موبی لنک فرنچائز پر گیا وہاں ایک محترمہ کمپیوٹر کے سامنے بیٹھی کسٹمرز کے مسائل حل کررہی تھی، جب میری باری آئی میں اُٹھ کر اس کے سامنے بیٹھ گیا اور اپنا مسئلہ بتایا،
محترمہ نے کہا کہ اپنا موبائل نمبر بتائے،
میں نے کہا ۔۔۔۔۔۔۔ زیرو تین سو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سر پلیز انگلش میں بتائیں، کمپیوٹر کے سامنے بیھٹی خاتون نے مجھ سے کہا،
میں نے کہا: انگلش میں کیوں بتاؤں ؟؟
کیا آپ کینیڈا سے آئی ہیں یا آپ نے مجھے امریکن سمجھ لیا؟؟
میری بات سن کر اس کے ساتھ بیھٹی دو خواتین بھی ہنس پڑی، منہ پر ہاتھ رکھ کر اپنی ہنسی چھپانے کی کوشش کی، محترمہ نے جب صورتحال دیکھی تو آگ بگولہ ہو گئیں، اور کہا کہ یہ کس طرح کی بات کررہے ہو بات کرنے کی تمیز نہیں تمہیں،
میں نے کہا: اس میں تمیز کہاں سے آگئی، قومی زبان اردو ہے اور آپ نے فرمائشی پروگرام لگایا ہوا کہ انگریزی میں بتاؤ کیوں بتاؤں انگریزی میں؟؟؟
آوازیں بلند ہوئیں تو پیچھے کے کمرے سے ایک مرد نکلا اور کہامہتاب صاحب کیا بات ہے کیسا شور ہے یہ؟؟
میں نے ساری بات بتائی تو ہنس کر کہنے لگا چلو اپنا نمبر بتائیں اور اُردو میں ہی،
نوٹ انگریزی :
ایک زبان و رابطے کا زریعہ ہے ناکہ قابلیت و نالج ، خواتین و حضرات اس کو تمیزداری اچھائی یا برائی اور اخلاق کا معیار سمجھنے سے پرہیز کریں..
YOU ARE READING
انگریزی
Short Storyنوٹ انگریزی : ایک زبان و رابطے کا زریعہ ہے ناکہ قابلیت و نالج ، خواتین و حضرات اس کو تمیزداری اچھائی یا برائی اور اخلاق کا معیار سمجھنے سے پرہیز کریں..
