Admission ka Syaapa

1 0 0
                                    

ممکن ہے گر تو کرے۔۔۔
عبید ہاشمی
پہلی قسط
ایڈمیشن کا سیاپا

یہ ہے لاتور شہر اسٹوڈنٹس یہاں امید کا جوا کھیلنے آتے ہیں ۔ اور جو یہاں پر کامیاب ہوگیا ۔ زندگی کے آنے والے سالوں میں اسے آپ ڈاکٹر، انجینر ، پولس آفیسر ، سرجن ، پائلٹ ، نیوی آفیسر ، میجر کی پوسٹ پر دیکھ سکتے ہیں ۔۔ یہ شہر پڑھائی کے لیے کافی مشہور ہے ۔ یہاں پر عام طور پر نیٹ اور سی ای ٹی کے اسٹوڈنٹ کی بھر مار ہوتی ہے ۔ جب ٹیوشن چھوٹتے ہیں تو انسانوں کے میلہ دیکھنے کے لیے آپ کو مل جاتا ہے ۔ یہاں پر ہزاروں کی تعداد میں اسٹوڈنٹ مختلف شہروں سے جمع ہوتے ہیں ۔جو ہر وقت اسٹڈی میں مشغول رہتے ہیں اسٹڈی ہی انکا اوڑھنا بچھونا ہوتا ہے ۔ عموما یہاں انڈیا کے تقریبا ہوشیار اور ہر سال ٹاپ رینک میں رہنے والے اور جیب سے امیر لوگ کے شہزادے دسویں اور بارہویں اچھے مارکس سے یا یوں کہیے کہ ان میں بھی ٹاپ کرنے کے لیے یہاں پر دو سال کے لیے رہائش اختیار کرتے ہیں ۔
_______________________________

چلیں اب آپ کو یہاں کی کچھ خصوصیات دکھاتے ہیں یہاں پر سیکڑوں کی تعداد میں ٹیوشن کلاسس ہیں ۔ جو ایک طرح سے اسٹوڈنٹ کے فیچور کے ساتھ سودا کرتے ہیں ۔۔ یہاں پر ٹیوشن کلاس میں ایڈمشن لینے کے لیے مہینوں کی پلاننگ اور جیب خوب بھری ہونی چاہیے ۔ اور آپکا پرسینٹیج بھی ۔
آسان لفظوں کہا جائے تو آپ نے میرٹ میں ہی ہونا چاہیے ۔ یہاں پر کئی مشہور ٹیوشن کلاسس ہیں ۔ ان میں ایک برائیٹ فیوچر (فرضی نام ) جس میں داخلہ لینا آپ کے لیا ناکوں چنے چبانے کے برابر ہے ۔
یہاں پر جانے سے پہلے لوگ اپنے ساتھ کسی منسٹر یا منتری کا سفارشی خط ساتھ لے جاتے ہیں تا کہ ایڈمشن مل جائے۔یہاں پر غریبوں کا کوئی کام نہیں یہاں پر پیسہ پانی کی طرح بہانا ہوتا ہے ۔ یہاں کے اسٹوڈنٹ میجراٹی کا  ڈاکٹر ، انجینر ، پائلٹ وغیرہ کا نمبر آسانی سے لگ جاتا ہے ۔ اور اس سب کا وجہ وہاں کا ایجوکشن سسٹم اور وہاں کے ویل ایکسپرینس استاذوں کو جاتا ہے ۔ یہاں پر ایڈمشن مل گیا سمجھو آپ کا نمبر کنفرم ہوگیا ۔ ڈاکٹری ، انجینرنگ ، وکیل  وغیرہ کے لیے ۔
     دوسرے پر ہیں اسینٹ(فرضی نام) ٹیوشن کلاسس یہاں پر سیکنڈ ٹائپ کے اسٹوڈنٹ کو ایڈمشن مل سکتا ہے ۔ چاہے وہ پیسے کہ بل بوتہ پر ہی کیوں نا ہو ۔ اور یہاں کی خصوصیت یہ کہ یہاں خصوصا جوان استاذ آپ کی تربیت کرتے ہیں ۔ اور یہ نئی جنریشن کو اسی نئے انداز میں ٹریٹ کرتے ہیں ۔ ان کا رزلٹ بھی کافی بہتر ہوتا ہے۔
       اور تیسرے پر ہیں پروگیسیو کلاسس (فرضی نام) یہ کلاسس دوسرے کلاسس سے تھوڑی مختلف ہے ۔ آپ کو تجسس تو ہوگا کہ اس میں کیا مختلف ہوسکتا ہے ؟ تو چلئیے میں آپ کو بتاتا ہوں ۔ اس میں سب سے بڑا چینج یہ کہ یہاں پر فیس میں کمی ہوسکتی ہے ۔ اور سبجیکٹ وائز ڈسکوانٹ بھی آویلیبل ہے ۔ یہاں پر غریب طلبہ کی بھرمار ہے۔ اور ایک طرح سے یہ غریبوں کا ٹیوشن کے نام سے بھی کافی مشہور ہے یہاں کے استاذ غریب گھرانوں سے تھے تو شاید وہ غریبوں کی پریشانیوں کے سمجھ سکتے ہیں ۔ شاید اسلئے یہ چیزیں یہاں ہوتی ہے ۔
       ویسے یہاں پر بہت ساری کلاسس ہے لیکن ہر یک کو واضح کرنا مشکل ہے ۔ یہاں پر ہر کلاسسس میں ڈسکاونٹ دیا جاتا ہے ۔
اور تو اور یہ بات جان کر آپ کو شاید تھوڑی سی حیرت بھی ہو کہ یہاں پر بروکر لوگ ہوتے ہیں جو اسٹوڈنٹس کو ان ٹیوشن کلاسس تک پہنچاتے ہیں اور اپنا کمیشن ٹیوشن کلاسس والوں سے لیتے ہیں ۔
_______________________________
یہ برائٹ فیوچر ٹیوشن کلاسس ہے ۔کافی وسیع بلڈنگ ہے ۔ دیکھ کے ایسا لگتا ہے کسی کیمپس میں ہوں ۔ آس پاس کافی درخت ہے ۔ مطلب یہاں کا انوارمینٹل کافی بہترین ہے ۔ اور یہ سامنے کی جانب بڑا سا پارک ہے ۔ جہان نے اپنے بابا  کی طرف دیکھا اور کہنے لگا بابا مجھے ایڈمشن مل جائیگا نا ؟ ہاں بیٹا ۔انشاللہ ۔ ہم دونوں باپ بیٹے کافی دور سے آئے ہیں ۔ ہم نے آتے وقت ٹرین سے سفر کیا تھا ۔ برائٹ فیوچر کلاسس کا نام بہت سنا ہے ۔ سوچا ہے جہان کو یہاں ایڈمشن دلا دیا جائے ۔ تاکہ وہ اپنی اسٹڈیز یہی کمپلیٹ کرسکے اور آگے چل کر کچھ بن جائے ۔ ہمیں یہاں تک آنے میں پورے دو گھنٹے لگے ہیں یہاں سے اودگیر ٦٧ کلو میٹر ہے ۔ جہان کے بابا پاپولر ٹیلرس نامی ایک دکان پر ٹیلرنگ کرتے ہیں ۔ جہان کا دسویں کا پرسینٹج ٨۔٩١ ہے۔  یہ شاید لائبریری ہے کافی بڑی نظر آرہی ہے ۔ شاید ہی میں نے کبھی اتنی بڑی لائبریری دیکھی ہو ۔ بالا آخر ریسپشن تک پہنچ ہی گئے ۔ مجھے اور بابا کو میم نے بیٹھ جانے کا کہا ہے ۔ اور تھوڑا انتظار کرنے کے لیے کہا ہے ۔میم اندر کچھ پوچھنے یا بتانے کے لیے گئی ہے ۔ بابا سے کہا جناب آپ اندر جا سکتے ہیں ۔ میں بھی ساتھ اٹھنے لگا ۔ میم نے کہا آپ یہی رکئیےصرف  آپ کے بابا ہی جاسکتے ہیں ۔ بابا آفس میں جا چکے ہیں ۔ میں مضطرب حالت میں بابا کا انتظار کر رہا ہوں ۔
_______________________________

You've reached the end of published parts.

⏰ Last updated: Oct 28, 2020 ⏰

Add this story to your Library to get notified about new parts!

Mumkin Ha Gar Tu KareWhere stories live. Discover now