نہیں ایسا نہیں ہوسکتا
افان بڑبڑایانہیں ایسا کیسے ہو سکتا ہے
افان کی آواز کسی سرگوشی کہ ماند لگینہیں نہیں یہ سب ایک خواب ہے
بہت برا
بہت بھیانک
یہ ایک سیراب ہے بہت برا
افان کی آواز اب پہلے سے بلند ہوتی جارہی تھییہ سب جھوٹ ہے
ایک فریب ہے
افان کی آنکھوں سے خون نکلنے کو تیار تھایہ سب دھوکہ ہے میرے ساتھ
ایسا کیسے ہوسکتا ہے میرے ساتھ
افان کو اپنے گالوں پہ پانی پھسلتا ہوا محسوس ہوامیرا خدا ایسا نہیں کر سکتا میرے ساتھ
میرا خدا مجھ سے محبت کرتا ہے بہت محبت کرتا ہے
پھر وہ میری محبت مجھ سے کیسے چھین سکتا ہے
افان جیسے اپنے آپ سے بات کرنے لگانہیں نہیں ایسا نہیں ہوسکتا
وہ یہ دہراتا جاتامیں نے بہت دعائیں کی ہیں میری دعائیں رائیگاں تھوڑی جائیں گی
وہ رب مجھے 70 مائوں جتنا پیار کرتا ہے وہ ایسا نہیں کرسکتا میرے ساتھ
وہ اپنی دھن میں بولے جارہا تھا نہ آس پاس کا ھوش نہ آس پاس کہ لوگوں کامیں نے بہت دعائیں کی ہیں کہتے ہیں سچی دل کی دعا رد نہیں ہوتی میری کیسے ہوگئی
نہیں ہوسکتی میری دعا رد
وہ اپنے چہرے پہ بیدردی سے آئے آنسوئوں کو ہٹاتے بولاتحجد کی دعا تو ضرور قبول ہوتی ہے نا تو میری بھی ہونی چاہیے تھی
اب وہ اس چہرے پہ نظریں جمائے کہ رہا تھا جس کہ لیے وہ دن رات تڑپتا رہا تھاافان آگے آیا اس کے مقابل مگر آج بھی اس کے پیروں نے اس کا ساتھ نہ دیا وہ وہیں زمیں پہ بیٹھتا چلا گیا
کیوں نہ ہوسکی تم میری بتائو مجھے
میرے علاوہ تم کیسے کسی اور کی ہوگئیمیں نے پوری صداقت اور ایمانداری سے محبت کی ہے تم سے اور اپنی آخری سانس تک کرتا رہوں گا اگر میں یہ سب دیکھنے کے بعد بھی زندہ رہا
تم میری زندگی میں میری مرضی کے بغیر آئی تھی
مگر میں اب تمہیں کہیں جانے نہیں دوں گا
نہیں تمہیں میں کہیں جانے نہیں دوں گا نہیںمیرا حال دیکھو کیا میں ایسا تھا تمہاری محبت میں پاگل ہوگیا ہوں میں اور تم
افان نے اس کہ چہرے پہ نظریں جمائے کہامیں دن رات تمہاری ایک جھلک دیکھنے کہ لیے تڑپا ہوں اور اب میں تمہیں دیکھ رہا ہوں تو اس حالت میں
اس ہولناک خاموشی میں افان کے رونے کی آواز شامل تھی
خاموشی بھی افان کہ ساتھ رو رہی تھی***********************************
افان شایان نے پکارا تو افان نے اسے دیکھا
اب آگے کیا ارادہ ہے میرے بھائی شایان نے پوچھا
کس بارے میں افان الجھا
میری شادی کہ بارے میں یار شایان نے زچ ہوکے کہا
ہم یہاں کیا ڈسکس کرنے آئے ہیں اور تو کن سوچوں میں پڑا ہے
ہاں نہیں وہ افان الجھا
یہ لو ھادی ان سب کے آرڈر لے کر واپس آیا
ھادی اس کو زبردستی لے کہ آیا ہے کیا یار شایان نے افان کی طرف اشارہ کرتے کہا
ھادی نے افان کو دیکھا جو اسے ہی دیکھ رہا تھا
ھادی کیا بتاتا کہ وہ واقعی افان کو زبردستی لے کر آیا ہے
افان چل شایان نے بلایا ہے ڈسکشن کرنی ہے شادی کی
ھادی نے افان کے کمرے میں آکے کہا
نہیں میں نہیں چل رہا افان نے ٹالا
پاگل نہ بن کتنے دن سے گھر میں بند پڑا ہے ھادی نے غصے سے کہا
تو کیا کروں باہر نکل کہ میں افان نے بھی غصے سے کہا
تو اتنا مایوس کیوں ہوگیا ہے
ھادی نے کہا
دنیا ختم ہوگئی ہے کیا
ہاں مجھے لگتا ہے میری دنیا ختم ہوگئی ہے
افان نے مایوسی سے کہا
افان ایسا نہ کہہ میرے یار ھادی صوفے سے اٹھ کہ افان کے گلے لگ گیا
شایان کی شادی گزر جانے دے پھر ڈھونڈتے ہیں بھابی کو
ھادی نے اسے پھر سے دلاسا دیا
اتنے وقت سے اور کیا کر رہے ہیں ہم ھادی
افان ہنوز مایوس ہی تھا
یار اتنا مایوس نہ ہو
شایان کی شادی گزر جانے دے پھر ہم مل کہ کرتے ہیں کچھ ابھی چل شایان انتظار کر رہا ہے ہمارا کیفے میں
ھادی نے افان کو اٹھاتے ہوئے کہا
اچھا آتا ہوں افان نے اٹھتے ہوئے کہا اسے احساس تھا سب اس کی وجہ سے پریشان تھے اب وہ کسی کو اور زیادہ پریشان نہیں دیکھنا چاہتا تھا
اب تو کہاں کھو گیا شایان نے ھادی کا کندھا ہلایا
نہیں کہیں نہیں ھادی نے کہا
اچھا اب بتائو تم لوگ نکاح کی تیاری کہاں پہچی شایان نے اپنی دھن میں واپس آکے پوچھا
نکاح کی سب تیاری مکمل ہی سمجھو ھادی نے کہا
اچھا گڈ شایان نے خوشی سے کہا
ھادی نے بھی سر ہلادیا آج کل وہ ڈبل کام کر رہا تھا
پہلے بابا کے ساتھ آفس اس کے بعد شایان کے شادی کی تیاریاں اپنے حصے کی بھی اور افان کے بھی حصے کی بھی۔۔۔
YOU ARE READING
Ahsas Muhabbat❤ (Complete Novel)
Fantasyاسلام علیکم یہ میرا پہلا ناول ہے احساس محبت... یہ کہانی ایک محبت کی کہانی ہے جس میں محبت کا احساس ہے.. وہ محبت جو ایک اٹل حقیقت ہے.. وہ محبت جس کا ایک بلند مقام ہے.. یہ کہانی ہے مقدر کی آپ کی تقدیر کی اس میں پتا چلے گا جو آپ کے نصیب میں ہے وہ ضرور...