part-11

120 15 4
                                        

صراطِ مُستقیم

Sirat-e-mustaqeem
writer :
Meesha Qureshi
Episode # 11
قسط نمبر ١١

نوری نے بچوں کو سکول سے پِک کیا۔سبھی بہت خوش تھے سوائے دانی کے جو کہ منہ بسورے بیٹھی تھی ۔

”نورے آپا!“ اسد نے اُسے پکارا تھا ۔
”ہاں بولو میرے شیر ۔“اسد کے پکارنے پر نوری نے بیک ویو مرر سیٹ کرتے ہوئے کہا۔

”نورے آپا وہ سکول میں چھوٹی سی گیٹ ٹو گیدر ہے۔“
”چھوٹی سی مطلب....“
”نورے آپا بس آپ میں  اور پرنسپل“ اسد نے معصوم سی صورت بناتے ہوئے کہا۔

سوائے نوری کے سب ہی کے قہقے فضاء میں بلند ہوئے تھے جن میں ابراہیم بھی شامل تھا ۔
”یہ کس قسم کی گیٹ ٹو گیدر ہے؟“
”کیوں بلایا ہے پرنسپل نے اب کیا کیا ہے تم نے.... “

”وہ نورے آپا کلاس میں ایک بچہ دانی کو چڑا رہا تھا ۔وہ کہہ رہا تھا دانی کے پاس ماما نہیں ہے دانی روئی تو مجھے غصہ آیا اور میں نے اُس کے منہ پر مکا مارا اور اُس کا دانت ٹوٹ گیا۔“
اسد نے پوری روداد سنائی۔

”بہت اچھا کیا میرے شیر اور پر نسپل کو تو میں دیکھتی ہوں ذرا۔“نوری نے اسد کی بہادری کو سراہا تھا ۔وہ خوش بھی ہوئی تھی کیونکہ وہ اِن بچوں کو اتنا ہی بہادر بنانا چاہتی تھی ۔کہ وہ ظلم کے خلاف لڑ سکیں۔

”نورے آپا آپ کو پتہ ہے اُس کا دانت میرے ہاتھ پر لگا تھا اور میرے ہاتھ سے خون نکلا تھا ۔“اسد نے معصوم سی شکل بناتے ہوئے اپنا ہاتھ نوری کے آگے لہرایا۔

”ارے میرا شیر ابھی ٹھیک ہو جائے گا۔“ نوری نے اپنے لب اسد کے ہاتھ پر رکھ کر پیار کیا۔

”ارے نورے آپا یہ تو ٹھیک ہو گیا۔“ اسد نے شرارت سے بھر پور لہجے میں کہا۔ابراہیم بھی اُس کی شرارت پر مسکرایا تھا ۔کیونکہ وہ دوسری دفعہ اُس کا یہ ڈرامائی انداز دیکھ رہا تھا ۔
”ڈرامے باز۔“ نوری نے وہی کہا جو وہ ہر دفعہ کہتی تھی ۔

نوری نے دیکھا دانی کافی دیر سے خا موش تھی۔ نوری نے دانی کو پکارا۔مگر وہ اپنی ہی دنیا میں گم تھی ۔نوری کے دوبارہ پکارنے پر وہ اپنی دنیا سے باہر آئی۔
”جی نورے آپا۔“

”کیا بات ہے کیوں اُداس ہے میرا بچہ۔“
”نورے آپا دانی کہہ رہی تھی کہ وہ بھی اپنی ماما کے پاس چلی جائے گی۔ پھر اُسے سکول بھی نہیں جانا پڑے گا۔“
دانی کے بجائے اسد نے جواب دیا تھا ۔

اسد کی بات پر نوری کو شدید غصہ آیا تھا ۔نوری نے بیچ سڑک پر اچانک گاڑی کی بریک لگائی اُس کا سر ڈیش بورڈ سے ٹکراتے ٹکراتے بچا تھا ۔

”دانی گاڑی سے اُترو ۔"نوری نے غصے سے بھر پور لہجے میں کہا۔مگر دانی اپنی جگہ سے نہیں ہلی وہ جانتی تھی نورے آپا کو بہت غصہ آیا ہوا ہے اور وہ پتہ نہیں کیا کریں گی۔

صراطِ مُستقیمWhere stories live. Discover now