انٹرمِشن/کلائمیکس

34 3 4
                                    

سست روی سے چلتی زندگی میں ایک دم سے تیزی آئی تھی. جیسے کوئی بھونچال آیا ہو
یا جیسے کوئی طوفان,
جیسے کسی نے فاسٹ فارورڈ کے بٹن پر ہاتھ رکھ دیا ہو
اور پھر ہٹانا بھول گیا ہو...

کچھ دنوں کے اس طوفان کے بعد زندگی ٹھہر سی گئی تھی,
جیسے اسٹاپ کا بٹن دبا دیا گیا ہو,
جیسے کہانی ختم ہوگئی ہو,
جیسے پلئیر پر چلنے کو اب کچھ باقی نہ رہا ہو,
یا پھر شاید...  زندگی ختم ہوگئی ہو...

کم از کم اُسے تو ایسا ہی محسوس ہو رہا تھا....

*****

اس کہانی کو سمجھنے کے لئے مووی کو تھوڑا ریوائینڈ کرتے ہیں... یا پھر یوں کہہ لیجیۓ کہ زندگی کی ڈائری کے کچھ اوراق پیچھے کو پلٹتے ہیں..

یہ امایہ کی زندگی ہے!

اسے آپ ایک مووی کی طرح دیکھیں یا ایک کہانی کی طرح پڑھیں یہ آپکا فیصلہ ہے. بس اتنا یاد رکھیے کہ انسان کی زندگی ہمیشہ ایک ہی رفتار سے نہیں چلتی اس کے ساتھ اپنے قدموں کی رفتار کو ملانا پڑتا ہے.
کبھی یہ کچھوے کی رفتار سے چلاتی ہے اور کبھی خرگوش کی رفتار سے بھگاتی ہے.
اسلئے تھکنا تو لازم ہے ہی مگر اس تھکن کو اپنی ہار کبھی نہ سمجھیئے گا ورنہ زندگی ختم ہوجائے گی...

آئیے امایہ کی زندگی پر نظر دوڑاتے ہیں...

You've reached the end of published parts.

⏰ Last updated: Jan 19, 2023 ⏰

Add this story to your Library to get notified about new parts!

اوراقِ زیستWhere stories live. Discover now