آنٹی پلیز میں لے جائوں آیت کو
اریبہ نائلہ بیگم کہ ساتھ بیٹھی ان کو منانے میں لگی تھی
میں چھوڑ جائوں گی جلدی آیت کو
اریبہ نے پھر کہاوہ سب باتیں تو ٹھیک ہیں بیٹا مگر اسے بخار ہے نہ
نائلہ بیگم نے اسے ٹالاتبھی تو کہہ رہی ہوں اس کا موڈ بھی چینج ہوجائے گا
اریبہ نے انہیں قائل کرنا چاہاٹھیک ہے جائو تم لوگ ، نائلہ بیگم نے مانتے ہوئے کہا
آنٹی ہم سب فرینڈز ہی ہیں میں آیت شفق شیزا اور شایان بس ساتھ ہوگا
اریبہ نے جھوٹ بولاہاں ٹھیک ہے جائو تم لوگ خیر سے
نائلہ بیگم نے کہا اور اریبہ خوش ہوتے ہوئے اٹھ گئیںاریبہ اوپر آئی اور کمرے میں آکے دروازہ بند کیا
سامنے بیڈ پہ آیت اسی طرح بیٹھی ہوئی تھی اریبہ پاس آئیمیں نے آنٹی کو منالیا ہے تم چلوگی نہ
اریبہ نے اس کہ ساتھ بیٹھتے ہوئے پوچھا
آیت نے سر ہلادیاپھر اٹھو جلدی تیار ہوجائو اپنا حلیہ سنوار لو کچھ
اریبہ نے کہا تو آیت سر ہلا کر اٹھ گئیآیت واش روم میں آئی
آئینے کہ سامنے کھڑے ہوئیاپنا چہرہ دیکھا اور تلخی سے مسکرادی
*میرا انتظار کرنا*
*افان نے کہا ہے وہ اس رشتے کو قائم نہیں رکھنا چاہتا*
*افان نے پیپرز سائن کردیے ہیں*
آیت نے پانی کا نل کھولا
اور بہتے پاندی کی دھار کو دیکھتی رہی*ایسا کیسے ہوسکتا ہے میرے ساتھ*
*تحجد کی دعا تو کبھی رد نہیں ہوتی میری کیوں ہوگئی*
اسے افان کا چہرہ یاد آیا اس کا اس طرح تڑپنا
آیت نے سر جھٹکااس نے اپنے چہرے پہ پانی کہ چھینٹے مارے
*آیت تم اب بھی میرے نکاح میں ہو*
*آیت تم اب بھی میرے نکاح میں ہو*آیت کہ کانوں میں افان کہ یہ الفاظ گونج رہے تھے
آیت کہ چہرے پہ پانی کہ ساتھ ساتھ اس کہ آنسو بھی بہہ رہے تھے
اس نے پانی کا نل بند کردیا اور دوپٹے سے اپنا چہرہ صاف کرنے لگی
VOUS LISEZ
Ahsas Muhabbat❤ (Complete Novel)
Fantasyاسلام علیکم یہ میرا پہلا ناول ہے احساس محبت... یہ کہانی ایک محبت کی کہانی ہے جس میں محبت کا احساس ہے.. وہ محبت جو ایک اٹل حقیقت ہے.. وہ محبت جس کا ایک بلند مقام ہے.. یہ کہانی ہے مقدر کی آپ کی تقدیر کی اس میں پتا چلے گا جو آپ کے نصیب میں ہے وہ ضرور...