part 1

1.8K 36 6
                                    

ارے تم ادھر ہو میں کب سے ڈھونڈ رہی تھی تمہیں کین ایمی سے لیتے ہوۓ اس نے ایک ادا سے بولا

اچھا لیکن میں تو تمہیں بتا کر آئ تھی۔

ہاں مطلب اتنے بڑے گراؤنڈ میں ڈھونڈھنا آسان تھوڑی ہے اس نے دانت نکالتے ہوۓ کہا😘
اور تم اتنی باتونی ہو نہ کہ میں بھول ہی گئ کہ کیا بتانے آئ تھی۔ ماہی نے منہ پھلا کر کہا۔۔

اوکے بابا سوری اب بتاؤ کیا خیال آیا تھا تمہیں ۔۔

یہ ہوئ نہ بات اب سنو میرا شعر جو ابھی ابھی میں نے لکھا ہے دھیان سے سننا۔۔۔

ایمی نے اپنا پورا فوکس ماہی پر کیا یہ جانتے ہوۓ بھی کہ وہ اب فضول ہی بولے گی

ماہی نے ایک نظر ایمی کو دیکھا پھر کہنا شروع کیا۔

کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے

واہ واہ ۔۔۔۔۔۔۔ماہی نے خود ہی بول دیا کیونکہ اسے پتہ تھا کہ ایمی اسے داد نہی دینے والی

کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے

آگے ارشاد فرمائیں گی یا میں جاؤں ویسے ہی لیٹ ہو گئ ہوں ایمی نے چڑ کر کہا

اب جلو نہ میرے ٹیلینٹ سے اور دھیان سے سنو ورنہ پچھتاؤ گی

اوکے سناؤ پر جلدی ایمی نے آخری وارننگ دی

اچھا سنو
کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے
کہ دماغ ہونے کے باوجود خیال دل میں کیوں آتا ہے۔۔۔😂😂

ایمی بالکل نارمل انداز سے اسکی نہایت ہی عمدہ شعر سنتی ہے اور اپنا بیگ اٹھا کر جانے لگتی ہے

ایمی تم نے بتایا نہیں کیسا تھا؟

بہت عمدہ ۔۔
اگر تم بیت بازی میں حصہ لو تو یقیناً نیچے سے فرسٹ ضرور آؤگی۔۔
وہ بہت آرام سے بول کر جانے لگتی ہے۔

سچ میں ۔۔وہ بہت اشتیاق سے پوچھتی ہے پر جب بات سمجھ آتی تو ایمی کی پشت کو گھور کر رہ جاتی۔۔۔ایمی کی بچی ۔۔۔۔۔۔

تو زندگی من ھستی۔۔۔۔۔۔ CompleteWhere stories live. Discover now