سکونِ قرب💞...

By bareera_2002

4.7K 406 176

خدا ڈھونڈنے سے واقعی مل جاتا ہے... مگر اس وقت جب آپکی تلاش سچی اور آپکی ہوتی ہے... اور جس تلاش کے کشکول میں ک... More

part 1
Part 2
Part 3
Part 4
Part 5
Part 6
Part 7
Part 8
Part 9
Part 10
Part 12
Part 13
آخری باب....... Ep 14

Part 11

208 22 25
By bareera_2002

سورج کی روشنی منتہا کے معصوم چہرے کو مکمل روشن کرہی تھی _ اس کا الارم پچھلے ایک گھنٹے سے بجی جارہا تھا پر وہ نیند کی وادیوں میں مکمل کھوئی ہوئی تھی ورنا ایسا نا تھا کہ وہ الارم کی آواز سن کر اسے اگنور کر دے بلکے وہ تو الارم کی پہلی آواز پر ہی اُٹھ جاتی ہے پر آج کل پتا نہیں وہ کن خوابوں میں رہ رہی تھی....
اُف کیوں بجے جارہے ہو تم وہ الارم کو بند کر کے کہتی ہے تم بھی میری طرح  ضدی ہوتے جارہے ہو _
ٹائم کیا ہورہا ہے وہ اپنا فون اٹھا کر ٹائم دیکھتی ہے
اوہ یار حد ہے بارہ بج رہے ہیں دینا کی آج رات کی فلائٹ بھی ہے اور مجھے اسے ملنے بھی جانا ہے وہ وہ جلدی جلدی اُٹھتی ہے منـ ہاتھ دھو کر جلدی سے کالے رنگ کی شلوار قمیض پہنے ڈوپٹا اپنے گرد اچھے سے لپیٹے فون اٹھاتی کمرے سے باہر نکلتی ہے_
ارے اسلام علیکم! ہماری بیٹی کی صبح ہوگئی حارث صاحب ناشتہ کرتے ہوئے منتہا کو کہتے ہیں...
وعلیکم اسلام! جی بابا! کیسے ہیں آپ؟
جی بیٹا میں بلکل ٹھیک ہوں آپکی دعائیں ہیں....
چلو آجاو اب جلدی سے ناشتہ کرلو ہمارے ساتھ...
جی اچھا بابا _
ویسے نا جب سے تمھارے بابا آئیں ہیں تم تو اپنی ماں کو بھول چکی ہو عائشہ بیگم ناراضگی سے منتہا کو دیکھتی ہیں _
ہاہاہاہا حارث صاحب ہنستے ہیں..
آرے امی جان آپ مجھے بھولی ہی کب تھیں آپ تو میری بہت کیوٹ cute والی امی ہو منتہا ان کے پاس جاکر گلے لگا کر کہتی ہے _
ہاں ہاں مسکے کم لگاو مجھے تم....
ارے امی آپ بھی نا منتہا ان کو ہنس کر کہتی ہے...
اچھا چلے میرا ناشتہ ہوگیا اب میں دینا سے ملنے جارہی ہوں اس کی آج فلائیٹ ہے وہ جارہی ہے فرانس france......
اوہ ہو بیٹا تم نے ہمیں بتایا کیوں نہیں ہم بھی اسے مل لیتے نا عائشہ بیگم افسوس سے کہتی ہیں....
ارے نہیں امی اس کے پاس ٹائم ہی نہیں تھا اتنی جلدی جلدی ہوا سب اچھا چلے بابا امی میں جاتی ہوں اب ٹھیک ہے دونوں خیال رکھی گا.......
ہاں بیٹا وہ تو ٹھیک ہے پر تم بھی اپنا خیال رکھنا میری جان عائشہ بیگم منتہا کا ہاتھ تھام کر کہتی ہیں.....
ارے ہاں امی میں تو روز یونی بھی جاتی ہوں آپ کیوں اتنی  ٹینشن لے رہی ہیں بس میں اسے مل کر آئی...
اچھا بیٹا بس خیال رکھنا اپنا پتا نہیں دل عجیب ہورہا ہے...
جی امی اوکے رکھو گی آپ فکر نا کرے بس اوکے اللہ حافظ!
اوکے بیٹا فی امان اللہ!
کیا ہوا بیگم اتنا اداس کیوں ہوتی ہیں وہ بچی تھوڑی ہے اب پورے بیس 20 سال کی جوان اور سمجھدار لڑکی ہے اور پہلے بھی تو جاتی ہے باہر اپنے دوستوں کے ساتھ یونی بھی آپ فکر نا کریں حارث صاحب عائشہ بیگم کو تسلی دیتے ہیں کیونکہ وہ اپنی پیاری بیوی کو اداس نہیں دیکھ سکتے تھے _
ہاں پر آج کچھ الگ ہورہا ہے دل میں عجیب خیال ارہے ہیں...
ارے بیگم صاحبہ اپکا وہم ہے چلے آئیں ساتھ مل کر کوئی مووی movie دیکھتے ہیں....
ارے کیا بچوں والی باتیں کرتے ہیں یہ بھی کوئی عمر ہے مووی دیکھنے کی عائشہ بیگم حارث صاحب کو گھور کر کہتی ہیں....
جی جناب ہیی تو عمر ہے.....
زندگی کے آخری مرحلے پے ہیں ہم اور آپکو مووی دیکھنے کی پری ہے...
ہاہاہا چلے نا آج دیکھ لیں میرے کہنے پر.....
آپ بھی نا چلے پھر دیکھیں عائشہ بیگم ہنس کر کہتی ہیں....

°°°°°°°°°°°°°°

یار کتنا ٹریفک ہے یہاں پے میں کیسے پہنچ پاؤں گی جلدی اوپر سے شام ہونے والی ہے دینا کی فلائٹ نا مِس ہوجائے وہ پریشانی سے کہتی ہے کہ اتنی دیر میں اُس کا فون رنگ ہوتا ہے...
دینا کی کال ہے اب کیا کہوں اس کی نظر موبائل کی طرف مکمل تھی کہ سامنے سے اسے اپنے جانب آتا ٹرک نظر نہیں آتا اور اسی پل اس کا سر شیشے کی جانب زور سے لگتا ہے پوری گاڑی خون سے بھڑ جاتی ہے اسے اپنی موت نظر آرہی تھی ہر طرف سے اس نے یہ نہیں سوچا تھا کے یوں اس کی زندگی ختم ہوگی....
دھک دھک دھک دھک __________
زور سے دل دھڑک رہا تھا یوں جیسے اب کہہ رہا ہو  کے اب میں تھک چکا ہوں.......
سانس دھیرے دھیرے چل رہی تھی بہت آہستہ آہستہ خاموشی سے اسے سامنے کچھ نظر نہیں آرہا تھا بس یوں لگ رہا تھا جیسے اسکے ارد گرد بہت سے لوگ جما ہوں اور اسے کسی بند جگہ میں دفنایا جارہا ہو.................
پر اس بار وہ نہیں آیا تھا اس کا کل جہاں جسے اس کے لیے اللہ نے بھیجا تھا شاید ہیی اس کی قسمت میں تھا ایک دم اسے اپنی سانس روکتی ہوئی محسوس ہوئی اور اس نے اسی پل اپنی آنکھیں مُند لیں شاید اب کبھی نا کھولنے کے لیے......

°°°°°°°°°°°°

یار یہ لڑکی کہاں رہ گئی دینا منتہا کا انتظار پچھلے 2 گھنتے سے کرہی تھی نا فون اٹھا رہی ہے لگتا ہے نہیں آئیگی چلو میں چلتی ہوں پھر قسمت ہوئی تو پھر مل لیں گے دینا اداسی سے کہتی واپس کی راہ لیتی ہے __

°°°°°°°°°°°°

ابھی تو اسے جینا تھا اور جینا تھا ابھی تو اسے میراب کو منانا تھا اس کو سب بتانا تھا ابھی تو اسے میراب کے ساتھ اپنا ہر پل گزارنا تھا.....
پر کیا؟ کیا زندگی اتنی جلدی ایک ہی سیکنڈ میں ختم ہو جاتی ہے کیا؟ کیا موت کا ہیی اصول ہے کہ وہ اچانک آئے گی اور آپکو اپنے پیاروں کو چھورنا پرے گا ہمیشہ کے لیے.....
وہ اپنے بابا امی بلکہ سب کی لاڈلی تھی attitude تو اس میں کوٹ کر بھرا تھا پر آج تک اس کے الفاظوں یا ہاتھوں سے کسی کا دل نہیں ٹوٹا تھا وہ تھی ہی ایسی جہاں بھی جاتی سب کو اپنا بنا لیتی پر شاید اس دنیا میں اور میراب کے دل میں اس کا اتنا ہی وقت تھا.....

*************

فون کی لاتعداد گھنٹیاں بج رہی تھی پر کوئی اٹھا نہیں رہا تھا _
ارے عائشہ بیگم فون تو دیکھیں کس کا ہے حارث صاحب newspaper میں مکمل گھسے ہوئے تھے عائشہ بیگم جلدی سے کچن سے نکل کر فون کی طرف جاتی ہیں کہ اتنی دیر میں فون بند ہوجاتا ہے چلے پھر بجے گا تو اٹھا لی گا حارث صاحب ہنس کر کہتے ہیں......
اتنی دیر میں پھر سے فون بجتا ہے.....
عائشہ بیگم اٹھاتی ہیں اور اگلے لمحے فون نیچے گرتا ہے اور وہ خود بھی ایک دم ساکت ہو جاتی ہیں نہیں ایسا نہیں ہو سکتا ایسا نہیں ہو سکتا....
ارے کیا ہوا آپکو بتائیں عائشہ کیا ہوا حارث صاحب پریشانی سے ان کے پاس بیٹھتے ہیں.....
وہ وہ کہہ رہے ہیں ہماری بیٹی اب نہیں رہی وہ چلے گئی ہے ہمیں چھور کے......
کیا یہ کون بکواس کرہا ہے حارث صاحب غصہ سے کہتے ہیں.....
نہیں میں نے کہا تھا نا وہ اپنا خیال نہیں رکھے گی دیکھیں اب کیا ہوگیا.....
نہیں کچھ نہیں ہوا ہماری بیٹی ہم سے بہت پیار کرتی ہے وہ ہمیں چھور کر نہیں جاسکتی آپ چپ ہو جائیں....
چلے ہم hospital جاکر ابھی دیکھ لیتے ہیں ضرور کوئی غلط فہمی ہوئی ہو گی چلیں.....
دونوں جلدی سے hospital کی راہ لیتے ہیں وہاں جاتے ہی ان کو یقین نہیں آتا حارث صاحب کے چہرے پر مکمل ویرانی تھی جیسے ایک ہی پل میں انہوں نے اپنا سب کچھ کھودیا ہو......
بابا؟ بابا؟ کہاں ہیں آپ بابا میں آپکو ڈھونڈ لو گی دیکھ لینا چھوٹی منتہا اپنے بابا کے ساتھ چھپن چھپائی کھیلنے میں مصروف تھی.....
اور یہ دیکھیں ڈھونڈ لیا میں نے آپکو اب بتائیں کون ہے loser آپ ہو یا میں؟
وہ اپنی چھوٹی چھوٹی انگلیاں ہلا کر کہتی ہے.....
اوہ ہو میری پرنسیس نے تو بابا کو ڈھونڈ لیا اور میں ہارگیا حارث صاحب رونے والی شکل بنا کر کہتے ہیں اوہو بابا "dont be sad" چلے میں آپکو اپنا medal دی دیتی ہوں....
"you are winner "
Now plz dont crying baba
منتہا گلے لگا کر کہتی ہے.....
اوہ میری پیاری گڑیا اپنے بابا کو کبھی چھور کر نا جانا....
Ok baba never, but same to you.
ہاہاہا جی بیٹا میں بھی نہیں چھورتا آپکو اوکے؟

ماضی کی حسین یادیں حارث صاحب کو اور دکھ دے رہی تھی.....
آہ میری پیاری بیٹی!

So guys here is ep hope so u all liked it comments and vote dena na bholye ga or mujhe duaon mai yaad rakhe❤️

Continue Reading

You'll Also Like

352 5 1
Chudai story
1.4K 94 1
Short/social story based on a condition most people had to go through specially girls. One yes or a No sometimes decide a big decision of your life.
40.3K 1.7K 4
یہ کہانی ہے ایک جنونی محبت کی..جس میں کہیں برائیاں تھیں لیکن ایک احساس نے اسکی تمام برائیوں کو چھپا دیا اور وہ احساس تھا..محبت.. محبت ایک ایسے شخص کی...
1.6M 82.7K 128
𝐁𝐎𝐎𝐊 𝟏 𝐎𝐅 𝐏𝐘𝐀𝐀𝐑 𝐊𝐄 𝐊𝐈𝐒𝐒𝐄❤✨ 𝗗𝗲𝘀𝗶 𝘀𝗵𝗼𝗿𝘁 𝘀𝘁𝗼𝗿𝗶𝗲𝘀 📜✨ 𝗥𝗼𝗺𝗮𝗻𝘁𝗶𝗰 𝗙𝗮𝗶𝗿𝘆𝘁𝗮𝗹𝗲𝘀🌹 𝗖𝘂𝘁𝗲 & 𝗽𝗮𝘀𝘀𝗶�...