#چھوٹی_تحاریر

By wajeehaasif

203 16 16

ایک چھوٹی سی غزل نما تحریر۔۔۔۔ایک لڑکی اور اس کی عادت۔۔۔۔اپنی محبت کی عادت۔۔۔۔اس کے ساتھ کی عادت۔۔۔۔ہر پل کی... More

میری دعا

میری عادت تم۔۔۔

138 10 8
By wajeehaasif

میں نے قدم بڑھاے۔۔۔۔اور پھر بڑھاتی گئی۔۔۔ندی کے اس پار۔۔۔۔سنسان جگہ پر
میں بہت چہک رہی تھی
اور اس چہک میں اک مہک تھی
میں اس سے  ملنے جا رہی تھی
ندی کے اس پار۔۔۔پل پر چڑھ کر۔۔۔۔میں نے پیچھے دیکھا۔۔۔۔پھر میں مسکرائی اور مڑی۔۔۔۔۔مگر پھر میری آنکھیں نم ہی گئیں۔۔۔۔۔کیا میں ہنس بھی سکتی تھی؟؟۔۔۔۔میں نے آنکھیں صاف کیں۔۔۔اور سامنے کھڑے شخص سے تازے۔۔تازے۔۔ٹھنڈے اور نم پھول خریدے۔۔۔ان کی خوشبو اپنے اندر اتاری اور پھر سے چل دی۔۔۔پل کے اس پار وہ مجھے سامنے لیٹا ہوا نظر آیا۔۔۔میں اس کے پاس گئی۔۔اس کو دیکھ کر مسکرائی۔۔۔پھر میں اس کے پاس بیٹھ گئی۔۔۔تھوڑی دیر اس کو تکتی رہی۔۔پھر مسکرا کر بولی۔۔۔
"کیسے ھو؟؟اچھے ہی ھو گے"اب میں اس کو نہیں دیکھ رہی تھی۔۔۔شاید اس نے آنکھیں کھولیں ہوں گی۔۔۔
معلوم ہے تمہے تم ادھر آ گئے ھو
سب کی باتوں کا جواب دیتی ہوں میں
تمہارے کیے کی سزا بھگتی ہوں میں
تم سے بےپناہ محبت کرتی ہوں میں
تمہارے لیے گناہ کرتی ہوں میں
تم پر جان نچھاور کرتی ہوں میں
تمہارے لیے سب سے لڑتی ہوں میں
تمھے دیکھنے کو ترس جاتی ہوں میں
لیکن تمہیں اس سے کیا؟؟؟

اگر تمہیں مجھ سے محبت ہوتی تو سب کے درمیان سے اس طرح نہ چلے جاتے۔۔۔لیکن پھر بھی

تمہاری دیوانی ہوں میں
تم سے عشق کرتی ہوں میں
رات کو تمہارا انتظار کرتی ہوں میں
صبح بھی رات میں ڈھلا دیتی ہوں میں
اپنی نم آنکھوں کو چھپا لیتی ہوں میں
مسکراہٹ کو لبوں پر سجا لیتی ہوں میں

مگر تمہیں کیا؟؟؟کیا فرق پڑتا ہے؟؟؟تمہیں معلوم ھو یا نہ معلوم ھو۔۔۔تم جانتے ھو یا نہ جانتے ھو۔۔۔میں اس کی طرف نہ دیکھ سکی۔۔۔شاید وہ مسکرا رہا ھو گا
معلوم ہے تھوڑی خوشی کے بعد آنسو دینا اس دنیا کا اصول ہے

اور اس دنیا کے باشندے ھو تم
میرے اپنے مگر تھوڑے پراے ھو تم 
محبت کی سیڑھیوں کو آدھا چھوڑے گئے ھو تم
برستی بارش میں گنگنانا سکھا گئے ھو تم
خود کو رانجھا اور مجھے ہیر بنا گئے ھو تم
اپنے عادی بنا گئے ھو تم

میں نے اپنے آنسو پونچھے۔۔مگر معلوم نہیں پونچھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔۔نکلے ہی جا رہے تھے
پھر میں نے کہا
"اچھا چلو اب میں چلتی ہوں۔۔۔اور ہاں یہ تمہارے پھول"
میں نے پھول اس کی قبر میں ڈال دیے اور قبر کو آنکھوں ہی آنکھوں میں چوما۔۔پھر اس کی قبر سے ایک پھول کی پتی اٹھائی اور اس کو مٹھی میں دبا کر مڑ گئی۔۔۔۔

Continue Reading

You'll Also Like

1.6M 82.8K 128
𝐁𝐎𝐎𝐊 𝟏 𝐎𝐅 𝐏𝐘𝐀𝐀𝐑 𝐊𝐄 𝐊𝐈𝐒𝐒𝐄❤✨ 𝗗𝗲𝘀𝗶 𝘀𝗵𝗼𝗿𝘁 𝘀𝘁𝗼𝗿𝗶𝗲𝘀 📜✨ 𝗥𝗼𝗺𝗮𝗻𝘁𝗶𝗰 𝗙𝗮𝗶𝗿𝘆𝘁𝗮𝗹𝗲𝘀🌹 𝗖𝘂𝘁𝗲 & 𝗽𝗮𝘀𝘀𝗶�...
7.9K 623 24
احساسات میں لپٹی۔۔۔ جذباتوں میں بہی ۔۔۔ مختصر تحریر ۔۔۔! #mnk series #goeunbyul series #goeunbyul25
39.1K 1.9K 12
Some mixed plate of desi short stories roaming in my mind 💫 𝖲𝗁𝗈𝗋𝗍 𝗌𝗍𝗈𝗋𝗂𝖾𝗌 シ︎ ❥︎𝚁𝚊𝚐𝚑𝚋𝚊𝚝🥀 (Cᴏᴍᴘʟᴇᴛᴇᴅ) 𝙰𝚋𝚎𝚎𝚛 & 𝚂𝚊𝚕𝚊𝚞𝚍𝚍�...
19.5K 1.4K 26
It's a story of a man who respect his family soo much and never said no he love his wife soooo muchhh but he always chosse family over wife to know...