔۔۔

جاری ہے

Keep supportinG

اب آگے کیا ہوگا
کیا افان آیت کے سامنے کبھی کر ہی نہ پائے گا اظھار ؟

Continue Reading

You'll Also Like

72 13 4
This story revolves around Mohsin Hayat and Sehar Suleman. This is the Story of love,black magic, light and betrayal Read Now
16.7K 1K 32
یہ کہانی ہے نفرتوں میں چھپی محبت کی۔ یہ کہانی ہے آزمائشوں سے بھرے چاہتوں کے سفر کی۔ کہانی ہے سچی دوستی کی اور بے لوث محبت کی۔ بھٹکے ہوؤں کے سبھلنے کی...
127K 4.7K 16
A story written by heart❤
49.9K 1.9K 15
یہ کہانی ہے ایسی لڑکی کی جو اپنے رشتوں سے بہت محبت کرتی ہے اور ان سے جدا ہونے کی سکت نہیں رکھتی...