رفیق صاحب کے گھر تو آج خوشیوں کا سماں تھا..... بیٹے کی شادی جو تھی.... ہر طرف گھما گھمی کا
ماحول تھا.... ہر کوئی اپنی ہی تیاریوں میں مگن تھا.....
" ہانی... ہانی..... تم یہاں بیٹھی ہو مہندی نہیں لگوانی کیا... "
ہانی اپنی ہی دنیا میں مگن تھی... جب ماہم نے اُسے ہوش دلوائی....
" ہ... ہ... ا... ہاں کیا ہوا "
" یار کیا ہوا ہے تمہیں.... کہاں گُم ہو.....؟؟ "
" کچھ نہیں یار بس ایسے ہی..... تم بتاؤ کیا کہہ رہی تھی..... "
ہانی نے افسردہ انداز میں کہا......
" کوئی پریشانی ہے کیا.... مجھے بتاؤ...... "
ماہم بھی پریشان ہو گئی تھی......
" کچھ نہیں یارا وہ بس ارسل..... "
ابھی ہانی نے اتنا ہی کہا تھا کہ ماہم شرارت سے بول پڑی.....
" اووووووو۔ہوووووووو تو یہ بات ہے...... سئیاں جی کا انتظار ہو رہا ہے......."
ماہم نے ہانی کو چھیڑتے ہوۓ کہا...... صرف وہی ہانی کے دل کی بات جانتی تھی اور اِسے تنگ بھی کرتی تھی
" فضول نہیں بولو ماہم.... "
ہانی کو رہ رہ کہ اُس وقت پہ غصہ آرہا تھا جب اُس نے اپنی فیلنگز ماہم کے ساتھ شئیر کی تھیں..... ماہم ہانی اور ارسل کے ماموں کی بیٹی تھی..... اور اِس کے ہی بھائی حارث کی آج مہندی تھی..... ماہم کو شرارت سوجھی......
" ارسل تم...... کب آۓ؟ آؤ نا ہانی کب سے تمہارا انتظار کر رہی تھی کیوں ہانی...."
ماہم کے یہ کہنے کی دیر تھی ہانی نے جھٹ سے مُڑ کے دیکھا.... لیکن وہاں کوئی بھی نہیں تھا......
ماہم اونچی آواز میں سوری بول کے بھاگ گئی.....
" ماہی کی بچی تو نہیں بچے گی آج رُک زرا ماہی.......بھاگ کہا رہی ہے..... اِرھر آآآآ..... ما.....ہییی"
ماہم کو سب ماہی کہتے تھے....... ہانی ماہی کے پیچھے بھاگ رہی تھی کہ اچانک کسی کے ساتھ ٹکڑائی اِس سے پہلے کہ وہ گِرتی کِسی کے مضبوط ہاتھوں نے اُسے بازوؤں سے تھام لیا......
ہانی نے نظریں اُٹھا کے دیکھا.... اور بس دیکھتی ہی رہ گئی....بلو کلر کی شرٹ.... بلیک کلر کی پینٹ...... بال نفاست سے سیٹ کیے ہوۓ..... چہرے پہ ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ وہ کسی شہزادے سے کم نہیں لگ رہا تھا........
"اکھو....... اکھو.... اکھو.... "
ماہی کے کھاسنے سے وہ ہوش میں آئی تھی.....
ہانی گڑبڑا کر ارسل سے علیحدہ ہوئی.....
" آرام سے کیا ہو گیا ہے تم دونوں کو پتہ نہیں کب بڑی ہو گی تم لوگ..."
ارسل اِن دونوں سے دو سال بڑا تھا.... جبکہ وہ دونوں ہم عمر تھیں..... تینوں کی آپس میں بڑی اچھی بونڈِنگ تھی...... لیکن ارسل اپنی پرسنل باتیں صرف ہانی کے ساتھ شئیر کرتا تھا.... اور یہ بات سب بڑے جانتے تھے....
" تم کب آۓ..... "
ہانی کافی حد تک سنبھل چکی تھی.....
" بس ابھی آیا تھا..... اور یہ تم دونوں کے بیچ کیا چل رہا ہے......"
ماہی نے شرارتی نگاہوں سے ہانی کی طرف دیکھا.....
ہانی نے اُسے گھوری سے نوازا.....
ارسل پھر بول پڑا.... میں یہاں کھڑا ہوں.....
" ہ.. ہ....ہاں....ہمارے بیچ ک...کچ.....کچھ بھی تو نہیں...."
ہانی نے اٹکتے ہوۓ کہا اور ماہی کی طرف دیکھا جیسے کہہ رہی ہو...... سنبھال لے میری بہن...... ماہی اُس کا اشارہ سمجھ چُکی تھی....... اِس لیے فوراً بولی.....
" ہاں.... کچھ بھی تو نہیں ہم تو بس ایسے ہی لگی ہوئی تھیں..... "
" ہاں پاگل جو ہو..... اچھا ماما کہا ہیں.... میں اُن سے مل لوں زرا..... "
" کیا......... کہا.....تم نے... پاگل...... تم ہو گے پاگل...... ڈفر...... عقل سے پیدل....... لنگور کہیں کے..... "
ہانی تو اُسے اور سُناتی لیکن اپنی ماں کی آواز پہ اُسے بریک لگی...
" ہانی یہ کیا طریقہ ہےکسی سے بات کرنے کا..... چلو سوری بولو.... "
شبانہ بیگم کے بولنے پہ ماہی نے بڑی مشکل سے اپنی ہنسی کا گلہ گھونٹا....
" ہنہ...... سوری وہ بھی میں اِس سے..... ایسی تو کوئی بھی اُمید نہ رکھیں مجھ سے.....اور سوری تو اِسے بولنی چاہیے.... "
ہانی پیر پٹختی ہوئی چلی گئی....ماہی بھی اِس کے پیچھے پیچھے بھاگ گئی.... جبکہ شبانہ بیگم نے اپنی بیٹی کی اِس حرکت پہ اپنا سر پیٹ لیا......
ارسل ہلکا سا مسکرایا کیوں کے وہ سمجھ چُکا تھا کہ ہانی اِس سے ناراض ہے.....اور دل ہی دل میں سوچا....... میرا کام تو بس اِن لڑکیوں کو منانا ہے...... اُف یہ زندگی بھی نہ پتہ نہیں کون کون سے کام کرواتی ہے.......
" خالہ چھوڑے اِسے..... آپ بتاۓ...... کیسی طبیعت ہے آپ کی... "
اپنی سوچوں کو جھٹک کے ارسل نے اپنی خالہ سے کہا.........
" میں ٹھیک ہوں بیٹا..... تم سفر سے آۓ ہو جاؤ فریش ہو جا کے میں کھانا لگواتی ہوں.... "
" جی.... پہلے ماما سے مل لوں.... پھر فریش ہوتا ہوں..... "
ارسل شبانہ بیگم کو کہتے ہوۓ آگے بڑھ گیا......
*******************************************
Asalamualikum!!!!
Aj ki episode main jo glti hui ho wo zaroor bataye ga ku k galtiya tu insan sa hi hoti han or muje apni gltiya thk krna ka mooka bi milla ga!!!!
Or aga sa pora khyal rkhon gi or glti sa perhaz kro gi😁😁😁
Allah ap ko khush rakhe ameen 💖 💖
Apna reviews zaroor digea ga
Shukriya!!! 💕💕
YOU ARE READING
غمِ عشق ❤️
Fantasyیہ داستان ہے عشق کی، جنون کی.......... 🔥💖💖 ایسا عشق جو انسان کو کہیں کا نہیں چھوڑتا.. 🔥🥀 تباہ و برباد کر دیتا ہے 🔥💯 اس کہانی میں بھی ہم کچھ ایسے کرداروں سے ملیں گے جنہیں نے جنون کی حد تک عشق کیا.... لیکن کچھ اپنوں نے ہی ان کو ملنے نہ دیا🍂🍂 ...
